کیا ہم مل کر ویب سائٹ بنائیں؟

اگر اردو کی ایک ویب سائیٹ بنانا ہو تو کیا کرتےہیں؟
اب آپ کا سوال ہو گا کیسی؟
میرا جواب ہے ایسی www.arabianpostae.com
کیا میں اس طرح کی ویب سائٹ آپ کی مدد سے بنا سکتا ہوں
بتائیے گا ضرور
مجھے امید ہے آپ میرا ساتھ دیں گے
 
طارق راحیل

محفلین
بہت اچھے جناب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کیا ویب سائٹ بنانی اتنی آسان ہے؟
مجھ سے تو اپنا بلوگ نہیں بنایا جا رہا

ویسے بلاگ میں تصاویر کاپی پیسٹ نہیں ہو سکتی کسی ویب پیج پر میوجو د تصویر کو کاپی کر کے مواد کے ساتھ پیسٹ کرنا۔۔؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
اس طرح کی ویب سائٹ ورڈپریس میں بنانا زیادہ مشکل نہیں ہے۔ ورڈپریس کی کسی اچھی میگزین تھیم کو اردو کے لیے کسٹمائز کرکے بطور نیوز ویب سائٹ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ میرا ارادہ ہے کہ میں ورڈپریس کا ایک ایسا پیکج تیار کروں جسے آف دی شیلف نیوز ویب سائٹ کے طور پر انسٹال کیا جا سکے لیکن اس میں کچھ وقت لگے گا۔ اس کے علاوہ نیوز سائٹ بنانے کے لیے کچھ کمرشل سوفٹویر بھی موجود ہیں۔
کوئی بھی سوفٹویر انسٹال کرنا زیادہ مشکل کام نہیں ہوتا لیکن سائٹ کو ڈیویلپ کرنے کے لیے کافی محنت درکار ہوتی ہے، خاص طور پر نیوز ویب سائٹ چلانے کے لیے کافی منصوبہ بندی کی اور ایک ٹیم تشکیل دینے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ ویب سائٹ باقاعدگی سے اپڈیٹ ہوتی رہے۔
 
جی محترم نبیل بھائی بہت شکریہ مجھے بھی ورڈ پریس تھیم کے بارے میں معلوم ہے لیکن زیادہ نہیں ایک نیوز سائٹ آپ نی کہا کہ نیوز سائٹ بنانے کے لیے کچھ کمرشل سوفٹویر بھی موجود ہیں جی مجھے بھی ان کے بارے میں ضرور بتائیے کہ کون کون سے ہیں رہا سوال اس کو مینٹین رکھنے کا اس کو میں‌کر سکتا ہوں مجھے بس آپ کی رہنمائی چاہیے۔
آپ اس بلاگ مین بھی لکھ سکتے ہیں اور مجھے ای میل بھی کر سکتے ہیں جیسے آپ مناسب سمجھیں
ای میل محذوف
 
برادرم سلیمان پبلک فورم میں ای میل روابط دینا محفل کے قوانین کے خلاف ہے۔ اس سے احتراز کریں۔

رابطے کے لئے محفل میں ذاتی پیغامات کا نظام موجود ہے۔ واسلام۔
 
آپ نے جو سائٹ بطور نمونہ پیش کی ہے اس میں press metro نام کا سی ایم ایس استعمال ہوا ہے۔ تلاش بسیار کے باوجود میں اس کا ڈاؤن لوڈ یا خرید ربط نہ پا سکا۔ گو کہ اس کی سائٹ موجود ہے۔
 
آپ نے جو سائٹ بطور نمونہ پیش کی ہے اس میں press metro نام کا سی ایم ایس استعمال ہوا ہے۔ تلاش بسیار کے باوجود میں اس کا ڈاؤن لوڈ یا خرید ربط نہ پا سکا۔ گو کہ اس کی سائٹ موجود ہے۔

