کیا کی بورڈ ڈس ایبل کیا جا سکتا ہے؟

الف عین

لائبریرین
میرے لیپ ٹاپ کا کی بورڈ تو عرصے سے خراب ہے اور میں دوسرا کی بورڈ لگا کر کام کرتا ہوں۔ لیکن کبھی کبھی اصل کی بورڈ کی کوئی کنجی کہیں پھنس جاتی ہے تو پھر کارآمد کی بورڈ بھی کام نہیں کرتا۔ میں نے کئی بار کوشش کی کہ ڈیوائس مینیجر میں اصل کی بورڈ کو ڈس ایبل کر دوں تاکہ محض زائد کار آمد کی بورڈ ہی کار کرد ہو۔ لیکن اس صورت میں جب بھی سسٹم بوٹ ہوتا ہے تو ’نیو ہارڈ وئر‘ فاؤنڈ کر کے ونڈوز پھر کی ۔ بورڈ انسٹال کر دیتا ہے، میں کینسل بھی نہیں کر پاتا۔ کیا کوئی ترکیب ہے جس سے اصل کی بورڈ مکمل خاموش ہو جائے اور یہ زائد کی بورڈ ہی کام کرے جو میں نے یو ایس بی پورٹ میں لگا رکھا ہے؟
 
ڈیوائس مینیجر

کنٹرول پینل میں سسٹم میں جا کر ڈیوائس مینیجر میں جائیے، اور کی بورڈ کی ذیل میں اصل کی بورڈ کو "اَن انسٹال" کر دیجیے۔ میرے خیال میں یہ بہتر طریقہ ہوگا۔
 

الف عین

لائبریرین
شارق وہی تو لکھا ہے میں نے۔ اس طرح ان انسٹال کرنے کے بعد جب سسٹم دوبارہ شروع کرتا ہوں تو "نیو یارڈ وئر فاؤنڈ‘ کا پیغام آ جاتا ہے اور کی بورڈ پھر انسٹال ہو جاتا ہے۔
منصوتر۔ بایوس میں بھی دیکھ چکا ہوں۔ اس میں ایسی کوئی آپشن نہیں ہے۔
 
شارق وہی تو لکھا ہے میں نے۔ اس طرح ان انسٹال کرنے کے بعد جب سسٹم دوبارہ شروع کرتا ہوں تو "نیو یارڈ وئر فاؤنڈ‘ کا پیغام آ جاتا ہے اور کی بورڈ پھر انسٹال ہو جاتا ہے۔
جناب محترم اعجاز اختر صاحب ۔
آپ ڈیوائس منیجر میں جا کر کی بورڈ کو ان انسٹال نہیں بلکہ ڈس ایبل کریں اور اگر ڈس ایبل کا آپشن نہیں ہے تو پھر بایوس میں بعض کے ہوتا ہے اور بعض کا کی بورڈ کو ڈس ایبل کرنے کا آپشن نہیں ہوتا اور اگر کوئی حل نہ نکلے تو پھر اسکا حل وہی ہے جو زکریا صاحب نے بتایا ہے اور کی بورڈ کا کنکشن اتارنے کے لئے پورا لیب ٹاپ کھولنے کی ضرورت نہیں کی بورڈ کے ساتھ ہی اوپر کی طرف ایک چھوٹی سی پٹی ہوتی ہے جس میں عموعا لائٹس وغیرہ ہوتی ہیں وہاں کی بورڈ کے لاک ہیں ان لاک کو کھولیں اور کی بورڈ کی جو سٹرپ لگی ہے اس کو اتار دیں ۔کی بورڈ کا کنکشن ختم ہو جائے گا۔
 

الف عین

لائبریرین
میرے پاس ڈیوائس مینیجر میں کی بورڈ کے تحت دو ڈیوائس لسٹیڈ ہیں۔ ایک ایچ ڈی ڈیوائس، دوستا نیچرل کی بورڈ۔ دونوں میں محض ان انسٹال کا آپشن ہے، ڈس ایبل کا نہیں۔
دونوں کو یکے بعد دیگرے ان انسٹال کر کے دیکھ لیا، لیکن کوئی فرق نہیں پڑتادونوں کی بورڈ تب بھی کام کرتے ہیں۔
لیپ ٹاپ کے پیچھے بھی دیکھا۔ سرے سکرو کھول سکوں تو کچھ معلوم ہو کہ کی بورڈکا کنکٹر کہاں ہے، ایسی کوئی پٹی تو ہے نہیں میتے پاس۔
یہ ماڈل ہے
fujitsu- simemens Amilo (AMD Athlon Mobile 2400XP
 
لیپ ٹاپ کے پیچھے بھی دیکھا۔ سرے سکرو کھول سکوں تو کچھ معلوم ہو کہ کی بورڈکا کنکٹر کہاں ہے، ایسی کوئی پٹی تو ہے نہیں میتے پاس۔
محترم سکرو کھولنے کی ضرورت نہیں ہے جہاں کی بورڈ ہے اسی کے ساتھ دیکھیں اوپر کی جانب کی بورڈ کے لاک ہوتے ہیں چھوٹے چھوٹے سے ان سے آپ کی بورڈ کو کھول سکتے ہیں سکرول سے لیب ٹاپ کو کھولنے کی صورت میں کی بورڈ کا کنکشن ختم کرنا مشکل ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
دیکھتا ہوں دوبارہ لیکن کی بورڈ کی طرف تو مجھے ایسا کچھ نظر نہیں آیا۔ اس وقت تو دفتر میں ہوں۔
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
اعجاز صاحب اگر بائیوس سے نہیں ہوتا تو پھر میکینکل فالٹ دیکھیے اگر اپ کا صرف ایک کی کام نہیں کرتا تو پھر اسی" کی " کی مکینزم دیکھیں ذرہ سا Ctc ڈالیں تو اکسیڈیشن ختم ہو جائیگی اور اگر دو تین " کی " کام نہیں کرتی تو پھر اس میں رو اینڈ کالم ڈیکوڈنگ سسٹم ہوتا ہے اس میں پھر اپ کو کنکٹر اور وائر لاین چیک کرنا ہوگا جو کہ ذرہ مشکل ہے لیکن ناممکن نہیں


