کیا کسی طریقے سے پرویز مشرف کی واپسی ممکن ہے؟

فہیم

لائبریرین
کیا یہ ممکن ہے؟
کیا یہ ہوسکتا ہے؟
کہ
پھر سے پرویز مشرف اپنے چھوڑے ہوئے عہدے پر واپس آجائے۔

جب سے حکومت میں تبدلی آئی ہے اس کے بعد سے ملک کے حالات مسلسل خراب ہوتے جارہے ہیں۔
اور اب جو ہونے والا ہے وہ ملک کے لیے کسی صورت بھی بہتر نہ ہوگا۔

کراچی اسٹاک ایکسچیج کو 15 دنوں کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
یہ بات مجھے میرے ماموں جو کہ کراچی اسٹاک ایکسچیج میں ہوتے ہیں ان سے معلوم ہوئی۔
شاید ابھی یہ خبر اخبار ٹی وی پر نہیں‌ آئی ہے۔

لیکن کل سے کراچی اسٹاک ایکسچیج 15 دنوں‌کے لیے بند ہونے جارہا ہے۔
اور اس کی وجہ صرف اور صرف پاکستان کی موجودہ حکومت ہے۔
ماموں بتاتے ہیں کہ جب یوسف رضا گیلانی وزیرِ اعظم بنا تھا تب ہی اسٹاک ایکسچیج کے لوگوں نے اپنا

آدھا پیسہ یہاں سے نکال کر باہر منتقل کردیا تھا۔
وجہ یہ تھی کہ اب تو ڈاکو لوگ آگئے ہیں
لیکن پھر بھی ان کو امید تھی کہ ابھی مشرف ہے وہ ان کو اتنے آرام سے کھانے نہیں دے گا۔
لیکن جب مشرف نے استعفٰی دیا تو ان کی رہی سہی امیدیں بھی ختم ہوگئیں۔ اور بیشتر نے اپنا پیسہ

ملک سے باہر نکال دیا۔
اسٹاک ایکسچیج کے لوگوں کے مطابق آصف ذردادی ایک ڈاکو کی حیثیت رکھتا ہے۔
ماضی میں بھی یہ لوگ کافی بھگت چکے ہیں۔
اور ابھی مزید نہیں بھگتنا چاہتے۔

15 کے قریب بینک ڈیفالٹر قرار دیئے جاچکے ہیں۔
کسی بھی وقت بینکوں میں موجود لوگوں کی رقم اور ساتھ میں لاکر بھی ضبط کی جاسکتے ہیں۔
لوگوں نے دماغ یہ بنایا ہوا ہے کہ اپنا پیسہ گھر میں گڑھا کھود کر اس میں دبادیا جائے تو وہ زیادہ محفوظ

ہے نہ کہ بینک میں!
یہاں تک کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں ڈالر موجود نہیں ہیں اور اسٹیٹ بینک نے اس سلسلے منی

چینجروں سے رابطہ کیا ہے۔
اب ایسے میں ملک کی معیشیت کا کیا ہوگا۔
یہ تو سامنے ہی ہے۔

میں تو پہلے بھی اس حق میں نہیں تھا کہ صدر مشرف جیسا شخص اپنے عہدہ چھوڑ دے۔
اور اب بھی یہی چاہوں کہ کاش وہ واپس آجائے۔
کچھ ہو نہ ہو کم از کم اس ملک کے عوام تو جو آج کل کرب میں مبتلا ہیں۔ ان کا تو کچھ بھلا ہوگا۔
 
