آپ کیوں آملیٹ سے انڈا بنانے کی کوشش کر رہے ہیں؟
میں اس بارے میں کافی کوشش کر چکا ہون۔ چوزہ واپس انڈے میں جانے کیلیے کسی صورت تیار نہیں ۔ ہزاروں کتابیں ہیں جو یونی کوڈ میں نہیں لیکن ان پیج سے پی ڈی ایف میں بنی تھیں ۔ وہ اب تک ویسے ہی ہیں اس کا کوئی ممکنہ حل کیا جانا چاہیے کسی نہ کسی طرح
ویسے اگر پی ڈی ایف میں اردو یونیکوڈ میں ہے، تو پھر شائید ایسا ممکن ہو۔ کیونکہ یونیکوڈ سے ان پیج تو ممکن ہے نا؟
تو پھر اگر کسی طرح اردو یونکیوڈ میں کاپی کر لی جائے تو ایسا ہے، ورنہ اگر پی ڈی ایف بناتے وقت فانٹ ، ویکٹر گرافکس میں بدل چُکے ہیں تو پھر شائید ایسا او سی آر سے ہی ممکن ہو؟
نبیل بھائی لگتا ہے آجکل آپ بہت خوشگوار مُوڈ میں ہیں۔ اللہ سلامت رکھے۔
بشیر صاحب: پی ڈی ایف سے واپس اردو متن میں کرنے کیلئے ہمیں ایک عدد اردو او سی آر درکار ہوگا، جو کہ ہمارے پاس ہے نہیں۔ ویسے اگر پی ڈی ایف، انپیج سے ہی بنائی گئی ہے تو اڈوبی اکروباٹ 9 پرو ایکسٹنڈڈ کے ساتھ اسکے اندر ایک حد تک رد بدل ہو سکتی ہے، لیکن نیا متن شامل نہیں کیا جا سکتا!
عارف بھائی رد و بدل کس طرح کر سکتے ہیں؟
شارق کے کنورٹ کا لنک کوئی بھائی دے سکتا ہے؟؟