واجد
 

الف عین

لائبریرین
نہیں واجد۔ اس کی محض پانچ چھہ کنجیاں کام کرتی ہیں۔ باقی کوئی کام نہیں کرتی۔ اور یہی کنجیاں اچانک پھنس جاتی ہیں۔ میں کچھ ٹائپ کروں، وہ ٹائپ نہیں ہوتو اور یہ کنجیاں فعال ہو جاتی ہیں۔
اور میرے لیپ ٹاپ میں ایسا کوئی بٹن نظر نہیں آیا جسے کی بورڈ ڈس ایبل کیا جا سکتا ہے۔
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
بس پھر اندر کھول کر کی بورڈ ڈسکنکٹ کریں اور اس کا کوئی چارہ نہیں۔۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
آج سکول میں اتفاق سے ایک پرانے مسئلے کی یاد تازہ ہو گئی۔ ہوا کچھ یوں تھا کہ اچانک ایک لیپ ٹاپ کی چند کیز چھوڑ کر باقی کیز نے کام چھوڑ دیا تھا۔ تحقیق سے پتہ چلا تھا کہ کی بورڈ‌ پر ایک بٹن ہوتا ہے، جسے فنکشن کی کہتے ہیں۔ عموماً یہ نیلے رنگ میں لکھا ہوتا ہے یا پھر اس کے گرد ایک چوکور باکس ہوتا ہے۔ جب اس بٹن کو دبا کر اس کے متعلقہ لاک والے بٹن کو دبا دیا جائے تو چند کیز کو چھوڑ کر باقی کی بورڈ کام چھوڑ دیتا تھا۔ جب اس فنکشن کی کی کے ساتھ اس کے متعلقہ لاک کو دبا کر اسے ان لاک کر دیا جائے تو تمام کی بورڈ درست کام کرنے لگتا ہے۔ کیا آپ اس کو آزما سکتے ہیں؟
 

موجو

لائبریرین
کی بورڈ

السلام علیکم ورحم؎ اللہ وبرکاتہ
انکل لگتا ہے کہ مسلہ ابھی ہنوز موجود ہے! آپ وینڈر ڈاکو مینٹیشن دیکھ لیں۔
اور بعض لیپ ٹاپس میں جیسا کہ اور بھائی بھی ذکر کرچکے ہیں کہ لاک اور ان لاک کا بٹن بھی ہوتا ہے جو کہ آپ کے پاس نہیں ہے۔
آپ ایکسٹرنل کی بورڈ پہلے سے ہی استعمال کر رہے ہیں لیکن مجھے یہ سمجھ نہیں آئی کہ آپ اسے استعمال کرتے ہوئے دوسرا بلٹ ان کی بورڈ کیسے پرابلم کرتا ہے اس وقت تو آپ اسے شائد استعمال نہیں کررہے ہوتے ؟ لیکن اگر استعمال کرتے ہیں تو اس بلٹ کو استعمال نہ ہی کریں تو بہتر ہے۔
اور مجھے یہ بھی پوچھنا ہے اس بارے میں کہ کیا آپ نے ایکسٹرنل میں یو اس بی کی بورڈ استعمال کرکے دیکھا ہے؟
آخر میں تو یہی ہو سکتا ہے کہ یا تو اسے کھول کر ڈس ایبل کر دیں اس کی ربن والی کیبل اتار دیں اور یا پھر اس کو گرم پانی سے اور الکوحل سے صاف کرلیں ہر کنجی کو صاف کرلیں
میں نے جو استعمال کیا ہے لیپ ٹاپ کے ساتھ کی بورڈ وہ یو ایس بی تھا اس میں تو کوئی پرابلم نہیں تھی
انکل انشاء اللہ آپ کا مسلہ حل ہو ہی جائے گا کبھی نہ کبھی تو ہو گا ہی
ورنہ نیا خرید لیجیے گا اللہ آپ کو نیا ہی لیپ ٹاپ دے دے آمین
 

الف عین

لائبریرین
ایکسٹڑنل کی بورڈ یوں تو پی ایس 2 ہے لیکن اڈاپٹر کے ساتھ اسے یو ایس بی پورٹ میں ہی لگاتا ہوں۔ لیکن اصل بِلٹ ان کی بورڈ میں جو کنجیاں کام کرتی ہیں، وہی اچانک ٹائپ ہونا شروع ہو جاتی ہیں کبھی کبھی خود بخود۔ اور میں اکسٹرنل کی بورڈ سے کچھ کروں تو وہ کام نہیں کرتا۔ اور کبھی کبھی تو اصل کی بورڈ کی آلٹ یا شفٹ کنجی اس طرح دبتی ہے کہ سسٹم ہی منجمد ہو جاتا ہے۔
سوچ رہا ہوں کہ ایک مکمل یو ایس بی کیبورڈ خرید کر دیکھوں۔
سب کے مشوروں کا شکریہ۔
 
Top