محسن حجازی

محفلین
فہیم آپ کی تشویش بجا۔
تاہم میں اسی فورم پر زرداری اور گیلانی کے حکومت میں آنے کو امریکہ کی جانب سے switch of shoulder کے نام سے موسوم کر چکا ہوں۔
جب تک امریکی پالیسیوں سے چھٹکارا حاصل نہیں کیا جاتا، یہی حال رہے گا۔
زردرای صاحب تو مکمل امریکی ایجنٹ ثابت ہوئے ہیں۔
کشمیریوں کا دہشت گرد قرار دے دیا۔
فرمایا پاکستان کی سرزمین پر حملے ہماری اجازت سے ہو رہے ہیں۔
فرمایا بش عالمی امن کی ضمانت ہیں۔ گویا تین جنگیں چھیڑنے والا امن کی ضمانت ٹھہرا۔
ادھر نائیک نامی شتونگڑا ججوں پر تو جو کر رہا ہے سو کر رہا ہے لیکن یہ زنندیق ایک بھارتی جاسوس کے معاملے کو قانونی سے زیادہ انسانی بتا چکا ہے اور اس کی رہائی کے لیے سرتوڑ کوششیں کر رہا ہے۔ نوبت بایں جا رسید کہ وزارت قانون خود اپنے وزیر سے اس معاملے میں سخت اختلاف رکھتی ہے۔
بہرطور، فورم پر آصف زرداری کے چاہنے والے بزعم خود متعصب صاحبان عقل و دانش تو جانے کہاں جا چھپے ہیں۔
 
ساجداقبال

محفلین
بھائی جی اتنا کہوں گا کہ:
حادثہ ایک دم نہیں ہوتا
یہ تو ہونا ہی تھا۔ بدامنی والے ملک میں کون پیسہ لگائے گا؟ مشرف اس بدامنی کے بانی ہیں، آپ ببل معیشت کے صحیح معنی اب جان گئے ہونگے۔
 
arifkarim

معطل
اب کیا ندامت جب چڑیاں چگ گئی کھیت۔ بھائی زرداری پارٹی کو ووٹ آپ لوگوں نے ہی دیے تھے۔ اب کس بات کا رونا رو رہے ہو؟!
 
فہیم

لائبریرین
بھائی جی اتنا کہوں گا کہ:
حادثہ ایک دم نہیں ہوتا
یہ تو ہونا ہی تھا۔ بدامنی والے ملک میں کون پیسہ لگائے گا؟ مشرف اس بدامنی کے بانی ہیں، آپ ببل معیشت کے صحیح معنی اب جان گئے ہونگے۔

ٌلیکن مشرف کے زمانے میں تو ایسا کچھ نہیں تھا۔
معیشت کے حوالے سے
تو پھر مشرف اس بدامنی کا بانی کیسے ہوگیا؟
 
arifkarim

معطل
پتہ نہیں کتنے لوگوں‌ نے ووٹ دیئے تھے۔
اور کتنے ووٹ بے ایمانی سے شامل ہوئے تھے۔

جب غداری صاحب کی پارٹی جیتی تھی تو اس وقت ہی خاکسار نے سب کو وارننگ دی تھی کہ کرپٹ لوگ مسلط ہو گئے ہیں۔ لیکن محترمہ کی ہلاکت کا اتنا غم تھا کہ زرداری صاحب کےاقتدار میں آنے سے کسی کو درد محسوس نہیں ہوا۔ درد تو اب محسوس ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
نوید صادق

محفلین
جنرل مشرف کے دور میں لوگوں کو روزگار ملا، اب چھن رہا ہے،
میں خود جنرل صاحب کے دورِ حکومت میں پاکستان واپس آیا تھا۔
دہشت گردی تو پہلے بھی تھی لیکن اتنی کھلم کھلا کبھی بھی نہ تھی۔
باقی اگر طالبان کو یار لوگ مشرف کا دیا تحفہ سمجھ رہے ہیں تو یہ بالکل غلط بات ہے۔ یہ سارے تحائف ہمیں جناب ضیاءالحق کے عہد میں ملے تھے۔ افغان مہاجرین، طالبان، کلاشنکوف، منشیات- اُسی عہد میں عام ہوا تھا سب کچھ۔ بہرحال اللہ ہمارے حال پر رحم فرمائے۔ اب تو اگر بچے شام کو آؤٹنگ کی ضد کریں تو میں انہیں اپنے ٹاؤن کی گلیوں میں ہی گھماتا رہتا ہوں کہ پارک یا پلے لینڈ یا کسی بھی مارکیٹ جاتے ہوئے خوف آتا ہے۔ مارکیٹ جاتے ہوئے اگر بچے ضد کریں تو ڈانٹ ڈپٹ کر روک دیتے ہیں۔
کیا کیا جائے۔
بہرحال
واللہ علیٰ کل شئ قدیر۔
 
