کیسے دکھائے دن دلِ خانہ خراب نے ۔۔۔

الشفاء

لائبریرین
آج اصلاح سخن میں پڑی اپنی تُک بندیوں سے مٹی جھاڑی تو شکیب بھائی کا یہ حکم نامہ موجود پایا!
ایک مرتبہ فائنل غزل پوسٹ کر دیجیے گا الشفاء
تو تعمیل حکم میں، تاخیر کی معذرت کے ساتھ عرض ہے کہ

کیسے دکھائے دن دلِ خانہ خراب نے
آنکھوں کو گھر بنا لیا اِک جُوئے آب نے

مستی نگاہِ یار کی دیکھی تو شرم سے
بوتل میں منہ چھپا لیا اپنا شراب نے

قُدس و عُلُوّ و علم و ظہور و غیاب کے
کتنے نقاب اوڑھے ہیں اِک بے نقاب نے

منکر نکیر آئے ہیں چھیڑا ہے ذکر یار
محفل سجائی اُن کے سوال و جواب نے

حیراں ہیں ساری اُمتیں محشر میں دیکھ کر
رتبے جو پائے اُمّتِ عالیجناب ﷺ نے

احبابِ علم و ذوق کے فیضان سے شفا
کیا خوب ہیں جو لفظ پروئے جناب نے

۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
آج اصلاح سخن میں پڑی اپنی تُک بندیوں سے مٹی جھاڑی تو شکیب بھائی کا یہ حکم نامہ موجود پایا!

تو تعمیل حکم میں، تاخیر کی معذرت کے ساتھ عرض ہے کہ

کیسے دکھائے دن دلِ خانہ خراب نے
آنکھوں کو گھر بنا لیا اِک جُوئے آب نے

مستی نگاہِ یار کی دیکھی تو شرم سے
بوتل میں منہ چھپا لیا اپنا شراب نے

قُدس و عُلُوّ و علم و ظہور و غیاب کے
کتنے نقاب اوڑھے ہیں اِک بے نقاب نے

منکر نکیر آئے ہیں چھیڑا ہے ذکر یار
محفل سجائی اُن کے سوال و جواب نے

حیراں ہیں ساری اُمتیں محشر میں دیکھ کر
رتبے جو پائے اُمّتِ عالیجناب ﷺ نے

احبابِ علم و ذوق کے فیضان سے شفا
کیا خوب ہیں جو لفظ پروئے جناب نے

۔۔۔
الشفاء بھیا بے حد کمال:redrose::redrose::redrose::redrose::redrose:
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
آج اصلاح سخن میں پڑی اپنی تُک بندیوں سے مٹی جھاڑی تو شکیب بھائی کا یہ حکم نامہ موجود پایا!

تو تعمیل حکم میں، تاخیر کی معذرت کے ساتھ عرض ہے کہ

کیسے دکھائے دن دلِ خانہ خراب نے
آنکھوں کو گھر بنا لیا اِک جُوئے آب نے

مستی نگاہِ یار کی دیکھی تو شرم سے
بوتل میں منہ چھپا لیا اپنا شراب نے

قُدس و عُلُوّ و علم و ظہور و غیاب کے
کتنے نقاب اوڑھے ہیں اِک بے نقاب نے

منکر نکیر آئے ہیں چھیڑا ہے ذکر یار
محفل سجائی اُن کے سوال و جواب نے

حیراں ہیں ساری اُمتیں محشر میں دیکھ کر
رتبے جو پائے اُمّتِ عالیجناب ﷺ نے

احبابِ علم و ذوق کے فیضان سے شفا
کیا خوب ہیں جو لفظ پروئے جناب نے
۔۔۔​
چاک وعدہ نہ سِلے، زخمِ تمنّا نہ کِھلے۔۔۔۔
سانس ہموار رہے شمع کی لَو تک نہ ہِلے
 
Top