کیا کوئی ایسا ویب ٹول موجود ہے ؟

ذیشان

محفلین
السلام علیکم!
کیا کوئی ایسا ویب ٹول موجود ہے جس کی مدد سے ہم ویب براوزر کو پابند کر دیں کہ وہ صرف ہماری بتائی ہوئی سائٹس ہی کھولے اور اگر اس کے علاوہ کوئی اور سائٹ کھولنے کی کوشش کی جائے تو براؤزر انکار کر دے ۔
یہ اس لیے کہ میں چاہتا ہوں کہ میرے سٹوڈنٹس نیٹ استعمال تو کریں مگر ویب پر موجود خرافات سے ان کو بچایا جائے اور صرف مفید سائٹس جیسے اردو محفل وغیرہ تک ہی ان کی رسائی ہو سکے۔ اس کے علاوہ سائٹس کو وہ کھول نہ سکیں۔
اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے اگر کوئی ٹول موجود ہے تو براہ مہربانی اس کی طرف رہنمائی فرمائیں۔ اللہ تعالی آپ کو اجر عظیم عنائت فرمائیں ۔شکریہ
 
ذیشان

محفلین
ذرا تفصیل سے بتائیں کہ ونڈو کی فائر وال مراد ہے یا کوئی اور ؟ اور یہ کام فائر وال سے کیسے ہو گا ؟ یعنی کون سی کمانڈ استعمال کرنی ہے ۔شکریہ
 
arifkarim

معطل

arifkarim

معطل
ذرا تفصیل سے بتائیں کہ ونڈو کی فائر وال مراد ہے یا کوئی اور ؟ اور یہ کام فائر وال سے کیسے ہو گا ؟ یعنی کون سی کمانڈ استعمال کرنی ہے ۔شکریہ

فائر وال تو محض پروگرامز تک رسائی کو بلاک کر تی ہے۔ سائٹس کو بلاک کرنے کیلئے دوسرے ٹولز درکار ہوں گے۔
 
دوست

محفلین
بٹ ڈیفنڈر انٹرنیٹ سیکیورٹی 2009 میں ویب سائٹ بلاک کرے کا آپشن موجود ہے۔
 
بٹ ڈیفنڈر انٹرنیٹ سیکیورٹی 2009 میں ویب سائٹ بلاک کرے کا آپشن موجود ہے۔
گستاخی معاف لیکن اس بٹ ڈیفینڈر کی وجہ سے میں اپنے دو سسٹمز اڑوابھی چکا ہوں جس کا تذکرہ میں نے یہاں محفل پر بھی کیا تھا۔
اس لئے ہوشیار ہوکر کوئی قدم اٹھائیں۔لیکن یہ کئی دیگر لوگوں کے پاس بہت اچھا چلا تھا۔
 
اظفر

محفلین
ذیشان نارٹن کی انٹرنیٹ سیکورٹی انسٹال کر کے اس پر پیرنٹل کنٹرول بھی انسٹال کر لینا ۔ اس میں آپ ایکس پی یا وزٹا کے ہر یوزر اکاونٹ کیلیے انٹرنیٹ کی الگ الگ سیٹنگ کر سکتتے ہیں ۔ آپ ایڈمن اکاونٹ چھوڑ‌کر باقی اکاونٹس میں اپنی مرضی سے ویب سایٹس بلاک کر دیں ۔
 
بھائی اظفرجس ٹول کی طرف آپ رہنمائی کر رہے ہیں‌ کیا وہ میری ضرورت پوری کر سکتاہے ؟کیونکہ میں‌یہ چاہتا ہوں کہ صرف وہی ویب سائٹس کھلیں جن کو میں اجازت دوں اور اسٹوڈنٹس کے لیے پسند کروں، اس کے علاوہ کوئی ویب سائٹ کھل ہی نہ سکے جب تک کہ اس کو بھی اجازت نہ مل جائے ۔شکریہ
 
محمدصابر

محفلین
ذیشان میں نے ورچوئل مشین میں Cent OS انسٹال کر رکھی ہے اس میں squid اور dansguardian کی مدد سے بڑے مزے سے ہر چیز کنٹرول ہو جاتی ہے۔ اب یہ ساری چیزیں کیسے چلیں گی اس کے لئے کسی لینکس ماسٹر سے ٹیوٹوریل کی درخواست کرنا پڑے گی۔
 
Top