امکانات

محفلین
فہیم آ پ کی با ت میں وزن ہے یہ پی پی پی کی آخری حکومت جیسے حالات بن گئے ہیں آخر مخدوم امین فہیم کو وزیرا عظم کیوں نہیں بننے دیا گیا اس لیے اس شخص کا دامن صاف ہے اور اس نے کرپشن کرنی تھی نہ کرنے دینی تھی ہی ہی حکومت میں آ کر کماتی ہے اور پھر اپوزیشن کے دس سال بہیٹھ کر کھاتی ہے
 
شہزاد وحید

محفلین
اب کیا ندامت جب چڑیاں چگ گئی کھیت۔ بھائی زرداری پارٹی کو ووٹ آپ لوگوں نے ہی دیے تھے۔ اب کس بات کا رونا رو رہے ہو؟!
بڑی خوشی ہوئی کہ پورے ملک میں مشرف صاحب کے کچھ تو حمائتی نظر آئے۔ آپ کی بات بھی بلکل ٹھیک ہے جناب۔ ووٹ تو لوگوں نے خود ہی دئے تھے۔ سندھ والے تو ن لیگ والوں سے بلکل ہی نفرت کرتے ہیں اور زرداری کے مکمل حمائتی ہیں۔ بلکلہ کئی کراچی والے تو پنجابی لوگوں کو فول سمجھتے ہیں۔ اور نفرت کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ بات میری خود کی دیکھی ہوئی ہے۔ میں سنی سنائی بات نہیں کر رہا۔
 
فہیم

لائبریرین
فہیم آ پ کی با ت میں وزن ہے یہ پی پی پی کی آخری حکومت جیسے حالات بن گئے ہیں آخر مخدوم امین فہیم کو وزیرا عظم کیوں نہیں بننے دیا گیا اس لیے اس شخص کا دامن صاف ہے اور اس نے کرپشن کرنی تھی نہ کرنے دینی تھی ہی ہی حکومت میں آ کر کماتی ہے اور پھر اپوزیشن کے دس سال بہیٹھ کر کھاتی ہے

یہ سب سیاست ہے۔
ورنہ وزیرِ اعظم کی سیٹ پر صرف اور صرف امین فہیم مخدوم کا ہی حق تھا۔
لیکن چونکہ وہ ایماندار شخص ہے اس لیے اسکو اس حق سے محروم کردیا گیا۔
اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وہ صدر مشرف کو ان کے عہدے سے ہٹادینے کا خواہش مند نہیں تھا۔
 
فہیم

لائبریرین
بڑی خوشی ہوئی کہ پورے ملک میں مشرف صاحب کے کچھ تو حمائتی نظر آئے۔ آپ کی بات بھی بلکل ٹھیک ہے جناب۔ ووٹ تو لوگوں نے خود ہی دئے تھے۔ سندھ والے تو ن لیگ والوں سے بلکل ہی نفرت کرتے ہیں اور زرداری کے مکمل حمائتی ہیں۔ بلکلہ کئی کراچی والے تو پنجابی لوگوں کو فول سمجھتے ہیں۔ اور نفرت کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ بات میری خود کی دیکھی ہوئی ہے۔ میں سنی سنائی بات نہیں کر رہا۔

