صابرہ امین
لائبریرین
آدابمتصل کن معنوں میں؟ بمعنی ملا ہوا، جڑا ہوا؟ مگر ردیف کے ساتھ جم نہیں رہا، اس قافیے کو ہی نکال دو
معتدل والے اشعار میں پہلا شعر درست ہے
باقی اشعار درست لگتے ہیں
میں معذرت خواہ ہوں کہ غلطی سے آدھے اشعار یہاں کاپی ہونے سے رہ گئے ۔ ۔ ۔ ۔ آپ کی ہدایات کے مطابق تصحیح کر کے باقی اشعار بھی شامل کر دیئے ہیں ۔ ۔ آپ سے باقی رہ جانے والے اشعار کی اصلاح کی گذارش ہے ۔ ۔آپ کی شکر گذار رہوں گی ۔ ۔
زخمِ دل مندمل دیکھتے
کیوں نہ حیران دل دیکھتے
یا
زخم دل مندمل دیکھتے
کیوں پریشان دل دیکھتے
یا
زخم دل مندمل دیکھتے
اپنا حیران دل دیکھتے
کیا ملا ہے ہمیں عشق میں
بے کسی مستقل دیکھتے
یا
تم سے چاہت میں بس عمر بھر
بے کسی مستقل دیکھتے
یا
تم سے چاہت تو کی ہے مگر
بے کسی مستقل دیکھتے
ہاتھ دیکھا ہمارا عبث
کاش بےتاب دل دیکھتے
یا
ہاتھ دیکھا ہمارا فقط
کاش بےتاب دل دیکھتے
تم نے گھائل ہمیں کر دیا
کیوں نہ یوں مضمحل دیکھتے
اپنی چاہت، وفا، چشمِ نم
اس میں بھی منتقل دیکھتے
یا
اس کی چاہت کو ہم ذہن سے
روح میں منتقل دیکھتے
ہائے ہم بھی تمہیں عشق میں
کچھ نہ کچھ نرم دل دیکھتے
یا
آہ ہم بھی تمہیں عشق میں
کاش کچھ نرم دل دیکھتے
یہ اشعار درست کر دیئے گئے ہیں ۔ ۔ ۔
جگ ہنسائی جو ہوتی اگر
تم ہمیں منفعل دیکھتے
میری الفت، کرم اور وفا
کیسے تم سنگدل دیکھتے
تم نہ دل کی کسی سے کہو
ہم اسے رازِ دل دیکھتے
اپنی رسوائیوں میں تمھیں
جابجا، مستقل دیکھتے
میری چاہت کا بھرتے جو دم
پھر ہمیں معتدل دیکھتے
جب بھی ہو پیار کی بات اب
سب ہمیں مشتعل دیکھتے
آخری تدوین: