کیا یہی مسلمانی ہے ۔۔۔؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
میرے اس تھریڈ میں سب سے زیادہ اس رقعے کی حقیقت پر اعتراض کیا گیا ہے ۔ ہمارے اس فورم میں ہی کسی رکن یا ارکان کے گھروں میں یہ رقعہ بھیجا گیا ہے ۔اور اس رقعے میں دو افراد کا نام لیا گیا ہے کہ ایک نام نہاد جرنیل کہلاتا ہے جبکہ دوسرے کا نام اس کے پتہ کے ساتھ موجود ہے ۔ اسے جھوٹا کہنے والے ان دو حوالوں سے اس خط کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ یہ سچا ہے یا جھوٹا ۔ دوسری بات ہے کہ موضوع یہ رقعہ ہے اس میں جو بیان کیا گیا ہے وہ اہل تشیع کو بھیجا گیا ہے اہل سنت کو نہیں میں یہ ثابت کر سکتا ہوں کہ یہ رقعہ اہل تشیع کو بھیجا گیا ہے آپ یہ ثابت کریں کہ یہ رقعہ جھوٹا ہے اور اس مین جن دو افراد کا ذکر ہے وہ اس سے کسی بھی قسم کا تعلق ہونے سے انکار کرتے ہیں ۔ اور کیا ایسا رقعہ بھیجنے والے نہیں جانتے کہ ایسے رقعے کا مقصد اور اس کے اثرات کیا ہو سکتے ہیں کیا اس رقعے پر دستخط نہ کرکے اسکے مشکوک نظر آنے کا قانونی فائدہ انہی بھیجنے والوں کو نہیں ہوتا۔۔۔؟ کیا آپ اتنے بچے ہیں کہ طالبان کے دور حکومت میں شیعہ آبادی کے قتل عام کو آپ انکی بغاوت پر تو جسٹیفائی کرتے ہیں مگر وزیرستان میں ایک شیعہ فوجی کو اس کے عقیدے کی بنیاد پر منافق اور مرتد قرار دے کر ریکارڈنگ کے ساتھ زبھ کرنا اپ کو نظر نہیں آتا۔۔؟ کیا آپ کو نہیں علم کہ باجوڑ میں اصل مسئلہ کیا ہے ۔ ۔۔۔؟ کیا آپ اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر کسی بھی طرح سے اس خط کو بھیجنے والے کو مجاہد تسلیم کر سکتے ہیں ۔۔۔۔؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں نے اس تھریڈ میں سے غیر متعلقہ پیغامات کو حذف کر دیا ہے۔ برائے مہربانی گفتگو کو موضوع پر ہی رکھیں۔
 
سمارا

محفلین
فیصل بھائی! اس رقعے کو دیکھنے سے یہ اندازہ فوراً ہو جاتا ہے کہ یہ شرانگیزی پر مبنی ہے اور کسی نیک نیتی کے تحت نہیں بھیجا گیا ہے۔ اس لئے اس کو دیکھنے اور پڑھنے والے کو اس قسم کی تحاریر پر یقین یا عمل ہر گز نہیں کرنا چاہئے کیونکہ اس میں اسلام کے نام پر جو کچھ لکھا گیا ہے وہ سراسر غلط ہے، اسلام ان باتوں کی کبھی اجازت نہیں دیتا۔
ہم سب مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں اور یہ ہمیں آپس میں لڑوانے کی ایک بھونڈی کوشش کی ہے۔
اب اگر یہ خط لشکر جھگنوی والوں کی طرف سے آیا ہے تو اس کے بعد ان کے غلط نظریات بھی ہمارے سامنے آگئے ہیں یا اگر کسی اور نے انکا نام لے کر شائع کیا ہے تو بھی اس رقعے کے مندرجات پر یقین کرنا غلط ہے۔
اور اگر یہ خط کسی ایسے شخص نے واقعی لکھا ہے جو اپنے آپ کو مجاہد کہتا یا سمجھتا ہے تو مجھے اس کی سوچ پر افسوس ہے۔
 
محسن حجازی

محفلین
یہ سب کہنا بہت آسان ہے، ذرا عملی طور پر کرکے بھی تو دکھائیں۔۔۔۔۔۔

آپ یہ فرمائیے کہ میں نے کسے قتل کی دھمکی دی ہے؟ یا کسے روکا ہے؟
آپ کے تمام تر مطالبات مجھ سے ہی کیوں ہیں آپ خود کیوں سعی نہیں فرماتے؟
امید ہے کہ آئندہ گفتگو میں احتیاط برتیں گے وگرنہ کوئی گلہ مت رکھئے گا۔
 
