کیچڑ میں کنول

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت خوب. بس بھائی کہنے پہ اعتراض ہے مجھے. . . باجی کہہ لیں آپا کہہ لیں. . بس بھائی نہ کہیں. .
میں معذرت چاہتا ہوں ۔ مجھے کسی طرح سے کچھ اندازہ نہیں ہو سکا۔ بہت شرمندہ ہوں بہن ۔ امید ہے آپ درگزر فرمائیں گی ۔
 
یہ بتائیے کہ یہ آپ اپنی تحریر کے آخر میں پھڑپھڑاتا ہوا پان کا اِکّا کس طرح لگاتے ہیں ۔ :D
حضور، پان کا پتا جب پیک کی زد میں آتا ہے تو سرخ بھی ہو جاتا ہے اور پھڑپھڑانے بھی لگتا ہے۔ زیادہ حدِ‌ادب!
اور آپ ہیں کہاں ۔ آپ سے بات کئے زمانہ ہوگیا ۔
ظہیرؔ بھائی، آپ کی صحت اور مصروفیات اور بھابی کے آپ پر حق کا خیال رہتا ہے ورنہ پیاسا پانی سے دور کیوں رہے؟
اگر آپ ظہیر بھائی کی بھی باجی یا آپا ہیں تو ہمیں تو پھر آپ کو دادی اماں کینا چاہیے. :)
ذرا بچ بچا کے، تابشؔ بھائی۔ ذیل کا واقعہ چشمِ‌عبرت کے لیے بطورِ‌سرمہ پیش کیا جاتا ہے:
بیٹا خاتون اگر عمر کے معاملے میں شرافت سے سچ بول ہی دے تو ہر گز یہ مطلب نہیں کہ آپ جوتوں سمیت سر پہ تشریف فرما ہوں ۔ مانا ہم عمر میں ذرا بڑے سہی لیکن دادو کیوں کہلائیں ؟ آپا کی حد تک رہو چھوٹے میاں ۔ ورنہ ادب ملحوظ خاطر رکھ دیں تو پوتے کو چھٹی کا دودھ یا د آسکتا ہے ۔
تمیز کا دامن تھام کے آج کے بعد آپا کہا کرو ۔ جیتے رہو عمر دراز ہو
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
با ادب

محفلین
حضور، پان کا پتا جب پیک کی زد میں آتا ہے تو سرخ بھی ہو جاتا ہے اور پھڑپھڑانے بھی لگتا ہے۔ زیادہ حدِ‌ادب!

ظہیرؔ بھائی، آپ کی صحت اور مصروفیات اور بھابی کے آپ پر حق کا خیال رہتا ہے ورنہ پیاسا پانی سے دور کیوں رہے؟

ذرا بچ بچا کے، تابشؔ بھائی۔ ذیل کا واقعہ چشمِ‌عبرت کے لیے بطورِ‌سرمہ پیش کیا جاتا ہے:

:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
ہاہاہاہاہاہا
میں بہت اچھی آپا ہوں. (اللہ میرے بھائیوں کو بہرا کر دے) . . .
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
حضور، پان کا پتا جب پیک کی زد میں آتا ہے تو سرخ بھی ہو جاتا ہے اور پھڑپھڑانے بھی لگتا ہے۔ زیادہ حدِ‌ادب!
ٌراحیل بھائی ، لگتا ہے کہ آپ نے تاش نہیں کھیلے ورنہ آپ یہ میرا پان کا اِکّا لگانے کا مذاق سمجھ جاتے ۔ خیر ، حسبِ معمول یہ مذاق بھی ناکام گیا ۔ :)
ظہیرؔ بھائی، آپ کی صحت اور مصروفیات اور بھابی کے آپ پر حق کا خیال رہتا ہے ورنہ پیاسا پانی سے دور کیوں رہے؟
بہت محبت ہے بھائی ! اللہ آپ کو شاد آباد رکھے ۔
بس کیا کریں کچھ ایسی صورتحال ہے کہ لگتا ہے فرصت لمبی چھٹی پر چلی گئی ہے ۔ دیکھئے کب واپس آتی ہے ۔ دعاؤں میں یاد رکھئے گا ۔
 
محمداحمد

لائبریرین
بہت اچھا اقتباس!

اور بہت اچھے مراسلات !

نہ جانے کیا کیا کیفیات سے گزر گیا یہ دھاگہ دیکھتے ہوئے۔ :):sad::love-over::in-love:
 
Top