پیارے بھائی VMWare ایک ایسا سافٹ ویئر ہے جس میں آپ ایک فزیکل کمپیوٹر کے اندر مختلف ورچوئل کمپیوٹر تیار کرسکتے ہیں بلکہ دوسرے لفظوں میں آپ ایک فزیکل کمپیوٹر کے اندر رہتے ہوئے ورچوئل مشینوں کا پورا نیٹ ورک تیار کرسکتے ہیں اور ان کی آپس میں ہر طریقے سے نیٹ ورکنگ اور کنفگریشن وغیرہ کرسکتے ہیں، بلکہ آجکل تو VMWare مختلف اہم کمپیوٹنگ مقاصد کے لئے باقاعدہ استعمال ہوتا ہے اس کی مختلف پروڈکٹس موجود ہیں جیسے وی ایم ویئر ورک سٹیشن، وی ایم ویئر سرور، وی ایم ویئر ای ایس ایکس سرور اور اس کے علاوہ بھی ہیں، میں ویسے وی ایم ویئر ورک سٹیشن استعمال کرتا ہوں۔
آسان لفظوں میں اگر آپ نے ورچوئل سی ڈی روم کبھی استعمال کیا ہے تو یوں سمجھ لیں کہ وی ایم ویئر ایک پورا ورچوئل کمپیوٹر ہے جس میں ہارڈ ڈسک، سی ڈی روم، فلاپی ڈسک، لین کارڈ وغیرہ ورچوئلی موجود ہوتے ہیں۔ مزید معلومات کے لئے ذیل کا لنک دیکھیں: وی ایم ویئر کیا ہے اور یہ لنک بھی
کیا کوئی ایسا وی ایم وئیر امیج مل سکتا ہے۔ جس میں سی پینل ہوسٹنگ جیسی کوئی ہوسٹنگ پینل انسٹال ہوئی ہو۔ میں اصل میں اس کی معلومات حاصل کرنا چاہتا ہوں کہ کیسے یہ ہوسٹنگ سیٹنگز ہوتی ہیں۔
فخر بھائی یہ کام تو آپ کو خود ہی کرنا ہوگا ایسا کوئی بنا بنایا وی ایم امیج میرے خیال میں تو مشکل ہی ملے گا، آپ اپنا مطلوبہ آپریٹنگ سسٹم وی ایم ویئر میں انسٹال کریں، یہ فری 30 دن کے ٹرائل کی صورت میں میرے خیال میں دستیاب ہے، اس کے بعد اپنے مطلوبہ پروگرامز اور سی پینل ہوسٹنگ وغیرہ کا سیٹ اپ کرکے چیک کرلیں۔