فیصل بھائی! اس رقعے کو دیکھنے سے یہ اندازہ فوراً ہو جاتا ہے کہ یہ شرانگیزی پر مبنی ہے اور کسی نیک نیتی کے تحت نہیں بھیجا گیا ہے۔ اس لئے اس کو دیکھنے اور پڑھنے والے کو اس قسم کی تحاریر پر یقین یا عمل ہر گز نہیں کرنا چاہئے کیونکہ اس میں اسلام کے نام پر جو کچھ لکھا گیا ہے وہ سراسر غلط ہے، اسلام ان باتوں کی کبھی اجازت نہیں دیتا۔
ہم سب مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں اور یہ ہمیں آپس میں لڑوانے کی ایک بھونڈی کوشش کی ہے۔

اب اگر یہ خط لشکر جھگنوی والوں کی طرف سے آیا ہے تو اس کے بعد ان کے غلط نظریات بھی ہمارے سامنے آگئے ہیں یا اگر کسی اور نے انکا نام لے کر شائع کیا ہے تو بھی اس رقعے کے مندرجات پر یقین کرنا غلط ہے۔

اور اگر یہ خط کسی ایسے شخص نے واقعی لکھا ہے جو اپنے آپ کو مجاہد کہتا یا سمجھتا ہے تو مجھے اس کی سوچ پر افسوس ہے۔

مگر بد قسمتی کی بات تو یہ ہے کہ آج کے دور میں خود کو مجاہدین کہلانے والوں کی اور خود کو طالبان کہلانے والوں کی اور جناب مجاہد اعظم بیت اللہ محسود و حواریان کی اکثریت اسی قسم کے نظریات رکھتی ہے ۔ اگر ایسا نہیں ہے یہاں اعلان کریں کہ اس قسم کی تحاریر سے ہمارا کوئی واسطہ نہیں ہے اور اس قسم کی باتیں کرنے والے ملعون ومردود ہیں ۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
یہ کیسا فتویٰ ہے؟ :eek: شاید جس نے بھی یہ فتوٰی نما کاغذ لکھنے کی بھونڈی اور شرانگیز کوشش کی ہے اسے علم ہی نہیں کہ فتوٰی لکھا کیسے جاتا ہے۔ ملاحظہ فرمائیے جامعہ بنوریہ سے جاری کردہ ایک فتوٰی :

2683.jpg

2683a.jpg

2683b.jpg

ایک گلابی کاغذ پر بکواس لکھ ماری اور اسے فتوٰی کا نام دے دیا۔ نہ کوئی تصدیقی مہر نہ کوئی دستخط اور نہ ہی کوئی حوالہ۔ یہ کاغذ تو کوئی بھی لکھ سکتا ہے۔ میں بھی، آپ بھی، اور کوئی ایسا دشمن جو وطن عزیز کے موجودہ خراب حالات میں مزید ابتری پیدا کرنے کیلئے شیعہ سنی فساد کی بنیاد رکھنا چاہتا ہو۔

ویسے یہ ملا عمر کب سے رضی اللہ تعالٰی ہوئے ہیں؟ :rolleyes:

آپ کی بات درست ہے لیکن بھائی جانی تھوڑا سا غور کریں تو آپ کو بات سمجھ آئے جو کاغذ کا ٹکڑا فیصل بھائی نے ارسال کیا ہے وہ فتوٰی نہیں ہے وہ تو صرف ایک پیغام ہے یعنی ایک خط ہے جو کہ ”طالبان تحریک پاکستان و ملتِ اسلامہ پاکستان لشکرجھنگوی“ کی طرف سے شیعہ صاحبان کو موت کا پیغام بنا کر پہنچایا گیا ہے جیسا کے اس میں لکھا بھی ہے ”تمہیں پیغامِ موت پہنچایا جاتا ہے“ اس سے ثابت ہوتا ہے یہ ایک خط ہے فتویٰ نہیں اس کے اندر لکھا ہوا ہے کہ “ جید علماءدیوبند کے متفقہ فتوٰی کی رو سے تم شیعہ واجب القتل ہو“ یہ تحریر اس پیغام میں ہے

