جاسمن

لائبریرین
زیک :کیفیت ناموں کی لمبائی لڑیوں سے بھی بڑھ گئی ہے۔
علی وقار : مجھے یہ سب مناسب نہیں لگ رہا ہے۔ کوئی تکنیکی کارروائی ڈالیں۔
سید عاطف علی: محفلین پر کیف ہیں یعنی۔
@محمد احسن سمیع راحلؔ:علی وقار بھائی! ایسی کوئی بھی کاروائی فری مارکیٹ اکانومی کے اصولوں کی خلاف وزری ہوگی ۔۔۔ :)
@عبدالقیوم چوہدری:فیر۔۔۔۔ پھڑ لو قینچی
 
جاسمن

لائبریرین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
باہر کی تختیوں میں کیفیت ناموں کی طوالت کی شکایت ملی تو @عبدالقیوم چوہدری نے کہا کہ قینچی لے لیں۔
تو قینچی میرے حوالے کریں، قطع برید کر کے کیفیت ناموں کو کچھ کا کچھ بنایا جا سکتا ہے۔
آئیے اس کار خیر میں یہاں اپنا حصہ ڈالیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
سیما علی نے
@ریحان احمد ریحانؔ کو سالگرہ مبارک لکھا ہے۔
اتنا طویل کیفیت نامہ بالکل نہیں ہونا چاہیے۔ سالگرہ کے لفظ کو کاٹ دیا جائے تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انھیں معلوم ہی ہو گا کہ آج کے دن وہ دنیا میں تشریف لائے تھے سو بس "مبارک" رہنے دیں
 
جاسمن

لائبریرین
بلکہ "مبارک" بھی کافی بھاری لگتا ہے۔ اس کی جگہ اگر کیک کا ایک شتونگڑا دے دیا جائے تو کیا ہی بات ہے!
لیکن سیما جی! کیک پہ موم بتیاں اگر زیادہ ہوئیں تو کیفیت نامہ طویل ہو سکتا ہے۔ سو بس تین موم بتیاں بہت ہیں۔ لیکن تین سے لوگ غلط فہمی کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اور اگر ایک موم بتی کو بیس سال مانا جائے تو ریحان کی عمر ساٹھ ۔۔۔ اوہ! بھئی یہ بھی ٹھیک نہیں۔ اگر بتیاں بھی نہیں لگا سکتے کہ صرف ایک اگر بتی سے بھی کام چل سکتا تھا۔ خوب خوشبو بھی ہوتی لیکن وہی بات کہ خوشبو سے کیفیت نامہ کی طوالت بڑھتی ہی چلی جائے گی۔
البتہ کیک کا شتونگڑا بغیر موم بتیوں، اگر بتیوں، مگر بتیوں کے بھی چل جائے گا۔ اس کا ایک اور بہت بڑا فائدہ ہو سکتا ہے۔
باقی آئندہ ۔۔۔۔
 
علی وقار

محفلین
مجھے تو کوائف نامے تبھی زیادہ بھلے معلوم ہوتے تھے جب وہ اردو محفل کے سر ورق پر بائیں جانب ہوا کرتے تھے۔ اس میں مختصر سی بات یا کوئی شعر لکھا جا سکتا تھا۔ اب تو کوائف نامے نہ ہوئے، باقاعدہ لڑیاں بن جاتی ہیں۔
 
صریر

محفلین
بلکہ "مبارک" بھی کافی بھاری لگتا ہے۔ اس کی جگہ اگر کیک کا ایک شتونگڑا دے دیا جائے تو کیا ہی بات ہے!
لیکن سیما جی! کیک پہ موم بتیاں اگر زیادہ ہوئیں تو کیفیت نامہ طویل ہو سکتا ہے۔ سو بس تین موم بتیاں بہت ہیں۔ لیکن تین سے لوگ غلط فہمی کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اور اگر ایک موم بتی کو بیس سال مانا جائے تو ریحان کی عمر ساٹھ ۔۔۔ اوہ! بھئی یہ بھی ٹھیک نہیں۔ اگر بتیاں بھی نہیں لگا سکتے کہ صرف ایک اگر بتی سے بھی کام چل سکتا تھا۔ خوب خوشبو بھی ہوتی لیکن وہی بات کہ خوشبو سے کیفیت نامہ کی طوالت بڑھتی ہی چلی جائے گی۔
البتہ کیک کا شتونگڑا بغیر موم بتیوں، اگر بتیوں، مگر بتیوں کے بھی چل جائے گا۔ اس کا ایک اور بہت بڑا فائدہ ہو سکتا ہے۔
باقی آئندہ ۔۔۔۔
کیک پر 'اگر بتیاں'!!! 🤣🤣🤣
 
