سیما علی
لائبریرین
کیمرہ نما گھر کے رہائشی فوٹوگرافر نے بچوں کے نام بھی کیمروں پر رکھ دیئے
ویب ڈیسک
بدھ 15 جولائ 2020
بھارت کے ایک ماہر فوٹوگرافر نے تین منزلہ کیمرہ نما گھر بنایا اور بچوں کو کینن اور نیکون کے نام دیئے
مہاراشٹر: بھارت میں رہائش پذیر ایک ماہر فوٹوگرافر کوعکس بندی کا جنون ہے ۔ انہوں نے تین منزلہ مکان بھی عین کیمرے کی طرح بنوایا ہے اور اپنے تین بیٹوں کے نام بھی مشہور کیمرہ برانڈ پر کینن، نیکون اور ایپسن پر رکھے ہیں۔
مہاراشٹر کے مشہور شہر بیلگام کے رہائشی روی ہونگل مشہور فوٹوگرافر ہیں ۔ انہوں عکس بندی کے اپنے جنون کو دنیا کے سامنے ظاہر کرنے کے لئے سب سے پہلے اپنے تین منزلہ قیمتی گھر کو ایک پرانے کیمرے کی طرز پر بنایا ہے جس پر خطیر رقم خرچ کی گئی ہے۔ اس گھر کی کھڑکیوں کی شکل لینس کی طرح ہے۔ جبکہ سامنے کی طرف فلیش بنایا گیا ہے اور ساتھ میں ایک ایس ڈی کارڈ نما تعمیر بھی کی گئی ہے۔ مکان کے عین سامنے والے حصے پر فلم رول کی شکل کا ایک خوبصورت ڈیزائن بھی بنایا گیا ہے۔ مکان کے عین اوپر انگریزی میں لفظ ’کلک‘ کندہ ہے۔
روی نے اپنے اسٹوڈیو کا نام اپنی بیوی ’رانی‘ کے نام پر رکھا ہے۔ اس کے بعد اپنے تینوں بیٹوں کے نام بھی مشہور کیمرہ برانڈ پر رکھے ہیں۔ سڑک سے گزرنے والے افراد ٹھہر کر ان کا گھر دیکھتے ہیں جو بھورے رنگ کا ایک دلفریب مکان ہے اور اس کی شکل عین ایک پرانے کیمرے جیسی ہے۔ اس کی ڈیزائننگ میں ماہر انجینیئر نے اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔
لیکن ٹھہریئے کہ گھر کا اندرونی ماحول بھی عین کیمرے کی طرح ہے اور اس میں جگہ جگہ کیمرے کےپرزے تعمیرات میں شامل کئے گئے ہیں۔
https://www.express.pk/story/205939...GMAQjZitq4CvmST0cdkHUXsKWrObTLSgIwe6ceY6k0AiQ