یہاں فتوٰی پوسٹ نہیں کیا گیا بس پیغام پوسٹ کیا گیا ہے اور اس پیغام کے بارے میں بہت سے شعیہ صاحبان کہتے ہیں یہ ہمارے گھروں میں پھنکے گے ہیں فتوٰی تو سامنے ہی نہیں‌آیا
 
فاروقی

معطل
میرے اس تھریڈ میں سب سے زیادہ اس رقعے کی حقیقت پر اعتراض کیا گیا ہے ۔ ہمارے اس فورم میں ہی کسی رکن یا ارکان کے گھروں میں یہ رقعہ بھیجا گیا ہے ۔اور اس رقعے میں دو افراد کا نام لیا گیا ہے کہ ایک نام نہاد جرنیل کہلاتا ہے جبکہ دوسرے کا نام اس کے پتہ کے ساتھ موجود ہے ۔ اسے جھوٹا کہنے والے ان دو حوالوں سے اس خط کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ یہ سچا ہے یا جھوٹا ۔ دوسری بات ہے کہ موضوع یہ رقعہ ہے اس میں جو بیان کیا گیا ہے وہ اہل تشیع کو بھیجا گیا ہے اہل سنت کو نہیں میں یہ ثابت کر سکتا ہوں کہ یہ رقعہ اہل تشیع کو بھیجا گیا ہے آپ یہ ثابت کریں کہ یہ رقعہ جھوٹا ہے اور اس مین جن دو افراد کا ذکر ہے وہ اس سے کسی بھی قسم کا تعلق ہونے سے انکار کرتے ہیں ۔ اور کیا ایسا رقعہ بھیجنے والے نہیں جانتے کہ ایسے رقعے کا مقصد اور اس کے اثرات کیا ہو سکتے ہیں کیا اس رقعے پر دستخط نہ کرکے اسکے مشکوک نظر آنے کا قانونی فائدہ انہی بھیجنے والوں کو نہیں ہوتا۔۔۔؟ کیا آپ اتنے بچے ہیں کہ طالبان کے دور حکومت میں شیعہ آبادی کے قتل عام کو آپ انکی بغاوت پر تو جسٹیفائی کرتے ہیں مگر وزیرستان میں ایک شیعہ فوجی کو اس کے عقیدے کی بنیاد پر منافق اور مرتد قرار دے کر ریکارڈنگ کے ساتھ زبھ کرنا اپ کو نظر نہیں آتا۔۔؟ کیا آپ کو نہیں علم کہ باجوڑ میں اصل مسئلہ کیا ہے ۔ ۔۔۔؟ کیا آپ اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر کسی بھی طرح سے اس خط کو بھیجنے والے کو مجاہد تسلیم کر سکتے ہیں ۔۔۔۔؟

جناب اگر تو یہ رقعہ جن افراد کی طرف سے اہل تشع حضرات کو بھیجا گیا ہے. . وہ اس رقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں.تو بات صاف ہو جاتی ہے..اور ان کے خلاف ضروری کاروائی لازمی ہونی چاہیے.............لیکن اگر بھیجنے والے حضرات ہی اس رقعہ کو قبول نہیں کرتے تو.........اور پکی بات یہی ہے کہ وہ قبول نہین کریں گے .کیوں کہ ایسی قبولیت کر کے وہ پاکستان میں رہ کر کہاں بچ سکیں گے.............

دوسری بات یہ کہ اگر یہ سازش کے تحت جاری کیا گیا ہے تو لازمی بات ہے.......جو فرقے والے ایک دوسرے کے انتہائی خلاف ہیں انہیں ہی اس مقصد کے لیے چنا جائے گا تاکہ آگ لگتے ہی "بانبڑ" مچ جائے............اور ظاہری بات ہے اگر یہ سازش ہے تو مخالف کے گھر ہی بھیجا جائے گا نہ کہ حمائت کرنے والے کے ...گھر ......اور میرے خیال کے مطابق یہ ایک سازش ہے.........کیا کوئی مسلمان خواہ کسی فرقے کا ہو اتنا گر سکتا ہے کہ ایسی باتیں سوچ بھی سکے.......اگر کوئی ایسی باتیں سوچتا ہے تو وہ یقینا مسلمان نہیں ہو سکتا.......چہ جائیکہ خود کو مجاہد کہے........
اس لیے غم غصے کو ہٹ کر اس کو پھیلانے والے بارے مین چھان بین کی جائے.........اگر کوئی سامنے نہیں آتا تو اسے ایک سازش قرار دیا جائے...........ایسے خط مخالفین کے گھر بھیجنا کون سی بڑی بات ہے........سازش کے لیے تو سازشی کیا کیا نہیں کرتے.....اس طرح تو میں بھی .......آپ بھی..کوئی بھی کسی کے گھر رقعہ بھیج سکتا ہوں................

