کیٹلاگ

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

جو متون ہمیں لائبریری میں شامل کرنا ہیں ان کی ایک طویل فہرست بن چکی ہے اور اس میں اضافہ ہوتے رہنا ہے اس لئے میں نے اب اپنے طور پر ایک کیٹلاگ مرتب کرنا شروع کر دیا ہے ۔ یہ کیٹلاگ آنلائن بھی ہونا چاہیے۔ مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ آنلائن کیٹلاگ کس طرح پیش کیا جاسکتا ہے ؟

شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
اس کے لیے ایک ٹیبل بنائی جا سکتی ہے جس میں کتابوں کے سرورق کی تصاویر بھی شامل کی جا سکتی ہیں۔ فورم پر ٹیبل پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کی پوسٹ سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:

پوسٹ میں ٹیبل شامل کرنے کا طریقہ

یا پھر وکی سائٹ پر یہ ٹیبل بنائی جا سکتی ہے۔ بہتر ہوگا کہ تکمیل شدہ مواد کے ساتھ ساتھ زیر تکمیل مواد کی بھی ایسی کیٹلاگ تیار کی جائے اور اسے اپڈیٹ کیا جاتا رہے جس میں بتایا جائے کہ کسی متن پر کتنے فیصد کام ہو چکا ہے۔
 

ماوراء

محفلین
اف اف۔۔۔یہ میرا آئیڈیا کس نے چرا لیا؟ :leaving: پچھلے دس دنوں میں میرا دماغ بہت چلا ہے۔ اور تین، چار آئیڈیاز میں سے ایک یہ بھی تھا۔ فاتح نے کچھ دن پہلے مہدی حسن کے گانے پوسٹ کیے تھے۔ اسی سے میرے ذہن میں یہ خیال آیا۔ کہ لائبریری کی بکس کا بھی ایک ٹیبل بنایا جائے۔ اور یہ کام میں بخوشی اپنے سر لینا چاہ رہی تھی۔ اور سرپرائز بھی دینا چاہ رہی تھی۔ بلکہ اگر میں کہوں کہ اس پر میں نے کام بھی شروع کر دیا ہے تو مبالغہ نہ ہو گا۔:) یہ پوسٹ تو ابھی دیکھی ہے۔ اگر شگفتہ اس متون کی لسٹ تیار کر رہی ہیں جو لائبریری میں شامل کرنا ہے تو میں اس کی بنا سکتی ہوں جو شامل ہو چکا ہے یا ابھی جو کام جاری ہے۔ شگفتہ۔۔۔۔ٹھیک ہے؟؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

کیٹلاگ کے لئے میرے ذہن میں کئی نکات ہیں اور اسے دراصل ایک سے زائد فارمیٹ میں مختلف اور متنوع طور پر تشکیل دینا ہے ۔ ماوراء آپ ان متون کو فہرست کر لیں جن پر کام جاری ہے ۔ میں ابھی آئندہ شامل کئے جانے والے اور ابھی تک تکمیل شدہ متون کو فہرست کر رہی ہوں ۔ چند ایک بنیادی فارمیٹس بن جانے کے بعد مزید فارمیٹس پر بھی کام کرنا آسان ہو جائے گا۔ ماوراء کس انداز میں کام شروع کیا ہے ؟ میں جن فارمیٹس پر کام کر رہی ہوں ان میں سے چند ذیل میں درج ہیں : (انھی میں سے پھر مزید ذیلی فارمیٹس بھی بنتے چلے جائیں گے۔)

  • حروفِ تہجی کے لحاظ سے
  • مصنفین کے لحاظ سے
  • شعراء کے لحاظ سے
  • ادوار کے لحاظ سے
  • تحریکوں کے لحاظ سے
  • افسانوی ادب کے لحاظ سے
  • غیر افسانوی ادب کے لحاظ سے
  • تحقیقی و علمی عنوانات کے لحاظ سے
  • لسانی متون کے لحاظ سے
  • پبلشرز کے لحاظ سے

