کیا ہم واقعی صرف نام کے مسلمان ہیں

سلیم احمد

محفلین
میرا سوال یہ نہیں کہ کالا جادو کیا ہے اور کیا واقعی کالاجادو موجودہے ۔ سوال صرف یہ ہےکہ کیا ہم واقعی صرف نام کے مسلمان ہیں اوریہاں ہمارا اسلام کہاں گیا ۔ ہم اپنے مذہب کو کس طرف لے گئے ہیں۔
 

طالوت

محفلین
:rollingonthefloor:
:rollingonthefloor:
اس پر سوائے قہقہوں کے اور کیا بھی کیا جا سکتا ہے ۔ نوری کالے دونوں نے خوب جما رکھی ہے۔
وسلام
 

دوست

محفلین
دیکھو جی جادو برحق ہے۔ اور یہ بھی سچ ہے کہ قرآنی آیات سے جادو کا توڑ ہوسکتا۔ ہمارے لیے یہ نوری کالے علم والے حجت نہیں بلکہ محمد الرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات حجت ہے جن پر یہودیوں نے جادو کروا دیا تھا اور پھر اس کے توڑ کے لیے معوذتین نازل ہوئیں۔ آج کل تو ڈرامہ زیادہ ہے اور کام کم۔
 

عثمان

محفلین
لوگ کالا جادو کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اس پر یقین رکھتے ہیں۔ کیا کالا علم نامی کوئی علم واقعی وجود رکھتا ہے۔۔۔اس دعویٰ کے حق میں کوئی دلیل نہیں۔
رسول اللہﷺ پر کالے جادو کی ناپاک کوشش ضرور کی گئی ہوگی۔ لیکن اس نے کچھ اثر نہ کیا۔ نہ کر سکتا تھا۔
میرا ایمان ہے کہ اگر آپ ان لغویات پر دھیان نہ دیں تو یہ آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔
ورنہ اگر ایمان ہی رکھنا ہے تو آپ 13 نمبر کی نحوست پر بھی ایمان رکھ سکتے ہیں۔ اور وہ نمبر بھی آپ کا بہت کچھ بگاڑ ڈالے گا۔ :)
یہ سب انسان کے نفس کی کمزوری ہے اور بس۔
واللہ علم۔
 

شمشاد

لائبریرین
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جادو ہوا تھا اور ان پر اثر بھی ظاہر ہوا تھا۔ اس وقت حضرت جبرائیل علیہ السلام معوذتین (سورہ فلق اور سورہ الناس) لیکر حاضر ہوئے اور فرمایا کہ ایک یہودی نے آپ پر جادو کیا ہے اور یہ جادو فلاں کنویں میں ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ کو بھیج کر اسے منگوایا (یہ ایک کنگھی کے دندانوں اور بالوں کے ساتھ ایک تانت کے اندر گیارہ گرہیں پڑی ہوئی تھیں اور موم کا ایک پتلا تھا جس میں سوئیاں چبھوئی ہوئی تھیں)۔ جبرائیل کے بتانے کے مطابق آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان دونوں سورتوں کی ایک ایک آیت پڑھتے جاتے اور گرہ کھلتی جاتی اور سوئی نکلتی جاتی۔ دونوں سورتوں کی آیات کی تعداد گیارہ ہے۔ سورتوں کے اختتام تک ساری گرہیں بھی کھل گئیں اور سوئیاں بھی نکل گئیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس طرح صحیح ہو گئے جیسے کوئی شخص جکڑ بندی سے آزاد ہو جائے۔

موجودہ دور میں تو لوگوں نے پیسہ کمانے کا ذریعہ بنایا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ جادو کرنے والا یا جادو کروانے والا دونوں دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتے ہیں۔
 

عثمان

محفلین
یہ روایت میں نے سن رکھی ہے۔ لیکن یہ کس حد تک درست ہے۔ اس پر کچھ شبہ ہے۔ ممکن ہے کہ جزوی طور پر درست ہو۔
لیکن یہ کہنا کہ رسول اللہﷺ پر اس جادو کا کوئی اثر ہوا تھا۔ بعید از قیاس معلوم ہوتا ہے۔ لوگ ایک نبی کو جسمانی طور پر تو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ لیکن اس سے ہٹ کر کوئی شر نبی کو نقصان پہنچائے۔۔۔میری ناقص رائے میں ممکن نہیں۔
 

طالوت

محفلین
یہودیہ کے ہاتھوں زہر خوانی کا واقعہ تو سیدنا محمد رسول اللہ کو آخری وقت تک پریشان کرتا رہا ۔ جادو والی روایت یقینا ایسی سیدھی نہیں جیسی بیان کی جاتی ہے بلکہ اس سے ان نام نہاد جادو گروں کی پبلسٹی خوب ہوتی ہے ۔ جادو کی حقیقت قران میں سیدنا موسی رسول اللہ اور فرعون کے واقع میں موجود ہے اور سمجھنے کو کافی ۔
وسلام
 

سلیم احمد

محفلین
موجودہ دور میں تو لوگوں نے پیسہ کمانے کا ذریعہ بنایا ہوا ہے۔ یاد رہے کہ جادو کرنے والا یا جادو کروانے والا دونوں دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتے ہیں۔
میرا ان ویڈیو کو شریک محفل کرنے کا مقصد صرف یہ تھا کہ ہم کدھر جارہے ہیں۔(اس بات سے قطع نظر کہ دونوں دائرہ اسلام سے خارج ہوجاتے ہیں) آجکل تو ہرشخص اپنا ہی دائرہ بنا کر بیٹھا ہے اپنی مرضی کے مطابق جب ضرورت محسوس کی دائرہ بڑھا یا چھوٹا کرلیا یا حتیٰ کہ اگر ضرورت محسوس کی اور اپنی باری آئی سو تاویلیں پیش کرکے اپنے آپ کو اس چیز سے مستثنیٰ کرلیا ۔ قطع نظر اس کے کہ اسلام کیا کہتا ہے۔
 

دوست

محفلین
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بات بھول جاتے تھے، نماز بار بار پڑھتے تھے لیکن یاد نہیں رہتا تھا کہ پڑھ لی ہے۔ بخار بھی رہتا تھا شاید۔ کچھ اس قسم کی تفصیلات تھیں اس جادو والے واقعے کی۔
 

dxbgraphics

محفلین
ان جادو ٹوٹکوں اور تعویز گنڈوں سے لوگوں کی رقم اور عزت لوٹنے والوں کا بہترین علاج ہے میری نظر میں ۔ لیکن شاید دوستوں کی طرف سے تشدد پسندی کا الزام لگادیا جائے۔
 
Top