نیز جن حضرات کو یہ پیغام بذریعہ لیٹر ملا ہے اسے ..لازمی طور پر پولس یا متعلقہ ادارے سے مدد لینی چاہیے......اور خود حفاظتی کے طریقوں کو اپنانا چاہیے..........کیوں کہ سازش کرنے والے.........معاملے کو اچھالنے کے لیے........کسی فریق ثانی کو نقصان پہنچا کر معاملے کو حقیقی رنگ بھی دے سکتے ہیں.......اس لیے احتیاطی تدابیر لازمی احتیار کی جائیں اور اس میں کوئی غفلت نہ برتی جائے...................شکریہ
 
فاروقی

معطل
رقعے میں ملا عمر کو ملا عمر "رضی اللہ عنہ" لکھا گیا ہے- اتنی بے وقوفانہ غلطی ؟؟

کہتے ہیں چور کی داڑھی میں تنکا ہوتا ہے..............یہ جس نے بھی لکھا ہے اسے شاید........"رضی اللہ عنہ" کا مطلب بھی پتا نہ ہو...........
کہتے ہیں مجرم کہیں نا کہیں جھول ضرور چھوڑ دیتا ہے............اس سے ہی ثابت ہوتا ہے..........کہ یہ رقعہ جس نے بھی لکھا ہے اس کا اسلام سے دور کا بھی تعلق نہیں ہے...............
 
نبیل

تکنیکی معاون
جس نے بھی یہ لکھا ہے اسے رضی اللہ عنہ کا مطلب ضرور معلوم ہوگا۔ مختلف فرقوں کے پیروکار اپنے اکابرین کے لیے رضی اللہ عنہ کا لقب استعمال کرتے آئے ہیں۔ احمد رضا بریلوی کو بھی ان کے عقیدت مند رضی اللہ عنہ ہی لکھتے ہیں۔
 
پر صحیح نہیں معلوم تو تب ہی جاہلوں جیسی حرکتیں کرتے ہیں نا...........صحیح مطلب پتا ہو تو کوئی ایسا لقب دوسروں کو کیوں دے گا......جو صرف صحابہ اکرام رضی اللہ عنہ کے لیے محصوص ہے......
 