جاسمن

لائبریرین
سید عاطف علی کا کیفیت نامہ:
دنوا دنوا میں گنوں
اب اس کیفیت نامہ میں دو عدد دنوا آ رہے ہیں جو قطعاً مناسب نہیں۔ ایک دنوا ہی کافی تھا۔ بھئی دنوا گننے کی بات ہو رہی ہے تو ایک سے آرام سے کام چل سکتا ہے تو دوسرے دنوا کا استعمال الفاظ کی فضول خرچی کے سوا کچھ نہیں۔ اب کیفیت نامہ یوں ہوا۔
دنوا میں گنوں۔
میں کا لفظ بھی اضافی ہے۔ تم( گنوں)، وہ (واحد گنوں)، وہ (جمع گنوں)، وغیرہ تو ہو نہیں سکتے تو پھر "میں" ہی رہ جاتا ہے ناں! سو اب کیفیت نامہ یوں ہوا۔
دنوا گنوں
کیفیت سمجھ میں آ رہی ہے ناں؟
چلو فیر اگے چلو۔
اب باقیوں کی تو خیر ہے، بندہ چپکے چپکے قینچی چلائے جائے اور پتہ بھی نہ چلنے دے لیکن عاطف بھائی خود مدیر ہیں تو ان کے کیفیت نامہ کو چھیڑا نہیں جا سکتا۔ جن لوگوں کے کیفیت ناموں کو چھیڑنا چاہیے، وہ ایسے ہوں کہ خود چھڑ جائیں۔ اور پھر کیفیت نامے میدان کار زار بنیں۔ بلے بلے! کوئی کہے کہ تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
موسمِ بہار اور نیکیوں کا موسمِ بہار۔۔۔ دونوں کا میل۔

گستاخی کرنا تو نہ چاہتے تھے مگر قینچی کا ذکر آتے ہی رہا نہ گیا۔

مختصر طور پر رمضان کی بہار بھی لکھا جا سکتا تھا نا ۔۔۔ بہار تو ویسے ہی گلوں کے کھلنے کا موسم ہے اور رمضان نیکیوں کا۔ تو دخل اندازی کے لئے کیا سزا تجویز فرمائیں گی جاسمن آپا۔ 🥰
 
اکمل زیدی

محفلین
اتنا تشویش کا اظہار اور کانٹ چھانٹ کی سکیم لانے سے کئی درجے بہتر تھا کہ منتظمانہ طور پر تیکنیکی انداز میں اس معاملے کو حل کیا جاتا اور کوئی مناسب حد لگا دی جاتی الفاظوں کی تو لکھنے والا خود اسے مختصر کرنے پر مجبور ہو تا۔
کچھ کا تو صرف نام کی ہی کافی ہوتا یا ایک اچھوتی ترکیب اور سوجھی ہر لفظ کا ایک سمبل دے دیا جائے جو عموما استعمال ہوتے ہیں یا ہر کیفیت کا ایک ایموجی بنا دیا اور جواب بھی ایموجی میں دیا جائے جیسے اکثر اسی طرح اپنے عمران بھائی اور عدنان بھائی کی پوری پوری ایموجی گفتگو ہوتی ہے ۔
 
آخری تدوین:

نبیل

تکنیکی معاون
ویسے یہ ایک لمحہء فکریہ بھی ہے ۔
جب تبادلہء خیال کے لیے فضا میسر نہیں ہو گی تو افکار کے اظہار کے بہاؤ میں فرق تو آئے گا۔
اگر آپ کا اشارہ کچھ زمرہ جات میں موڈریشن کی جانب ہے تو یہ فورم انتظامیہ اور ارکان فورم کی مدد کے لیے ہی ہوتا ہے۔ کچھ دیر موڈریشن کی قطار میں انتظار کرنے سے فضا گھٹ نہیں جاتی۔ غیر متعلقہ زمرہ جات میں سیاسی اور مذہبی مراسلات پوسٹ کرنے کا مطلب ہے کہ کچھ لوگوں کے نزدیک فور م کے قواعد و ضوابط کوئی وقعت نہیں رکھتے اور نہ ہی فورم انتظامیہ اس پر نظر رکھتی ہے۔
 
زیک

مسافر
اتنا تشویش کا اظہار اور کانٹ چھانٹ کی سکیم لانے سے کئی درجے بہتر تھا کہ منتظمانہ طور پر تیکنیکی انداز میں اس معاملے کو حل کیا جاتا اور کوئی مناسب حد لگا دی جاتی الفاظوں کی تو لکھنے والا خود اسے مختصر کرنے پر مجبور ہو تا۔
یہ تو منتظمین و مدیران کا کام ہے
 
