کیا کبھی کسی نے ایسی میلز کی رپلائی کر کے چیک کیا؟

شہزاد وحید

محفلین
میں پوچھنا یہ چاہ رہا تھا کہ کیا کبھی نے ایسی میلز کا رپلائی کر کے چیک کیا کہ ہوتا کیا ہے؟ میں نے کبھی ایسی میلز نہیں پڑھی لیکن کل جاسوسی ڈائجسٹ میں ایک کہانی پڑھی جس میں ایک آدمی ایسی ہی ایک میل کا رپلائی کرتا ہے اور پھر کہانی ایک انوکھے انداز میں آگے بڑھتی ہے۔

کوڈ:
Hello Good Day My Dear,
 
With Respect,
 
Permit me to inform you of my desire of going into business relationship with you.
I know that this mail may come to you as a surprise, since we have not known or written before.
After you receive this mail kindly contact me on my private Email. (belladuncan28@yahoo.com) for the full details of the transfer.
I am Miss. Bella Duncan, the only Daughter of the late Duncan Gavin, my father was a gold and cocoa merchant based in Accra, Ghana and Abidjan (Ivory Coast) and He was poisoned to death by his business associates on one of their business trips recently.
 
Before his death, he called me on his bedside and confided in me that he has the sum of $7.500, 000USD deposited in one of the prime bank here in Abidjan Ivory coast, that he used my name being the only Daughter as the next of kin in deposited fund.
 
Please my dear contact me on my private email for the full information and my picture and the deposited slip and other documents concerning the transfer.
I will need your assistance as follows;
 
1) To assist me in retrieving this money from the bank.
2) To serve as the guardian of this fund.
3) To make arrangement for me to come over to your country to further my education and to secure a residential permit in your country.
 
Moreover, I am willing to offer you 15% of the total sum as compensation for your effort/input after the successful transfer of this fund to your nominated account overseas.
 
Reply to my private e-mail box. (belladuncan28@yahoo.com)
 
Awaiting your urgent reply.
 
Regards,
Miss. Bella Duncan
 
عثمان

محفلین
کس ماہ کے جاسوسی ڈائجسٹ میں کونسی کہانی تھی؟
کہانی سکین کرکے فوری طور پر اردو محفل کی زینت بنائیں تاکہ اس کا جائزہ لے کر آپ کو فوری طور پر ضروری مدد پہنچائی جاسکے۔:cool:
 
شمشاد

لائبریرین
میں نے ایک دفعہ خاصا مزہ لیا تھا ان کے ساتھ سوال و جواب میں۔

پھر انہوں نے اس خط و کتابت میں ایک وکیل کو بھی شامل کر لیا۔ پھر اس وکیل نے ایک موٹی رقم مانگی اپنی خدمات کے لیے۔ میں نے انہیں دُگنی رقم دینے کا کہا کہ میرا کام ہو جائے تو میں دُگنی رقم دوں گا بلکہ اس کے بعد بھی کچھ دوں گا۔ وہ دن اور آج کا دن پھر ان کی طرف سے جواب نہیں آیا۔
 
شہزاد وحید

محفلین
کس ماہ کے جاسوسی ڈائجسٹ میں کونسی کہانی تھی؟
کہانی سکین کرکے فوری طور پر اردو محفل کی زینت بنائیں تاکہ اس کا جائزہ لے کر آپ کو فوری طور پر ضروری مدد پہنچائی جاسکے۔:cool:

اوہ آپ کے اندر مدد کے کا جزبہ کس قدر کُوٹ کُوٹ کے بھرا ہوا ہے :rolleyes:
 
شہزاد وحید

محفلین
میں نے ایک دفعہ خاصا مزہ لیا تھا ان کے ساتھ سوال و جواب میں۔

پھر انہوں نے اس خط و کتابت میں ایک وکیل کو بھی شامل کر لیا۔ پھر اس وکیل نے ایک موٹی رقم مانگی اپنی خدمات کے لیے۔ میں نے انہیں دُگنی رقم دینے کا کہا کہ میرا کام ہو جائے تو میں دُگنی رقم دوں گا بلکہ اس کے بعد بھی کچھ دوں گا۔ وہ دن اور آج کا دن پھر ان کی طرف سے جواب نہیں آیا۔