ایک بہت بنیادی بات اس سارے معاملے کی یہ ہے کہ یہ رقعہ اگر حقیقی ہے تو قابل مذمت و قابل نفریں ہے تاہم اس بات کے بھی امکانات ہیں جن کو مکمل طور سے رد کر دینے کی کوئی وجہ نہیں کہ یہ رقعہ جعلی ہو۔
1۔اس رقعہ میں کہا گیا ہے کہ جید علمائے دیو بند کا یہ فتوی ہے کہ شیعہ قابل قتل ہیں ۔ کیا کوئی کسی جید عالم کی طرف سے کوئی ایک بھی فتوی ایسا دکھا سکتا ہے جس میں اہل تشیع کو قابل قتل قرار دیا ہو؟ لگتا ایسا ہے کہ یہ رقعہ لکھنے والا اس بات سے بالکل ناواقف کہ ایسا کوئی فتوی سرے سے موجود نہیں‌ کسی جید دیوبندی عالم کی طرف سے جس میں شیعہ حضرات کو قتل کرنے کا حکم دیا گیا ہوا۔
2۔ رقعہ لکھنے والا ایک طرف خود کو سپاہ صحابہ کا ممبر بتا ہے دوسری طرف اس کا دعوہ یہ ہے کہ وہ ملا عمر کا نمائندہ بھی ہے۔ یہ بات میں دعوہ سے کہ سکتا ہوں کہ افغان طالبان کا پاکستان میں سپاہ صحابہ سے متعلق کوئی نمائندہ موجود نہیں‌ صاف ظاہر ہے کہ جس کسی نے یہ رقعہ لکھا ہے اس نے اپنی جہالت کا ثبوت دیا ہے یا کسی قسم کا فائدہ اٹھانا چاہا ہے
3۔ جہاں تک بات رضی اللہ عنہ لکھنے کی ہے تو یہ صحیح ہے کہ یہ عموما صحابہ کرام کے اسماء کے ساتھ ہی لکھا جاتا ہے تاہم بعض اوقات یہ الفاظ دیگر اولیا کے بارے میں بھی استعمال ہوتے ہیں یا کچھ لوگ استعمال کرتے ہیں تاہم پہلی بات تو یہ کہ دیوبندیوں میں اسکا کوئی رواج نہیں ہے اور اس سے زیادہ قابل غور بات یہ ہے کہ یہ الفاظ ہمیشہ مرحومین کہ لیے استعمال ہوتے آئے ہیں آج تک کسی زندہ ہستی کے لیے رحمۃ اللہ علیہ یا رضی اللہ عنہ کے الفاظ میں نے کبھی استعمال ہوتے نہیں دیکھے زندہ افراد کے لیے کچھ اور الفاظ مثلا مد ظلہ العالی یا دامت برکاتہم وغیرہ استعمال کیے جاتے ہیں اس کی کہیں سے بھی تصدیق کرائی جاسکتی ہے اور ملا عمر حیات ہیں اس صورت میں ان کے لیے رضی اللہ عنہ کا استعمال کافی مضحکہ خیز معلوم ہوتا ہے اور شاید اس رقعہ کے لکھنے والے کی جہالت کا سب سے بڑا ثبوت بھی یہی ہے اگر وہ شخص جس نے یہ جعلی رقعہ لکھا ہے ذرا بھی دین سے شغف رکھتا تو اس بات کا اسے علم ہوتا۔
4۔ یہ رقعہ جن صاحب کی طرف سے آیا ہے معذرت کے ساتھ ان کی اپنی credibilityان معاملات میں کافی مشکوک ہے جس کا اس تھریڈ میں اوپر حوالہ دیا جاچکا ہے ایسی صورت میں یہ رقعہ اور بھی زیادہ مشکوک ہوجاتا ہے جب راوی ہی قابل اعتبار نہ ہو اس بات کا کیا اعتبار؟
5۔ایک اور بات قابل غور ہے اس رقعہ کے لکھنے والے نے ایک اہی سانس میں آخر میں اپنا تعلق طالبان تحریک پاکستان ، ملت اسلامیہ (سپاہ صحابہ کا نیا نام(ااور لشکر جھنگوی سے بتا یا ہے اورپھر اوپر رقعہ میں جو غلیظ زبان استعمال کی ہے اس سے بھی ثابت ہوتا ہے کہ رقعہ جعلی ہے اور کسی نے بیک وقت ایک تیر سے کئی شکار کرنے کی کوشش کی ہے اس گدھے کو تحریک طالبان کا نام بھی صحیح نہیں‌معلوم یہ طالبان تحریک پاکستان کون سی جماعت ہے ؟؟؟؟؟ ہم نے تحریک طالبان پاکستان کا تو نام سنا تھا مگر یہ کون سی نئی جماعت معرض وجود میں آگئی؟ِ؟؟؟ کیا یہ تحریک پاکستان کے طالبان ہیں ؟؟؟؟ یا تحریک طالبان نے اپنا نام تبدیل کر کے طالبان تحریک پاکستان رکھ دیا ہے؟؟؟؟اب میں اس رقعہ کے بارے میں کیا کہوں جس کا تخلیق کار کوئی انتہا ئی احمق آدمی ہے۔
اس کے علاوہ معذرت کے ساتھ میں یہ کہوں گا کہ اس رقعہ پر تمام افراد کا ردعمل بھی حیران کن ہے بھائی میرا مشورہ یہ ہے کہ طالبان کے نام پر جو ادھم آج کل مچایا جارہا ہے اس پر ذرا محتاط ہو کر ردعمل دیا کیجئے پوری دنہا کی مشنری بشمول اپنے میر جعفر و صادق بھی آج کلاس معاملے میں بڑے سرگرم عمل ہیں
نوٹ: میرا دل تو چاہ رہا تھا کہ بڑے بڑے عالموں کی وہ کتابیں جن میں اہلسنت کو کافر قرار دیا گیا ہے جن میں‌ان کو خنزیر سے مشابہ قرا د دیا گیا ہے ان کی اسکین یہاں اپلوڈ کر دوں تاکہ یہ پتہ چلے کہ شدت پسند و انتہا پسند دونوں طرف موجود ہیں مگر احترام رمضان آڑے آ رہا ہے ۔
نوٹ 2: اس رقعے میں میں کچھ باتیں اور بھی قابل غور ہیں لیکن بضرورت بعد میں اس کو دیکھیئں گئے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top