کیا ونڈوز ۷ کی موجودگی میں WINDOWS XP انسٹال کیا جاسکتا ہے؟

دوستو! ہمارے ایچ پی ایلیٹ بک ۸۵۶۰ پی لیپ ٹاپ میں، جو ونڈوز ۷ کی سی ڈیز کے ساتھ آیا ہے اور دفتر والوں نے ۶۴ بٹ ورژن انسٹال کردیا ہے، ہمیں اپنی مشینوں کے ساتھ کنکشن کے لیے ایکس پی ( جو ریکمنڈڈ ہے) چاہیے۔ اب ہمارے دوسوال ہیں

۱۔ کیا ونڈوز ۷ کی موجودگی میں ایکس پی انسٹال کیا جاسکتا ہے، جبکہ سسٹم نے ایک ہی مین پارٹیشن بنایا ہے ، باقی دو پارٹیشن بہت چھوٹے ہیں جن میں سسٹم نے بیک اپ فائلز یا ڈرائیورز رکھے ہیں؟

۲۔ کیا ہم ۶۴ بٹ سے ڈاؤن گریڈ کرکے ۳۲ بٹ کرسکتے ہیں، بغیر اپنی فائلز کا بیک اپ لیے ہوئے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
خلیل بھائی، آپ ونڈوز ایکس پی ونڈوز 7 کے متوازی ضرور انسٹال کر سکتے ہیں لیکن اس کے لیے آپ کو علیحدہ اور مناسب سائز کی پارٹیشن کی ضرورت ہوگی۔
مجھے کنکشن والی بات سمجھ نہیں۔ ایسا کونسا کنکشن ہے جو ایکس پی میں چلتا ہے اور ونڈوز 7 میں نہیں؟ دوسرا اگر آفس کی کوئی آئی ٹی ٹیم اس کام کی ذمہ دار ہے تو کیا انہیں یہ کام سپرد نہیں کیا جانا چاہیے؟
 

mfdarvesh

محفلین
بھائی جی
عام طریقے سے تو نہیں ہو سکتا، کیونکہ ونڈوز ایکس پی کا بوٹ منیجر پرانا ہے جو ونڈوز 7 کو نہیں چلا سکتا
سو انسٹالیشن کے بعد صرف ونڈوز ایکس پی ہی چلے گی
اور حل کے لیے یہ لنک حاضر ہے
 

وجی

لائبریرین
جناب آپ ونڈوز 7 کے ہوتے ہوئے الگ پارٹیشن میں ایکس پی انسٹال کرسکتے ہیں
ونڈوز 7 میں ہوتے ہوئے ہارڈ دیسک کی پارٹیشن کرسکتے ہیں
EasyBCD ایک فری سافٹوئر ہے جس کی مدد سے آپ ایکس پی اور ونڈوز 7 کے بوٹ سیٹ کرسکتے ہیں
 
آپ کا لیپ ٹاپ نیا ہے اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ اس یں ریم بھی کافی ہوگی۔ اس لحاظ سے آپ چاہیں تو ورچؤل مشین میں ایکس پی نصب کر سکتے ہیں۔ :)
 

mfdarvesh

محفلین
یہ تو آئیڈیل سلوشن ہے مگر یہ ایک نیا سیاپا بھی ہوگا، ٹریننگ چاہیے اس کے استعمال اور انسٹالیشن کی :)
 
Top