کیوی ٹیم اس وقت انڈیا کے دورے پر ہے جہاں وہ تین ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ جے پور میں جاری۔
انڈیا کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

کیویز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوور ز میں 164 رنز جوڑے ہیں 6 وکٹس کے نقصان پر۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
کل دوسرا میچ بھی ہوا، اور نیوزی لینڈ کو انڈیا نے کل بھی دھول چٹائی۔ اور یہی ثابت کر دیا کہ ہندوستانی ٹیم یقیناً ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنی ہی چاہیے تھی لیکن اتفاق رہا، اسی لئے کہتے ہیں کہ کرکٹ بائے چانس
 
کانپور ٹیسٹ کا پہلا دن۔۔۔


IMG-20211125-215211.jpg
 
کانپور میں پانچویں دن کا کھیل جاری۔
کیویز دوسری اننگ میں 121/3 اوورز 57

کھیل میں 38 اوورز باقی ہیں جبکہ کیویز کو163 رنز مزید جوڑنے ہیں۔
اگر اس سیشن سے 30 رنز مزید نکل گئے اور کوئی اور وکٹ نہ گری تو آخری سیشن شدید دلچسپ ہو جائے گا۔۔
 

الف عین

لائبریرین
عملی طور پر تو یہ انڈیا کی جیت ہی ہے۔ ریہانے نے اننگ ڈکلیر کر کے رسک لیا تھا، مگر موسم نے کھیل بگاڑ دیا
 

علی وقار

محفلین
یہ میچ دیکھنے سے تعلق رکھتا ہو گا، مگر براہ راست۔ میں یہ میچ مِس کر گیا۔ اب افسوس ہو رہا ہے۔
 
اعجاز پٹیل جی کھپے است۔

پٹیل صاب نے دس کی دس وکٹس اپنے نام کر کے تاریخ میں اپنا نام ہمیشہ کے لئے درج کر دیا ہے۔

ایک اننگ میں دس وکٹ لینے والے باؤلر
جم لیکر (انگلینڈ)
انیل کمبلے(انڈیا)
اعجاز پٹیل (نیوزیلینڈ)
 
Top