ابن سعید بھائی press metro اگر نہیں مل سکتا تو پھر اس مقصد کے لئے کیا استعمال کیا جا سکتا ہے جس سے ہم مطلوبہ نتائج حاصل کر سکیں
 
ورلڈ پریس میں کیا یہ خوبی موجود ہے کہ وہ ایک نیوز کی مکمل ویب سائٹ بنا سکے اور کیا اس میں ای پیپر کی سہولت بھی ہے
 
الف عین

لائبریرین
ورڈ پریس کو کئی طرح سے کسٹمائز کیا جا سکتا ہے سلیمان۔ شاید خبر ناموں کے لئے تو کئی ٹمپلیٹس دستیاب ہیں۔ اگر آپ ویب ٹمپلیٹس میں تبدیلی خود کر سکتے ہیں تو یہ سب ممکن ہے کہ جس طرح چاہیں کریں۔ لیکن جب آپ خود نہیں کر سکتے تو ایسا بنا بنایا اردو کے لئے کسٹمائز کیا ہوا ٹمپلیٹ ڈھونڈھنا پڑے گا۔
 
منشاہ

محفلین
اس طرح کی ویب سائٹ ورڈپریس میں بنانا زیادہ مشکل نہیں ہے۔ ورڈپریس کی کسی اچھی میگزین تھیم کو اردو کے لیے کسٹمائز کرکے بطور نیوز ویب سائٹ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ میرا ارادہ ہے کہ میں ورڈپریس کا ایک ایسا پیکج تیار کروں جسے آف دی شیلف نیوز ویب سائٹ کے طور پر انسٹال کیا جا سکے لیکن اس میں کچھ وقت لگے گا۔ اس کے علاوہ نیوز سائٹ بنانے کے لیے کچھ کمرشل سوفٹویر بھی موجود ہیں۔
کوئی بھی سوفٹویر انسٹال کرنا زیادہ مشکل کام نہیں ہوتا لیکن سائٹ کو ڈیویلپ کرنے کے لیے کافی محنت درکار ہوتی ہے، خاص طور پر نیوز ویب سائٹ چلانے کے لیے کافی منصوبہ بندی کی اور ایک ٹیم تشکیل دینے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ ویب سائٹ باقاعدگی سے اپڈیٹ ہوتی رہے۔
اردو نیوز کی ویب سائٹ کیسے بناتے ہیں یا آپ کو اردو نیوز کی ویب سائٹ کے لیے فری تھیم چاہیے تو آپ کو فری مل سکتا ہے میں آپ سب بھائیوں کی مدد کروں گا جتنا بھی میں جانتا ہوں سب بھائیوں کو بتاوں گا انشا اللہ
 
imissu4ever

محفلین
السلام علیکم محترم ممبرز
کافی عرصے سے میرے ذہن میں ویب سائٹ کا تصور ہے جس میں ممبرز خالص اللہ تعالی کی رضا کے لئے روزانہ ذکر و اذکار درود پاک وغیرہ پڑھیں اور تمام ممبرز کو دعائوں میں یاد رکھیں۔ واضع رہے اس میں ممبرز رجسٹر ہونگے اور انکی شناخت یا جنس پوشیدہ ہوگی صرف ممبر # ہو گا ممبر کنٹرول پینل پر ذکر کی تعداد کیٹیگری وائز ہوگی ۔ جسطرح ہم آیت کریمہ یا کلمہ و درود پاک کا سوا لاکھ بار ختم کرسکتے ہیں۔ مین پیج پر ہر ہدف کے ساتھ اسکی مکمل کی گئ تعداد اندراج کے بعد اپ ڈیٹ ہوتی رہے گی
چونکہ میں ٹیکنیکل نہیں ہوں لہذا میں خود نہیں بنا سکتا ۔ آپکو اسکا لے آؤٹ گرافک فارم میں کچھ دے سکتا ہو۔ آپ سب کے قیمتی آراء و رہنمائ کا طلبگار
 
Top