نہیں میرے دوست
صرف چند ہی نہیں
مشرف صاحب کو پسند کرنے والے بہت ہیں۔
وہ واقعی پاکستان کے لیے فائدہ مند تھے۔
جب ان کی حکومت تھی تو ایک بار میں نے عبدالستار ایدھی کا ایک انٹرویو دیکھا تھا۔
انٹرویو لینے والے انور مقصود تھے۔
انھوں نے ان سے پوچھا کہ آپ کے خیال میں قائداعظم کے اور لیاقت علی خان کے بعد کون سے راہنما پاکستان کو اچھے ملے۔
تو ان کا جواب تھا کہ میں تو صرف 2 کا نام لوں گا۔
ایک ذوالفقار علی بھٹو اور دوسرا مشرف۔
لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ان سے چند کام ایسے ہوئے جن کی وجہ سے ان کی مقبولیت میں کمی ہوئی۔
لال مسجد آپریش وغیرہ۔
 
طالوت

محفلین
ساجد اقبال کی بات بالکل درست ہے ۔۔۔ یہ ہمارا قومی شیوہ بن چکا ہے کہ جن کوئی ہوتا ہے تو چیخیں ماتیں اور جب چلا جاتا ہے تو آہیں بھرتے ہیں ۔۔۔ اور سچ تو یہ ہے کہ قائد کے بعد اس ملک کو کوئی مخلص بندہ ملا ہی نہیں کبھی صرف "اپنوں" کے دکھ میں ڈوبا لیاقت علی خان تو کبھی لولا لنگڑا غلام محمد ، کبھی سی آئی اے کا ایجنٹ ایوب تو کبھی عیاش یحیٰی ، کبھی شہنشاہ بھٹو تو کبھی مرد مومن ضیاء الحق ، اور پھر آئے ہمارے دو عظیم سپوت بی بی اور بابا جنھوں نے قسم کھائی تھی کہ ملک کا بیڑہ غرق ہو جائے مگر ہم اپنی دشمنیاں پہلے نبھائیں گے ۔۔ اور پھر آیا بالاآخر ان سب کا مجموعہ ::::: "اپنوں" کے غمخوار ، امریکہ کے سامنے لولے لنگڑے (بلکہ ساری قوم کو کر دیا) ، امریکی گماشتہ ، شہنشاہ جسے صرف اپنی بات اپنی سوچ ٹھیک لگتی تھی ، جس نے سعودی گدھوں کی وجہ سے بیت اللہ کی چھت پر چڑھ کر نعرہ تکبیر بلند کیا اور بن گیا مر مومن اور لگا وہ دشمنی نبھانے جو وہ دونوں چھوڑ گئے تھے ۔۔۔ یہ مشرف کا کمال ہے کہ گزرے سارے حکمرانوں کا کمال اسے حاصل تھا ۔۔۔

اگر بینگ دیوالیے ہو گئے تو وہ لوگ جن کی عمر بھر کی جمع پونجی بینکوں میں ہے ان کا کیا ہوگا ؟ اگر خدانخواستہ بینک دیوالیہ ہو گئے تو کتنے طالبان پیدا ہونگے یہ ان کو ضرور سوچنا چاہیئے جنھیں اس وقت پاکستان کا پہلا اور آخری مسئلہ طالبان ہی دکھایئی دیتے ہیں ۔۔۔
وسلام
 
ابو کاشان

طالوت بادشاہ سلامت! جان کی امان پاؤ تو کچھ عرض کروں۔ :)
سعودیوں سے کوئی عناد ہے کیا۔ ان ہی کے ملک میں آرام اور اطمینان سے بیٹھ کر ان کو بُرا کہتے رہتے ہیں جناب۔ سڑک پر نکل کر یا کسی عرب سے کہیئے تو لگ پتہ چل جائے گا۔ برے ہیں تو اپنے ملک واپس آ جائیں نا۔ سوچیئے کہیں تھالی میں چھید تو نہیں کر رہے بادشاہ حضور۔
یہ منافقت نہیں ہے کیا۔ یا پھر ذاتی فوائد کے لیئے ٹھرے ہوئے ہیں۔ تو پھر اور باتوں پر بھی صبر کر لیجئے۔
مجھے نہیں معلوم کہ آپ کو ان کی کون سی بات جلائے جا رہی ہے۔ مانا کہ بہت برے ہیں سعودی۔ سخت گیر ہیں۔ اٹھا کر باہر پھینک دیتے ہیں۔ لیکن کیا کیا کر رہے ہیں یہ بھی تو دیکھیں۔
صرف حرمین الشریفین کی خدمات کو ہی دیکھ لیں۔ناانصافیاں کرتے ہیں تو کیا ہوا۔ کچھ نہیں تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کے ہم وطن جان کر ہی کچھ رعایت دے دو۔
بنی عربی صلی اللہ علیہ و سلم نے صرف عربوں کے لیئے دعائیں نہیں مانگیں۔ شفاعت کا وعدہ بھی صرف عربوں سے موسوم نہیں۔ ور تو سب مسلمانوں کے لیئے ہیں۔
مسلمان بھائی ہی سمجھ کر تھوڑا درگزر کر دو۔
 
