کیا پیروڈی کی اجازت ہے؟

محفلِ ادب میں پیروڈی کی اجازت؟

  • ہرگز نہیں ہونی چاہیئے۔

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    32

منہاجین

محفلین
اگر حاضرینِ محفل اتفاق کریں تو محفلِ ادب میں ایک عدد گوشہء پیروڈی بھی ہونا چاہیئے، جس میں مناسب طریقے سے شاعری کا حلیہ بگاڑا جا سکے۔ اب پتہ نہیں منتظمین اور حاضرین کو یہ بات پسند آتی ہے کہ نہیں، تاہم میں ایک عدد مختصر پیروڈی پیش کرنے کی جسارت کرتا ہوں۔ پسند و ناپسند پر کوئی دوش نہیں۔

ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں
پرے سے پرے سے پراں اور بھی ہیں

قناعت نہ کر تو بھی دو بیویوں پر
شریعت میں دو بیویاں اور بھی ہیں
 

ثناءاللہ

محفلین
چچا غالب کا تیا پانچا

کوئی صورت نظر نہیں آتی
کوئی امید بر نہیں آتی

گرلز کالج ہیں بند مدت سے
کوئی “صورت“ نظر نہیں آتی

مجھ کو تو پھر بھی آ ہی جاتی ہے
شرم “تم“ کو مگر نہیں آتی
 
ج

جہانزیب

مہمان
معیاری پیروڈی کی اجازت ہونا چاہیے ۔۔ پیروڈی تقریبا تمام زبانوں میں اداب میں شامل ہے تو یہاں کیوں نھیں؟ لیکن یہ فیصلہ کرنا مشکل ہو گا کہ کیا معیاری ہے اور کیا معیار سے گرا ہوا ہے۔۔
 

منہاجین

محفلین
وٹ ڈو یو تھنک اباؤٹ ؟

ڈیئر ایڈمنسٹریٹرز

وٹ ڈو یو تھنک اباؤٹ کہ کیا پیروڈی الاؤڈ ہے یا نہیں؟ یہاں چند یوزرز کی وِل شو ہو رہی ہے جو سب پیروڈی کو الاؤ کرنا ریکمنڈ کرتے ہیں۔

ایڈمنسٹریٹرز میں سے کسی نے ووٹنگ میں پارٹیسپیٹ نہیں کیا اور ناں ہی کوئی کمنٹس دیئے ہیں۔ او بھئی! پبلک کی اوپینئن کا کچھ ایفکٹ ہو گا یا من مرضی چلے گی؟

آئی تھنک کہ اب آپ کو پیروڈی کا الگ فورم کریئیٹ کر دینا چاہیئے۔
 

منہاجین

محفلین
ہاں یا نہیں ۔ ۔ ۔ کچھ تو جواب ملے!!!

اردو کے خدمتگاروں کو عاجز کا سلام پہنچے۔

یہ کیا ہوا کہ اتنے روز سے جواب ندارم۔ شاید میں ہوا میں جھک مار رہا ہوں۔ دو ہفتے سے اس موضوع پر بات چل رہی ہے، اور بات بھی براہِ راست محفل کے اِنتظام و اِنصرام بارے ہے، اور آپ کو فرصت ہی نہیں کہ اپنا فرض نبھائیں۔ اگر آپ کے کوئی تحفظات ہیں تو لکھ ماریں تاکہ ہم فضول میں اپنی توانائی ضائع نہ کریں، اور اگر نہیں تو اس کا اِنتظام کر دیں۔ سچی بات ہے، اِس اِنتظار سے ہمیں بڑی کوفت ہو رہی ہے۔
 

زیک

مسافر
میرا تو خیال تھا کہ ہر قسم کی پیروڈی ہو سکے مگر زیادہ لوگ یہ نہیں چاہتے۔ معیاری پیروڈی پر اکتفا کرنا پڑے گا اب۔
 

منہاجین

محفلین
تو پھر بسم اللہ کرو

زکریا نے کہا:
میرا تو خیال تھا کہ ہر قسم کی پیروڈی ہو سکے مگر زیادہ لوگ یہ نہیں چاہتے۔ معیاری پیروڈی پر اکتفا کرنا پڑے گا اب۔

اگر آپ کی رائے پیروڈی کے حق میں ہے تو بسم اللہ کرو اور ایک گوشہء پیروڈی تشکیل دو۔
 

اجنبی

محفلین
جھک مارنا

منہاجین صاحب ویسے جھک مارنا کوئی اتنا برا کام نہیں ہے ۔ اور میرا خیال ہے کہ معیاری پیروڈی شائع کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے ، لیکن اس طرح میرا کام بند ہوجائے گا کیونکہ میں تو کرتا ہی غیر معیاری پیروڈی ہوں

اور آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ زکریا اجمل ہی منتظمِ اعلیٰ ہیں ، آپ نے یہ سوال کئی بار کیا ہے ، جبکہ دائیں طرف ان کے نام کے ساتھ یہ لفظ لکھا ہوا ہے
 

منہاجین

محفلین
مرتبہ پیار کا تم کیا جانو!!!

قدیر احمد نے کہا:
اور آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ زکریا اجمل ہی منتظمِ اعلیٰ ہیں ، آپ نے یہ سوال کئی بار کیا ہے ، جبکہ دائیں طرف ان کے نام کے ساتھ یہ لفظ لکھا ہوا ہے

اتنا سنجیدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ میرے شور مچانے پر ہی تو زکریا اجمل نے اِمشب اپنے نام کے ساتھ "منتظمِ اعلیٰ" لکھ مارا، مگر نبیل اور آپ جیسے دوسرے منتظمین کے نام کے ساتھ "منتظم" لکھنا پھر بھول گئے۔
 

منہاجین

محفلین
اعلیٰ اور ادنیٰ

معلومات میں اِضافے کا شکریہ، ایک تو یہ جو قدیر ہے نا، یہ کسرِ نفسی کا پہاڑ ہے۔ آپ نہ بتاتے تو مجھ حقیر پُرتقصیر کو ابھی بھی پتہ نہ چلتا کہ موصوف "اعلی" ہیں۔ میں تو انہیں یونہی بس "ادنیٰ" سا کارکن سمجھ رہا تھا۔
 

منہاجین

محفلین
اِنتہاء ہو گئی اِنتظار کی

ابھی کتنی دیر مزید اِنتظار کرنا پڑے گا؟ نبیل کی پاکستان سے واپسی تک یا ۔ ۔ ۔
 
Top