  • ماہ بہ ماہ وجود میں آنے والے متون
  • سال بہ سال وجود میں آنے والے متون
  • پانچ سال کے عرصہ میں وجود میں آنے والے متون
  • دس سال کے عرصہ میں وجود میں آنے والے متون
  • پچیس سال کے عرصہ میں وجود میں آنے والے متون
  • پچاس سال کے عرصہ میں وجود میں آنے والے متون
  • پچھتر سال کے عرصہ میں وجود میں آنے والے متون
  • ایک صدی میں وجود میں آنے والے متون

  • نامور شخصیات کی تحریریں
  • نامور شخصیات پر تحریریں
  • ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
  • ۔ ۔ ۔۔ ۔۔ ۔
  • ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔


کچھ مزید تفصیل بعد میں ۔



اگر دیگر لائبریری اراکین بھی کیٹلاگنگ میں دلچسپی رکھتے ہوں تو شامل ہو سکتے ہیں ۔


۔
 

ماوراء

محفلین
شگفتہ، اتنی تفصیل اور دور تک کا تو میں نے بالکل نہیں سوچا تھا۔

میں نے اس فہرست کو کچھ یوں ترتیب دیا ہے۔
اگر پہلے اردو نثر کی کیٹگری کو لیں تو حروف تہجی کے اعتبار سے ہی پہلے

آپ بیتی
افسانہ
تراجم
خطبات
۔۔۔

اس کے بعد اگر ہم آپ بیتی کی فہرست بنائیں تو وہ بھی حروف تہجی کے اعتبار سے ہی۔

جیسے

"الکھ نگری" اب اس کا جو ٹیبل بنے گا، اس طرح کہ اس کتاب کا

۔محفل لائبریری کا لنک
۔تبصروں کا لنک
۔وکی لائبریری کا لنک
۔جن ممبرز نے اسے برقیایا، ان کے نام (جس نے سب سے زیادہ حصہ لیا، اس کا نام پہلے اور پھر اسی ترتیب سے۔۔۔یا حروف تہجی سے ہو سکتا ہے)
۔ پروف ریڈرز کے نام

اضافی

۔اگر کاپی رائٹ سے آزاد کتاب ہے تو اس کا خانہ بھی بنایا جا سکتا ہے۔ورنہ اس کے سامنے "©" لکھا جا سکتا ہے۔ ؟؟؟
۔ کتاب کتنے عرصے میں برقیائی گئی۔

اس سے آگے میرا معصوم دماغ جا نہیں سکتا۔ :(

 

فاتح

لائبریرین
میرے خیال میں اگر کسی بھی سادہ سے پروگرام مثلاً ایکسل میں ہی ایک فہرست بنا لی جائے جس میں مثال کے طور پر مندرجہ ذیل کال بنائے جا سکتے ہیں:
نام کتاب
مصنف
زمرہ
بار اشاعت اول
پبلشر
وغیرہ
بعد ازاں اس فہرست کو ہر طرح کیٹگرائز کیا جا سکتا ہے اور کسی بھی ڈیٹا بیس میں امپورٹ‌کرنا بھی آسان ہے۔
 

ماوراء

محفلین
پبلشر اور بار اشاعت اول اس کو ٹیبل میں کیوں شامل کرنا ہے؟ اگر کوئی میری الجھن کو سلجھا دے تو۔ :confused:
 

فاتح

لائبریرین
پبلشر اور بار اشاعت اول اس کو ٹیبل میں کیوں شامل کرنا ہے؟ اگر کوئی میری الجھن کو سلجھا دے تو۔ :confused:

میں نے تو اس مراسلہ کی بنیاد پر ایکسل کی فائل کے مندرجات تجویز کیے تھے۔
  • ادوار کے لحاظ سے
  • پبلشرز کے لحاظ سے

یوں بھی اگر تاریخی اعتبار سے فہرست مرتب کرنا مقصود ہے تو یہ حوالے یقیناً اہم ہیں۔ اگر آج ہمیں‌میر و غالب کے دیوانوں کی بار اشاعت اول اور ناشران کا علم ہو تو کیا یہ تاریخی حوالہ نہیں؟
امید ہے وضاحت ہو گئی ہو گی۔
 

ماوراء

محفلین
ہممم۔۔۔بات تو ٹھیک ہے۔ چلیں، میں جلد ہی ایک ٹیبل کی ترتیب مکمل کر کے پوسٹ کرتی ہوں۔ بعد میں اس میں ردو بدل بھی ہوتا رہے گا۔
 
Top