کیا ہمارا جزبہ ایمانی صرف مُردوں کے لیے ہے؟

نیلم

محفلین
اور مسلمان کون ہیں میں اور آپ تو ہمیں ہی بدلنا ہوگا نہ.اب تو کوئی اور نبی نہیں آئے گا کہ ہم انتظار کریں ...
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ہجوم میں چلنے سے منزل کھو جاتی ہے پر مسلم جب تک ہجوم میں نہ چلیں گے کامیاب نہ ھونگے۔ اک آدھا تو بس نظر وٹو کے کام ہی آتا ہے۔
 

نیلم

محفلین
جب بارش برستی ہے تو ایک دم سے اکھٹی برسنے لگتی ہے کیا؟اتنی بڑی زمین کو سراب کرنے کے لیے پہلے ایک قطرہ ہمت کرتا ہے اور پھر زوروشور سے بارش برسنے لگتی ہے.
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
لیکن پہلا قطرہ ہی صحرا کا رخ کرلے تو بس پھر لگ گیا کام پار۔ اس لیئے پہلے قطرے کا جہاں دیدہ ہونا بہت ضروری ہے۔
 
جناب اس وقت جذبہ اور ہمت یہ خیالات کی حد تک رہ گیا ہے۔ اگر کوئی جوش میں آکر چوراہے پے نکل بھی کھڑا ہو تو اسے یا تو مار دیا جائے گا یا اسکو پاگل خانے پہنچا دیا جائےگا۔
امتِ مسلمہ کو اس وقت اجتماعی توبہ کی ضرورت ہے۔
اس کے بنا کسی تدبیر یا جتن سے کام نہیں بن سکتا۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
تو اس کے لیئے کسی معجزے کی راہ تو نہیں دیکھی جا سکتی نہ۔ یا چاچو سام سے ہی امید کی ڈور باندھی جائے۔ آخر کسی کو تو سولی چڑھنا پڑے گا۔ بس ھو وہ مرد کامل
 
Top