کیا کسی کو " ایان" اور "دراب" کے معنی پتہ ہیں؟

رانا

محفلین
" ایان" اور "دُراب" دو نام ہیں۔ مجھ سے کسی نے ان کے معنی پوچھے ہیں۔ لیکن میں نے تو یہ دونوں نام ہی پہلی مرتبہ سنے ہیں۔ اگر کسی کو ان کے معنی معلوم ہیں تو پلیزشئیر کریں۔
 

میم نون

محفلین
ایان تو نہیں ملا مگر لغت میں ایانا ملا ہے
ایانا: مورکھ، بےوقوف۔

اور دراب کا مطلب یہاں لکھا ہے
اونچی شخصیت کا مالک۔
 

رانا

محفلین
ایان تو نہیں ملا مگر لغت میں ایانا ملا ہے
ایانا: مورکھ، بےوقوف۔

اور دراب کا مطلب یہاں لکھا ہے
اونچی شخصیت کا مالک۔

جزاک اللہ نوید صاحب۔ آپ کے دیئے ہوئے لنک سے آیان بھی مل گیا۔ اصل میں یہ آ سے آیان ہے۔ اسکا مطلب ہے "اللہ کا تحفہ"۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
ایان تو نہیں ملا مگر لغت میں ایانا ملا ہے
ایانا: مورکھ، بےوقوف۔

اور دراب کا مطلب یہاں لکھا ہے
اونچی شخصیت کا مالک۔

ایانا پنجابی میں مستعمل ہے اور ن دراصل اڑ نون ہے۔ آیان سے اس کا کوئی ربط و ضبط نہیں۔
 

mfdarvesh

محفلین
میں نے کہیں سنا تھا مگر ثبوت نہیں مل سکا کہ رسول اللہ (اللھم صل علٰی محمد و علٰی آل محمد ) جس پیالے میں کھاتے تھے اس کا نام بھی عیان یا آیان تھا
 
Top