کیا گانوں کے میوزک میں‌آواز کو علیحدہ کیا جا سکتا ہے

ہمسفر

محفلین
کیا گانوں میں‌سے آواز کو علیحدہ کیا جا سکتا ہے
اگر کیا جا سکتا ہے تو براہ کرم بتائے

ہم نے یونیورسٹی میں جونیئرز کو ویلکم پارٹی دینی ہے تو ایک دوست نے گانا گانا ہے
اس کےلئے ہم چاہتے ہیں کہ آواز اس کی ہو مگر میوزک گانے کا اوریجنل ہو ۔

کیا ایسا ہو سکتا ہےِ
 

رند

محفلین
میرے خیال میں تو نہیں ہوسکتا لیکن پھر بھی کئی سافٹ ویر دعوی کرتے ہیں کہ ایسا ہوسکتا ہے ان میں سے ایک موزیک مورفر بھی ہے جس کو میں خود استعمال کیا لیکن فائدہ کچھ نہیں اس کے بارے میں ایک مضمون آپ یہاں سے پڑھ سکتے ہیں اور اسی موضوع پر اسی فورم میں ایک بہت مفصل گفتگو ہو چکی ہے لیکن مجھے اب وہ دھاگہ یاد نہیں
 

فہیم

لائبریرین
کون سا گانا گانا ہے آپ کے دوست نے
اگر تو کوئی نیا گانا ہے تو اس کا میوزک تو شاید نیٹ سے ہی مل جائے گا
 

arifkarim

معطل
ایسے بہت سے سافتؤیر ہیں جنہیں vocal remover کہاں جاتا ہے، یہ کسی بھی گانے کا ساؤنڈ ٹریک بنا دیتے ہیں۔ لیکن انہیں استعمال کرنا آسان نہیں۔
 

اظفر

محفلین
السلام علیکم
ایسے سافٹ ویرز ہیں ۔ اس اس ٹیکنیک پر کام کرتے ہیں کہ ایک خاص پچ والی آواز کو الگ کر دیتے ہیں مگر یہ سو فیصد نہیں ہوتا بلکہ وہ 70 فیصد تک یہ کام کر دے گا ۔ میرے خٰیال میں اس پراسس کی نسبت اسی دوست سے کہہ کر گانا دوبارہ ریکارڈ‌کروا لیں‌، میوزک کون سا چاہیے مجھے بتا دیں میرے پاس بہت سے انسٹرومینٹل سانگ ہیں ۔
 

ہمسفر

محفلین
عاطف اسلم کے گانوں‌کا میوزک مل جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یا کوئی بھی اچھا گانا ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بہت شکریہ تمام دوستو کا
 

ہمسفر

محفلین
اور دوست اگر پرانے گانے جن کا صرف میوزک ہو آواز نہ ہو مطلب ہٹ سونگز کا پڑا ہو تو بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ٹھیک ہے اظفر بھائی انتظار رہے گا
 

جوش

محفلین
اگر نغمہ مونو چینل پر محفوظ ہے تو اس کو سونی کے اطلاقیے 'ساونڈ فروج' پر کھول کر صدا حذف کی جاسکتی ہے۔ تا ہم یہ سو فیصد نتایج نہیں دیتا۔
 
Top