کیمپس اور میں
طبیعت میری ہی قابل نہیں ہے
میں بگڑا ہوں ،بگڑتا جا رہا ہوں
تربیت کیا کریں گے اہلِ دانش
میں اپنی تربیت کب چاہ رہا ہوں
اگر میں تربیت ہی سے سنبھلتا
تو پھر میں کیوں بگڑتا جا رہا ہوں
میں گرچہ علم کا طالب نہیں ہوں
کلاسز میں کیوں پایا جا رہا ہوں
صبح کو آ رہا ہوں دس بجے کچھ
اور واپس پونے گیارہ جا رہا ہوں
پڑھائی میرا مقصد تو نہیں ہے
میں ویسے ہی بس کیمپس آ رہا ہوں
میں آیا تھا یہاں شلوار پہنے
اور اب لنڈے سے پینٹیں لا رہا ہوں
قسم سے طالب علم ہوں میں لیکن
ویڈیو سینٹر پہ پایا جا رہا ہوں
میں اپنے باپ کے پیسے چُرا کر
کرائے پہ یہ سی ڈی لا رہا ہوں
کسی کی آبرو سے مُجھ کو مطلب
میں اُس لڑکی کے پیچھے جا رہا ہوں
ازل سے رچ گئی ہے سر بلندی
میں تپھڑ کھا کے بھی اِٹھلا رہا ہوں
(جاسمن)