20190809-230848.jpg

جاپان کی بنی ہوئی یہ کھلونا لیکن اصلی سلائی مشین آج سے تقریباً 40 سال قبل ابو اردن سے اپنی چھوٹی ماموں زاد بہن کے لیے لائے تھے۔ جو ان کی والدہ یعنی ابو کی ممانی نے یہ کہہ کر سنبھال لی کہ اتنا قیمتی کھلونا تم توڑ دو گی۔
اور آج جب ابو کی ممانی اور میری مسز کی دادی جب ایک گھر 32 سال بعد شفٹ کر رہی ہیں تو یہ دریافت ہوئی ہے اور میری بیٹی کو تحفہ کے طور پر ملی ہے۔ اس کا جرمنی میڈ سیل اس میں اس وقت کا ہی موجود رہا، خراب ضرور ہوا، مگر چمک باقی ہے۔
20190809-231643.jpg

ہاتھ کے برابر ہے مگر کافی بھاری ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین

زبردست۔یہ تو بہت ہی اچھی لگ رہی ہے۔
بچیوں کو ایسے تحائف بہت پسند آتے ہیں۔ میری امی جی میرے بچوں کے لیے بوری بھر کے کھلونے لائیں تو ایمی کے لیے سلائی مشین بھی تھی۔ پھر ایک مرتبہ اور بھی اسے ملی تھی۔ اس نے ان پہ کچھ نہ کچھ سیا بھی تھا۔ اب تو وہ میری مشین پہ سلائی کرتی ہے۔
 
Top