ابو کاشان

محفلین
معافی چاہتا ہوں کہ یہ موضوع سے الگ بات ہو گئی۔
بھائی جان یہ صرف درخواست ہے ۔ کچھ برا لگا ہو تو بندہ شرمسار اور معافی کا طلبگار ہے۔
 
طالوت

محفلین
جس تناظر میں میں نے کہا تھا اسے آپ سمجھے نہیں ۔۔۔ اور منافق ، تھالی میں چھید کرنیوالا ، نمک حرام ، مفاد پرست اور جانے کیا کچھ کہہ گئے ۔۔۔ خیر اب آپ سے اور کیا کہوں بس یہی کافی ہو گا کہ مشرف کی پاکستان پالیسی اور اس کے جواب میں سعودی حکمرانوں کا پروٹوکول ان کو گدھا کہنے کے لیئے کافی ہے ۔۔۔ اور معاف کیجیئے گا "گدھا" کسی کی بے وقوفی کے لیئے بھی کہا جاتا ہے اس سے کوئی "گدھا" بن نہیں جاتا ۔۔ اور جہاں تک عربوں سے کچھ کہنے کی بات ہے تو اچھی علیک سلیک والے عربوں سے ان معاملات پر بحث ہوتی رہتی ہے ۔۔۔ اور پاکستان کا انداز گفتگو اور عربوں کا اندازہ گفتگو مختلف ضرور ہے لیکن بات اسی قسم کی ہوا کرتی ہے ۔۔۔
امید ہے اب آپ کو بات سمجھ آ گئی ہو گی اور جذباتیت سے نکل کر آپ پھر سے غور کریں گے
وسلام
 
طالوت

محفلین
معافی چاہتا ہوں کہ یہ موضوع سے الگ بات ہو گئی۔
بھائی جان یہ صرف درخواست ہے ۔ کچھ برا لگا ہو تو بندہ شرمسار اور معافی کا طلبگار ہے۔
برا نہیں لگا اس لیئے کہ میں دعوہٰ تو نہیں کرتا مگر عربوں خصوصا سعودی عربوں کی عزت میرے دل میں آپ سے کم نہیں ۔۔۔ لیکن کسی کی عزت میں اس کی غلطی پر پردہ نہیں ڈالا جاتا ۔۔۔ تاہم سعودیہ پلٹ پاکستانیوں سے کبھی داستانیں ضرور سنیئے گا امید ہے آپ کا جی "خوش" ہو گا ۔۔۔ جہاں تک بیت اللہ کا معاملہ ہے تو ان کا انتظام بلاشبہ قابل ستائش ہے مگر میری اطلاعات کے مطابق اس میں زیادہ کردار سب سے بڑے "دہشت گرد" گروپ بن لادن گروپ کا ہے ۔۔۔
سعودیہ کی بیک ڈور ڈپلومیسی بھی قابل ستائش ہے مگر اب کی بار وہ صرف نواز شریف کو بچانے تک محدود رہی اور عوام مرتی رہی ۔۔۔ اور بھی حقائق ہیں لیکن کہوں گا نہیں کہیں آپ ہتھے سے نہ اکھڑ جائیں :)
خوش رہیئے
وسلام
 
Top