یہ بات سمجھنا نہایت ضروری ہے کے پلئیر کا اپنے آپ میں کام صرف اور صرف انسٹالڈ کوڈیکس کو استعمال میں لانا ہوتا ہے ۔ میں اپنے استعمال میں جو پلئیر لاتا ہو وہ ہے میڈیا پلئیر ٢ ( پورانے والا ونڈو ٩٨ کے دور کا ) یہ میموری کیش میں زیادہ جگہ نہیں گھیرتا ۔
آپ کو اپنے کمپیوٹر کو اب تک کے تمام میڈیا ایکسٹینشنز کے کوڈیکس سے اپڈیٹ رکھنا چاہیے یاد رکھیں کہ اپڈیٹ ہونا ضروری ہے کیونکہ ہر گزرتے دن ٹینکالوجی اپگریڈ ہورہی ہے ۔۔ مزید mp4 ایک کنٹینر ہے جس میں میڈیا امومن H.264 ہوتا ہے ۔۔ سو آپ چاہیں تو اس کے لیے کمرشل ڈیکوڈر استعمال کر لیں یا چاہے تو اوپن سورس کوڈیکس کا استعمال کر لیں ۔
میں اپ کو CCCP پیکج ریکومینڈ کرنا چاہوگا ۔۔ یہ حجم میں نہایت چھوٹا کمپیونٹی کا بنایا پیکج ہے ۔۔ مزید گر اس کے ساتھ کوییک ٹائیم پلئیر انسٹال کر لینگے تو آپ کا کمپیوٹر اضافی انکوڈنگ سہولیات سے لیس ہو جائیگا ۔