میرے پاس ڈیل پی 4 ہے ۔ وہ آن نہیں ہو رہا۔ 6 لمبی بیپ دیتا ہے اور مانیٹر پر کچھ بھی شو نہیں ہوتا۔ آپ کے خیال میں کیا مسئلہ ہے؟ مدر بورڈ پر اورنج لائٹ آن ہوتی ہے اور سی پی یو کی بیک سائیڈ چاروں لائٹ بھی آن ہوتی ہے۔
یہ بائیوس کے ایرر کوڈ ہوتے ہیں۔ لہذا ہارڈویئر ہی کا مسئلہ لگتا ہے۔ ڈیل کمپیوٹر میں اکثر کچھ ایل ای ڈی لائٹس بھی ہوتی ہیں جو ایرر کوڈ بتاتی ہیں۔ اپنے کمپیوٹر ماڈل کی ڈیل کے سائٹ پر سروس مینول سے آپ کو تفصیلات مل جائیں گی
اس ضمن میں روایتی جگاڑ تو چند ایک مشہور ہیں
ریم اتار کر صاف کرنے کے بعد دونبارہ لگاکر دیکھیں
ہارڈ ڈسک کی کیبلز کو اتار کر دوبارہ لگائیں
بوٹ اپ ترجیحات میں ڈی وی ڈی روم یا سی ڈی روم سے بوٹ کرنے کی آپشن منتخب کریں اور پھر چیک کریں ۔
میں نے دو ریم باری باری استعمال کی ہیں ۔ ریم کے ساتھ اور بغیر ریم کے دونوں طرح اسٹارٹ اپ پہ چھ بیپ اور اورنج لائٹ آن ہوتی ہے۔
اور پی سی اسٹارٹ نہیں ہوتا۔