کیویز بمقابلہ برٹش: برطانیہ کا دورۂ نیوزی لینڈ

یاز

محفلین
نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت لیا ہے اور پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یعنی کہ انگلینڈ کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر لڑھکنے کے امکانات روشن ہیں۔
 

یاز

محفلین
انگلینڈ نے معین علی، ووکس اور اوورٹن کو نکال باہر کیا ہے، اور جیمز ونس، مارک ووڈ کو شامل کرنے کے علاوہ جیک لیچ کو ڈیبیو بھی کرانے جا رہے ہیں۔
 

یاز

محفلین
انگلینڈ کے 200 رنز مکمل۔ ایک بار پھر جونی بیئرسٹو اپنی ٹیم کو ریسکیو کرتے ہوئے۔
 

یاز

محفلین
جونی بیئرسٹو اور مارک ووڈ کی شاندار شراکت جاری۔ گزشتہ 10 اوورز میں 64 رنز بنائے گئے ہیں۔
 

یاز

محفلین
مارک ووڈ شاندار اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ۔ تاہم رنز کی آمد جاری ہے۔ سکور 289 پہ 8.
بیئرسٹو 95 پہ ناٹ آؤٹ۔
 
Top