کی بورڈ لے آٶٹ مینیجر

شاکرالقادری

لائبریرین
اکثر احباب اردو چوپالوں پر محض اس لیے نہیں آتے کہ انہیں اردو لکھنے میں مسائل کا سامنا ہوتا ہے
ونڈو ایکس پی کا بلٹ ان کی بورڈ ان کے لیے اجنبی ہے
بہت سے لوگ
یوزر ڈیفائن کی بورڈ استعمال کرنے کے عادی ہیں
میں یہاں ایک سافٹ ویئراپ لوڈ کر رہا ہوں اس کے ذریعہ آپ
اپنا کی بورڈ لے آئوٹ تبدیل کر کے حسب منشا کی بورڈ تیار کر سکتے ہیں مجھے یقین ہے کہ اس سافٹ ویر کو استعمال کرنے کے بعد بہت سے لوگوں کے مسئلے کا حل نکل آئے گا اور اردو فورمز پر آنے والے بہت سے لوگ اردو میں لکھنے کے قابل ہو جائیں گے
 

الف عین

لائبریرین
ایک زمانے میں‌وندوز 98 پر اسے استعمال کیا تو تھا لیکن پھر ایکس پی میں ضرورت محسوس نہیں ہوئ، 98 میں بھی کی مین زیادہ بہتر کام کرتا تھا تو وہی استعمال کرتا تھا، keymanاب بھی دستیاب ہونا چاہیے۔ لیکن مجھے اس میں شک ہے کہ اس کا (کے ایل ایم) کا لائٹ ورژن استعملا کرنے کے لمفت ہو سکتا ہے لیکن کیا اسے ڈسٹریبیوٹ کیا جا سکتا ہے؟
 

شاکرالقادری

لائبریرین
برادرم زکریا!
سلام مسنون!
اب جب کہ جناب باذوق نے اس پروگرام کا ربط مہیا کر دیا ہے لہذا اس ڈاٶن لوڈ کے یہاں موجود رہنے کا کوئی جواز نہیں ۔۔
معلوم نہیں میں کیوں کافی کوشش کے باوجود اپنی ہی جانب سے مہیا کردہ اس ڈاٶن لوڈ کو ختم کرنے پر قادر نہیں نہیں ہو پا رہا۔
براہ کرم اسے ختم کر دیجییے البتہ تعارفی کلمات کو رہنے دیجیئے گا
شکریہ
 
Top