کیا ٹھگ بھرے پڑے ہیں پوری دنیا میں۔
 
dxbgraphics

محفلین
عرب ممالک میں ایسے ای میل کم از کم مہینے میں ہر میل یوزر کو ۵۰ سے ۱۰۰ کے درمیان میں موصول ہوتے ہیں
 
شمشاد

لائبریرین
پہلے رقم دینی ہی نہیں چاہیے تھی۔ ایسی اور بھی کئی ایک قسم کی ای میلز آتی رہتی ہیں۔
 
طالوت

محفلین
ایک ہی بارصرف پڑھنے کی تکلیف کی تھی اس کے بعد تو دیکھتے ہی کچرے کے ڈبے میں ۔ البتہ کچھ روز پہلے ذرا مختلف طریقہ واردات استعمال کیا گیا کہ پہلے ایک ویب کے توسط سے پیغام بھیجا گیا جو عرصہ سے میرے استعمال میں نہیں کہ موصوفہ کو میری شخصیت میں اپنا آئیڈیل نظر آیا ہے اور ہزاروں لاکھوں میں انھوں نے میرا انتخاب کیا ہے ، جواب دیا کہ دیکھیں یہ عین شادی کے بعد کون زنانہ مجنوں پیدا ہو گئی اسے چند ماہ پہلے کیوں نہ خیال آیا ۔ ۔ ۔ ۔ اور پھر جناب وہی افریقہ کی سخت زمین ظلم کی داستانیں تنہائی کا عذاب اربوں کی جائداد ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
وسلام
 
جٹ صاحب

محفلین
میں نے بھی ایک بار جواب دیا تھا، پر ان کا کوئی جواب نہیں آیا اور مجھے تو ایسی میلز پندرہ بیس ایک ہفتے میں آجاتی ہیں۔

سپیم فولڈر میں تو مکمل طور پر یہی میلز ہوتی ہیں۔
 
بلکل یہی طریقہ ہوا ہے میرے ساتھ۔ میں نے unknown میلز کبھی نہیں پڑھی لیکن اس بار یہ میل ایک اکاؤنٹینسی کی ویب سائیٹ کے حوالے کے ساتھ آئی تھی جس کا میں رکن ہوں۔
 
شہزاد وحید

محفلین
عرب ممالک میں ایسے ای میل کم از کم مہینے میں ہر میل یوزر کو ۵۰ سے ۱۰۰ کے درمیان میں موصول ہوتے ہیں

اب تو ہم عجمیوں کو بھی نہیں بخشتے۔ ہمیں بھی بھیج دیتے ہیں یہ دھیان میں رکھے بغیر کہ خاص طور پر پاکستانی عجمی تو ان کے باپ ہیں۔:cool::grin:

نوٹ: فراڈ میں
 
شہزاد وحید

محفلین
میں نے بھی ایک بار جواب دیا تھا، پر ان کا کوئی جواب نہیں آیا اور مجھے تو ایسی میلز پندرہ بیس ایک ہفتے میں آجاتی ہیں۔

سپیم فولڈر میں تو مکمل طور پر یہی میلز ہوتی ہیں۔

ایک بار میں نے نیشنل جیو گرافک پر ایک ڈاکیومنٹری دیکھی تھی جس میں کچھ لوگوں نے باقاعدہ ایک آفس بنایا تھا اور اس قسم کے کاموں کو ٹیم ورک کے ساتھ انجام دے رہے تھے۔ ہیکنگ اور اسی طرح کی پُٹھی سدھی میلز کے ذریعے معصوم صفت لوگوں کا پھانسنا ان کا ذریعہ معاش تھا۔ پہلے میں سمجھتا تھا کہ کیا فارغ لوگ ہے کہ دنیا کے سارے کام چھوڑ کر spam میلز بھیجتے رہتے ہیں۔ لیکن پھر سمجھ آئی کہ کہیں نا کہیں ان کی دال گل ہی جاتی ہے۔
 
جٹ صاحب

محفلین
جی ہاں گل ہی جاتی ہے اور اکثر اوقات تو میلز میں لکھا آتا ہے کہ آپ کا 20 لاکھ یورو کا انعام نکلا ہے وغیرہ وغیرہ۔
 
Top