محب بھائی تو آپ ہی بتا دیں کہ جو عبد الرشید نے ٹی وی پر کہا تھا کہ "ہم نے صرف چودہ کلاشنکوفوںسے ان خبیثوں کو اتنے دن روکے رکھا ہے" وہ کس کا پراپیگنڈہ تھا؟ مشرف مخالف ہونے کا یہ مطلب تو نہیں کہ ہر کوئی جو مشرف کے خلاف بات کرے اس کی حمایت کی جائے؟خرم کونسی جنگ ہوئی تھی بتا سکتے ہیں آپ ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
شاید امریکہ میں بیٹھ کر آپ نے ٹی وی پر جو مشرف اور ان کے حواریوں نے میڈیا کو بتایا اس جنگ کی بات کر رہے ہیں آپ ۔
انسانیت کسی چیز کا نام ہے یا ختم ہو جاتی ہے اس مقام پر آ کر۔
محسن بھائی چلیں آپ کہتے ہیں تو کوئی ثبوت بھی ہوگا آپ کے پاس۔ میں نے تو جو عبدالرشید اور اس کی طالبات کا انٹرویو دیکھا تھا اوائل 2007 میںاس کے بعد ہی سمجھ نہیںآتی تھی کہ حکومت کیوں ان لوگوںکو اتنی ڈھیل دے رہی ہے؟ شاید یہ وہی طریقے تھے جن کی طرف آپ اشارہ کر رہے ہیں اور جنہیں پہلے استعمال کیا گیا اور نتیجہ اتنے خون خرابہ کی صورت میں نکلا۔ یہی ایکشن بہت پہلے لے لیا جاتا تو شاید اتنا نقصان نہ ہوتا۔ فی الحال تو یہی ہوا کہ جتنی انہیںڈھیل دی گئی اتنا ہی وہ منظم اور مورچہ بند ہو گئے۔ بھائی میں تو کوشش کر رہا ہوں کہ تعصب کا شکار نہ ہوں لیکن کسی بات کی کوئی لاجک بھی تو ہو نا۔ آخر آپ احباب کیا حل تجویز کرتے لال مسجد والوںکا؟کیا انہیں قریباً ایک ہفتہ نہیںکہا گیا تھا کہ وہ ہتھیار پھینک کر باہر آجائیں؟اور اس ایک ہفتہ کے اوائل ایام میں تو میڈیا پر بھی پابندی نہیں تھی۔ اگر ان لوگوںکا کام ریاست سے ٹکرانا نہیں تھا تو کیوںباہر نہیںآئے؟ ایسی کیا مجبوری تھی جس نے انہیں لگاتار ہٹ دھرمی اور بالآخر اس ایکشن کے وقوع پذیر ہونے پر مجبور کیا؟ میں نے جو دیکھا اور سُنا اس کے مطابق تو ایک دو نہیں کئی مواقع تھے جب عبد الرشید اور اس کے حوارین اس حادثے سے بچ سکتے تھے۔ پھر آخر انہوںنے اپنی ناک اونچی رکھنے پر ہی کیوںاصرار کیا؟ اگر عبدالرشید کو اتنا سب کچھ ہونے کے بعد بھی جانے دیا جاتا غیر مشروط طور پر تو پاکستان میں قریباً بیس ہزار مدارس تو ہوں گے۔ ان سب کے طلباء بھی آج نہیںتو کل اس نقشِ قدم پر چلتے۔ کیا ان سب کو بھی پھر جانے دیا جاتا؟ اور پھر ایسا کونسا مقدس کام تھا جس کے لئے ناجائز زمین پر قابضغازی برادران اپنے طلباء و طالبات کو مروانے پر تُل گئے ؟
خواتین و حضرات! خرم صاحب نے بڑے پتے کی بات کی ہے، اور ان کے تجربات جان کر مجھے رشک ہورہا ہے اور مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ قانون ہر ایک کے لیے برابر ہونا چاہیے۔ ایم کیو ایم اور دیگر دہشت پسند مسلح تنظیموں کو بھی جلا کر بھسم کردینا چاہیے۔ لال مسجد والوں کے پاس شاید پندرہ بیس کلاشنکوفیں اور دو یا تین گیس ماسک تھے۔ لیکن اس سے زیادہ اسلحہ ایم کیو ایم کے ایک سیکٹر آفس میں ہوتا ہے، اسٹیٹ مخالف سرگرمیوں میں ایم کیو ایم سے بڑھ کر کون ہے؟ ویسے ایک ذاتی سا سوال ہے آپ پاک فوج میں کیوں نہیں گئے۔مجھے تو زندگی کے تجربات نے صرف ایک بات سکھائی ہے کہ قانون اور انصاف ہر ایک کے لئے برابر ہونا چاہئے۔
یا اللہ! یہ کیا ماجرا ہے۔ پہلے میرا خیال تھا کہ آپ کے منہ کو خالی "جھوٹ" لگا ہوا ہے، لیکن اب اندازہ ہوا کہ "خون" بھی لگا ہوا ہے۔ یا اللہ اتنی وحشت؟اگر میں اپنے آپ کو ملک کے سربراہ کی جگہ رکھوں اور اس طرحکی صورتحال کا مجھے سامنا ہوتا تو مجھے اس بات کا اعتراف ہے کہ میرا ردعمل بھی یقیناً ایسا ہی ہوتا۔
آپ سے یہ مطالبہ پتا نہیں کس نے کردیا؟ بہت زیادتی کی کسی نے۔ جو انسان حساس معاملات میں سچ بولنے کا روادار نہ ہو اس سے کیا مطالبہ کیا جاسکتا ہے البتہ ایک درخواست ہے کہ دھاگوں کو غور سے پڑھا کریں۔اب اگر مجھ سے یہ مطالبہ کیا جائے کہ میں صرف اس لئے ان لوگوں سے ہمدردی کروںکہ ان کا تعلق ایک مدرسہ سے تھا اور وہ اسلام کے نعرے لگاتے تھے
آپ نے التجا کی ہے اس لیے بتا رہا ہوں کہ اس محفل کے اکثر احباب ایک ایسی بات جانتے ہیں جو آپ نہیں جانتے۔ وہ یہ کہ "انسانیت بھی کوئی چیز ہوتی ہے"آپ سب بھائی بہنوں سے میری التجا کہ اگر آپ کچھ ایسا جانتے ہیں جو میں نہیںجانتا تو براہِ کرم میری جہالت دور فرمائیں۔