کیسے کہہ دوں کہ جونؔ ہوں صاحب : غزل برائے اصلاح

یاسر شاہ

محفلین
ماشاءاللہ اعجاز صاحب آپ کا یہاں تبصرہ دیکھ کردلی خوشی ہوئی کہ آپریشن کے بعد آپ کی صحت بحال ہو گئی اور ہم سب کی دعائیں آپ کے حق میں رنگ لے آئیں ۔
ماشاء اللہ یاسر شاہ نے میری غیر موجودگی میں اصلاح کا کام احسن طریقے سے کیا ہے، بلکہ کچھ بہت عمدہ مصرعے تجویز کر دئے ہیں جو میں عمداً نہیں کرتا!
عزیزی یاسر کے لئے میری طرف سے بھی دو سو روپیے کا ایزی لوڈ جس سے میں یہ سمجھتا ہوں کہ شاید موبائل ری چارج کی یہ پاکستانی اصطلاح ہے
:):)
جزاک اللہ خیر۔جی صحیح فرمایا یہ موبائل ریچارج کی اصطلاح یہاں رائج ہے۔
 

اشرف علی

محفلین
غزل (اصلاح و ترمیم کے بعد)

کیسے کہہ دوں کہ جونؔ ہوں صاحب
مجھ میں ان سا نہیں جنوں صاحب

تم نے کیا غور سے نہیں دیکھا ؟
میں تو ہوں اب بھی جوں کا توں صاحب

جب مجھے یاد وہ نہیں کرتا
میں اسے یاد کیوں کروں صاحب

عرش والے سے رابطہ ہے مِرا
فرش والوں سے کیوں ڈروں صاحب

تم کو سننے کی آرزو ہی نہیں
حالِ دل کس طرح کہوں صاحب

مجھ سے نظریں چرا رہے ہو کیوں
کیا میں اردو زبان ہوں صاحب

جب سے قانع ہوا ہوں تھوڑے پر
تب سے دل میں ہے اک سکوں صاحب

ہو اجازت تو آج سے اشرف !
آپ کو میں بھی اب کہوں ؟ "صاحب"
محترم یاسر شاہ صاحب اور محترم Khursheed صاحب ، غزل کی پسندیدگی کا اظہار فرمانے کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ
شاد و سلامت رہیں
 

اشرف علی

محفلین
شاباش اشرف علی بھائی آپ نے صلاح ومشورے کی محنت کو قرینے سے منطقی انجام تک پہنچایا۔آخری شکل دیکھ کر خوشی ہوئی ۔جی چاہتا ہے آپ کو مبلغ دو سو روپیہ ایزی لوڈ کر دیا جائے۔
دیر سے جواب دینے کے لیے معذرت خواہ ہوں سر

حوصلہ افزائی کے لیے شکر گزار ہوں
اصل میں مبارکباد کے مستحق میں نہیں بلکہ آپ ہیں کہ آپ نے قدم قدم پہ میری رہنمائی فرمائی جس کی بنا پر غزل اس قابل ہو پائی کہ لوگ اسے قابل تحسین سمجھ سکے ...
میں تہہِ دل سے آپ کا شکر گزار ہوں سر
اللّٰہ آپ کو سلامت رکھے ، آمین _
 

اشرف علی

محفلین
ایک آدھ شعر میں بالی ووڈ گانوں کی لفظیات یا کوئی عام بول چال کا انگریزی لفظ آ جائے تو میں اعتراض نہیں کرتا۔ موڈ والا شعر تو مجھے قبول تھا، ویسے ماشاء اللہ یاسر شاہ نے میری غیر موجودگی میں اصلاح کا کام احسن طریقے سے کیا ہے، بلکہ کچھ بہت عمدہ مصرعے تجویز کر دئے ہیں جو میں عمداً نہیں کرتا!
عزیزی یاسر کے لئے میری طرف سے بھی دو سو روپیے کا ایزی لوڈ جس سے میں یہ سمجھتا ہوں کہ شاید موبائل ری چارج کی یہ پاکستانی اصطلاح ہے
خوش آمدید سر !
اللّٰہ آپ کو شاد سلامت رکھے ، آمین _
 
Top