کینیڈا کی پولیس نے ایک ٦٥ سالہ دماغی توازن کھو دینے والے شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

ابن آدم

محفلین
کینیڈا میں ٦٥ سال کا مسلمان شخص جو کہ دماغی طور پر صحیح نہیں تھا نے اپنے آپ کو کمرے میں بند کر لیا. فیملی نے پولیس کو بلوایا اور درخواست کی کہ شخص تک رسائی دی جائے. پولیس سیڑھی سے چڑھی اور اس شخص کو گولی مار دی. یہ پنجاب پولیس نہیں کینیڈا کی پولیس ہے
 
صرف پاکستان کی پولیس نہیں پوری دنیا میں پولیس ظلم پر اتری ہوئی ہے۔ ایسا ہی ایک ذہنی مریض وہ بھی تھا جس نے ATM کو منہ چڑایا تھا۔ تشدد کر کے مار دیا گیا۔ اصل ذہنی مریض اس محکمے کے ایسے افراد ہیں ان کو علاج کی ضرورت ہے۔
 

ابن آدم

محفلین
میرا نہیں خیال کہ پولیس کوئی ظلم پر اتری ہوئی ہے مسئلہ یہ ہے کہ ہم سب ہی ظالم ہو گئے ہیں. بس فرق یہ ہے کہ ان کے پاس طاقت اور ہتھیار اور اجازت ہے تو وہ اس کا بے دریغ استعمال کرتے ہیں اور ہمارے پاس یہ چیزیں نہیں ہیں. ورنہ پولیس والے بھی تو ہم میں سے ہی نکل کر بنتے ہیں
 
Top