سین خے
محفلین
کیریمل ساس
۱ کپ شکر
آدھا کپ پانی
دو تہائی کپ کریم
ترکیب:
ایک بھاری پیندے کے ساس پین میں پانی اور شکر ڈال کر ہلکی آنچ پر پکانے کے لئے رکھیں۔ ڈھک کر پکانا ہے۔
کیریمل ساس کی کافی ترکیبیں جو کہ نیٹ پر موجود ہیں ان میں لکھا ہوتا ہے کہ پیسٹری برش کو پانی میں ڈبو کر کناروں سے شکر کے کرسٹلز صاف کرتے رہیں۔ اگر ڈھک کر پکایا جائے تو کرسٹلز نہیں بنتے۔ جو بھاپ بنتی ہے وہ اصل میں ایسا ہونے سے بچاتی ہے۔ یہ ٹیکنیک بھی مجھے نیٹ سے ہی ملی تھِ اور میرے لئے بے انتہا کامیاب گئی ہے۔
چمچ نہیں چلانا ہے۔ ہلکی آنچ پر پکانے سے یہ ہوگا کہ کرسٹلز نہیں بنیں گے۔ دیر لگے گی اور تھوڑا صبر سے کام لینا پڑے گا لیکن رزلٹ اچھا آئے گا۔
دس سے پندرہ منٹ بعد آپ کو نظر آئے گا کہ شکر پوری طرح حل ہو چکی ہے۔ اگر حل نہ ہو رہی ہو تو ساس پین کو ہلکا سے ہلا لیں۔
شکر حل ہونے کے بعد آپ کو اس سیرپ کو اس وقت تک پکانا ہے جب تک کہ کناروں سے ہلکا سے شہد جیسا رنگ نمودار ہونا شروع نہ ہو جائے۔ ایسے میں آپ ہلکا سا ساس پین کوچکر دیں تاکہ سیرپ ایک جیسا کیریمیلائز ہو جائے۔
جب اچھا کیریمل کا رنگ نمودار ہو جائے تو چولھے پر سے پین کو اتاریں اور اس میں کریم شامل کر دیں۔ اچھا سا وسک کرتے ہوئے دوبارہ اسے چولھے پر رکھیں اور اس وقت تک پکائیں جب تک کہ کریم اچھی طرح حل نہ ہو جائے۔ زیادہ سے زیادہ دو منٹ لگتے ہیں۔
ٹیٹرا پیک کی کریم تھوڑی گاڑھی ہوتی ہے۔ اس کو دودھ سے تھوڑا سا پتلا کر کے ڈالیں۔ فریج کی ٹھنڈی ہوئی کریم کبھی نہ ڈالیں۔ کمرے کے درجہ حرارت پر ہونی چاہئیے۔ اگر آپ نے گاڑھی کریم ڈالی تو ہو سکتا ہے کہ کریم حل نہ ہو پائے اور ساس گرینی ہو جائے۔
اگر کبھی ساس میں لگے کہ کریم حل ٹھیک نہیں ہو پائی ہے یا ساس بہت گاڑھا ہو گیا ہے تو گھبرانے کی کوئی بات نہیں تھوڑا پانی شامل کریں اور ایک منٹ اور پکا لیں۔
کیریمل ساس ٹھنڈا ہونے پر گاڑھا ہوتا ہے۔ کریم کی مقدار آدھا کپ کی جا سکتی ہے۔ اگر لگے کہ ساس گاڑھا ہو گیا ہے تو وہی بات کہ پانی ڈال کر ایک منٹ اور پکا لیں۔
کوئی شکر کے کرسٹلز کناروں پر آس پاس نہیں بنے ہیں۔ شکر پوری طرح حل ہو چکی ہے۔
سیرپ کیریملائیز ہونا شروع ہو چکا ہے۔میں نے تھوڑا اور کیریملائیز کیا تھا۔ تصویر لینے کی جلدی تھی
یہ تیار شدہ ساس ہے۔ دیکھیں چکنا بھی ہے اور چمکدار بھی ہے۔
Variations:
کیریمل ساس میں آپ اپنی پسند کا فلیور بھی شامل کر سکتے ہیں۔
سالٹڈ کیریمل کے لئے ۱ چائے کا چمچ نمک شامل کر دیں لیکن جب ساس تیار ہو چکا ہو اس کے بعد۔ ونیلا پیسٹ اگر موجود ہو تو ڈال سکتے ہیں۔ ہم تو ونیلا ایسنس سے کام چلا لیتے ہیں۔
اورنج ذیسٹ بھی ڈال سکتے ہیں۔
ادرک گھس کر ڈالیں گے تو جنجر کیریمل تیار ہو جائے گا۔
چلی کیریمل بھی بن سکتا ہے۔ تازی لال مرچ اچھی طرح چاپ کر کے ڈال دیں۔
میں نے سالٹڈ کیریمل ہی آج تک بنایا ہے۔ باقی ویریئیشنز میں نے ککنگ شوز وغیرہ میں دیکھی ہیں۔ لکھ دی ہیں شائد کوئی ہو سکتا ہے کہ بنانا چاہے۔

آخری تدوین: