کیا ہم مسلمان ہیں ؟ تبصرے و تجاویز

موجو

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
امید ہے کہ آپ کیا ہم مسلمان ہیں؟ کی پہلی پوسٹ پڑھ چکے ہوں گے۔ یہ کتاب شمس نوید عثمانی صاحب کی تحریر کردہ ہے اور اس کا پندھرواں ایڈیشن ادارہ مطبوعات طلبہ نے شائع کیا 2005 میں یہ کتاب پہلے پہل ماہنامہ تجلی کا ایک سلسلہ تھا پھر بعد میں رک گیا اور اس کے مضامین مختلف میگزینز اور اخبارات میں شائع ہوتے رہے ۔ میری پسندیدہ کتابوں میں سے ایک کتاب ہے
ایک تحریک ہے عمل کی طرف ابھارنے کے لیے صحابہ اور سلف کے تذکرے ہیں ایک انوکھے انداز میں۔ آئنے ہیں جن میں مجھے اپنے آپ کو دیکھنا ہے میں نے اس کی آڈیو ریکارڈنگ بھی شروع کر رکھی ہے خود اپنی ہی آواز میں پتہ نہیں وہ کیسی ہے بس مجھے اپنے آپ کو سنوارنا ہے اور میں نے سوچا شائد کہ میرے اور بھائی بہنوں کا بھی بھلا ہوجائے تو اچھا ہے ۔
بتائیے گا مجھے کیسا سلسلہ ہے اس کتاب کا ۔ کافی عرصے بعد باقاعدہ پوسٹنگ شروع کرنے لگا ہوں دعا فرمائیے گا میرے لیے کیونکہ یہ ایک مسلمان کا دوسرے مسلمان پر حق ہے اگر ہمیں ہدایت کی نعمت مل جائے اور اس پر ثابت قدمی بھی ہو اور پھر صبر بھی ہو تو واللہ یہی مطلبو ب ہے مومن سے ۔
رمضان کے آخری عشرے کو قیمتی بنانے کے لیے قرآن کو ترجمے کے ساتھ ضرور پڑھنا شروع کردیں
ؤالسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
انکل کیا آپ مجھے اس بارے راہنمائی دے سکتے ہیں کہ میں کیسے باقی لوگوں کو اس بک کی طرف متوجہ کروں دو دنوں میں سوائے آپ کے تبصرے کے کوئی تبصرہ ہی نہیں ہے۔
جزاک اللہ خیر
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 

محمد وارث

لائبریرین
بھائی صاحب آپ تبصروں کی فکر کیوں کرتے ہیں، بس اپنی دھن میں کتاب پوسٹ کرتے جائیں (جو کہ ابھی شاید آپ نے چند صفحات ہی پوسٹ کیے ہیں)۔ اور اگر اجر کی توقع ہے تو وہ اللہ سے رکھیں لوگوں کے تبصروں اور توجہ کو چھوڑیں۔ والسلام
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محمد وارث بھائی اصل میں میں نے جس مقصد کو پیش نظر رکھ کر یہ بک پوسٹ کرنا شروع کی ہے میں اس حوالے سے چاہتا تھا کہ باقی احباب اپنے خیالات ظاہر کریں
آپ کی بات بالکل ٹھیک میں یقینا اللہ رب العزت سے اجر اور ہدایت کا طلب گار ہوں ہر گز کسی اور ہستی کی طرف نہیں دیکھتا اور اللہ مجھے اور ہم سب کو ایسے عوامل سے محفوظ رکھے
جزاک اللہ خیر انشاء اللہ آہستہ آہستہ ہی پوسٹنگ ہوگی جتنا بھی وقت ملتا ہے وہ میں صرف کر رہا ہوں
اور جیسا کہ میں عرض کرچکا ہوں کہ دیر بعد باقاعدہ پوسٹنگ کا وقت ملا ہے بس دعا کئجیے کہ میں اس میں مزید بہتری لا؂ں ابھی خود ہی ٹائپ کر رہا ہوں لیکن عنقریب کسی اور کمپوزر بھائی کی خدمات بھی لوں گا انشاء اللہ پھر یہ سلسلے بہتر ہو جائیں گے
 
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم
اللہ آپ کو استقامت دیں اپ کوشش کریں ان شاء اللہ جب اخلاص ہوں تو اس میں اثر بھی ہوگا اور اللہ کی رضا بھی کل میں "ضرب مؤمن " میں ایک مضمون پڑھ رہا تھا تو بہت متاثر کن تھا " بیت اللہ کے سائے میں " اسی طرح جب ہم اسلامی مضامین پڑھیں گے اور دل میں ایمان ہوگا تو وہ ان باتوں کا جذب کرے گا اور اگردل اور دماغ فسق و فجور سے بھرا ہو تو پھر کچھ اثر نہیں کرے گا میں مولانا یوسف لدھیانوی شہید رحمہ اللہ کا ایک بیان سن رہا تھا تو وہ فرما رہے تھے کہ جب کپڑا میلا ہو جائے تو پھر اس پر گندگی نظر نہیں آتی لیکن جب کپڑا صاف ہو تو اس پر ایک داغ یا دھبہ بھی نظر آتا ہے

اللہ آپ کو ہمت اور استقامت عطاء فرمائیں
 
صاحب تبصرہ کوئی اہمیت نہیں رکھتا ۔۔۔۔ اچھی بات بھس میں چنگاری کے مصداق ہوتی ہے۔۔۔۔ جس نے آگ تو پکڑنا ہی ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سو اپنا کام جاری رکھیں۔۔۔۔۔
ماشااللہ
 
ایک کتاب اور ہے، قرآن، اپنے آپ سے پوچھئے کہ پڑھی ہے یا نہیں۔ اگر نہیں پڑھی تو کسی وقت ترجمہ سے پڑھ لیجئے، مسلمان بنانے میں بہت اچھا کردار ادا کرتی ہے۔ اس کتاب کا دعوی ہے کہ اس کتاب کے تمام اصولوں کو مکمل تسلیم کرنے والا ہی مسلمان کہلاتا ہے :) اللہ تعالی ہم سب کو اس کو پڑھنے اور سمجھنے کی توفیق عطا فرمائیں۔
 
Top