عثمان

محفلین
ویسے یہ ایک لمحہء فکریہ بھی ہے ۔
جب تبادلہء خیال کے لیے فضا میسر نہیں ہو گی تو افکار کے اظہار کے بہاؤ میں فرق تو آئے گا۔
انتظامی رکن کی طرف سے ایسا تبصرہ عام صارفین کی نظروں سے اوجھل کسی انتظامی دھاگے تک ہی مناسب ہے۔ بصورت دیگر آپ ان شرپسندوں کے ہاتھ سند تھما رہے ہیں جو ہر دم محفل کو جانبدار ثابت کرنے پر تلے رہتے ہیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اگر آپ کا اشارہ کچھ زمرہ جات میں موڈریشن کی جانب ہے تو یہ فورم انتظامیہ اور ارکان فورم کی مدد کے لیے ہی ہوتا ہے۔ کچھ دیر موڈریشن کی قطار میں انتظار کرنے سے فضا گھٹ نہیں جاتی۔ غیر متعلقہ زمرہ جات میں سیاسی اور مذہبی مراسلات پوسٹ کرنے کا مطلب ہے کہ کچھ لوگوں کے نزدیک فور م کے قواعد و ضوابط کوئی وقعت نہیں رکھتے اور نہ ہی فورم انتظامیہ اس پر نظر رکھتی ہے۔
انتظامی رکن کی طرف سے ایسا تبصرہ عام صارفین کی نظروں سے اوجھل کسی انتظامی دھاگے تک ہی مناسب ہے۔ بصورت دیگر آپ ان شر پسندوں کے ہاتھ سند تھما رہے ہیں جو ہر دم محفل کو جانبدار ثابت کرنے پر تلے رہتے ہیں۔
عثمان بھائی ۔ ایک مدت سے ہیں محفل کے یہ میخانے بند ۔
اب تو محفل میں نہ کوئی شر نظر آتاہے نہ ہی خیر۔ سو کچھ نہ کچھ تشنگی کا احساس تو ہے ہی ۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
سید عاطف علی کا کیفیت نامہ:
دنوا دنوا میں گنوں
اب اس کیفیت نامہ میں دو عدد دنوا آ رہے ہیں جو قطعاً مناسب نہیں۔ ایک دنوا ہی کافی تھا۔ بھئی دنوا گننے کی بات ہو رہی ہے تو ایک سے آرام سے کام چل سکتا ہے تو دوسرے دنوا کا استعمال الفاظ کی فضول خرچی کے سوا کچھ نہیں۔ اب کیفیت نامہ یوں ہوا۔
دنوا میں گنوں۔
میں کا لفظ بھی اضافی ہے۔ تم( گنوں)، وہ (واحد گنوں)، وہ (جمع گنوں)، وغیرہ تو ہو نہیں سکتے تو پھر "میں" ہی رہ جاتا ہے ناں! سو اب کیفیت نامہ یوں ہوا۔
دنوا گنوں
کیفیت سمجھ میں آ رہی ہے ناں؟
چلو فیر اگے چلو۔
اب باقیوں کی تو خیر ہے، بندہ چپکے چپکے قینچی چلائے جائے اور پتہ بھی نہ چلنے دے لیکن عاطف بھائی خود مدیر ہیں تو ان کے کیفیت نامہ کو چھیڑا نہیں جا سکتا۔ جن لوگوں کے کیفیت ناموں کو چھیڑنا چاہیے، وہ ایسے ہوں کہ خود چھڑ جائیں۔ اور پھر کیفیت نامے میدان کار زار بنیں۔ بلے بلے! کوئی کہے کہ تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے۔
اب چونکہ دنوا ہی گنے جاتے ہیں۔۔۔ اس لیے گنوں کا لفظ بھی اضافی ہے۔۔۔۔ صرف دنوا سے ہی کام چل سکتا تھا۔۔۔
 
اے خان

محفلین
کیا ہوا ہے؟
ابھی ابھی آمد ہوئی تو محفل میں طوالت طوالت ہورہا ہے، ہم نے پورے کیفیت نامے چھان مارے سوائے ایک حسینہ ماہ جبین کی تصویر والے کیفیت نامےکے کے علاوہ کوئی مراسلہ طوالت کا شکار نظر نہ آیا
 
علی وقار

محفلین
پورے کیفیت نامے چھان مارے سوائے ایک حسینہ ماہ جبین کی تصویر والے کیفیت نامےکے کے علاوہ کوئی مراسلہ طوالت کا شکار نظر نہ آیا
آپ کو حسینہ ماہ جبینہ کے علاوہ کچھ اور نظر کیسے آ گیا؟ میں تو اس پر ہی حیران ہوں، قبلہ۔
 
Top