کی بورڈ کی کچھ کنجیاں کام نہیں کر رہیں

الف عین

لائبریرین
میرے ٹور پر جانے سے دو ایک دن قبل ہی یہ پریشانی شروع ہوئی تھی کہ کی بورڈ کی اوپری لائن کی کچھ کنجیوں نے کام کرنا بند کر دیا تھا۔ نئے کی بورڈ کا انتظام کا کہہ کر گیا تھا جو کل دفتر آنے پر دوپہر کو لگ گیا۔ لیکن پریشانی بدستور قائم ہے۔ کنجیاں ہیں
Q W E R U I O P
پورٹ بدل کر دیکھا۔ کئی بار اس کو ڈس ایبل، ان ابل کیا۔ DOS میں بھی بوٹ کر کے دیکھا۔ مطلب ونڈوز کا مسئلہ نہں لگتا۔
کیا مدر بورڈ کا کی بورڈ کنٹرولر خراب ہو سکتا ہے؟
OSK سے کام چلا رہا ہوں۔ وہ بھی Run میں OSK ٹائپ کرنے سے معذور ہوں!!
Any help?
 

دوست

محفلین
لیپ ٹاپ کا کی بورڈ ہے؟
اگر ڈیکسٹاپ کا کی بورڈ ہے تو مشورہ یہ ہے کہ نیا لے لیں۔
 

اظفر

محفلین
السلام علیکم
کی بورڈ کی اگر کچھ کنجیاں‌نہیں چل رہیں‌تو
1۔ چیک کریں کوی سافٹ ویر کی میپنگ نہ کر رہا ہو ۔ لیکن اگر یہ ہوا تو صرف ونڈو میں نہیں‌کنجیاں‌چل رہی ہوں‌گی ڈاس میں چلنی چاہیے
2۔ اگر شروع میں بوٹ‌کروا کر ڈاس میں بھی نہیں چل رہیں‌تو کی بورڈ بدل لیں‌
3۔ اگر کی بورڈ بدل لیا تب بھی وہی کنجیاں‌نہیں چل رہیں‌تو مجھے نہیں لگتا کہ کی مدر بورڈ کا کنٹڑولر خراب ہو گا کیون‌کہ مدر بورڈ پر بائیوس نے کنٹرول کرنا ہوتا ہے ۔ وہ خراب ہو جاے تو مدر بورڈ چلے گا ہی نہیں‌۔
عام طور پر کی بورڈ کی اندر سرکٹ میں خرابی کی وجہ سے ایک لاین بند ہو سکتی ہے کی بورڈ بدلنے سے یہ ٹھیک ہو جانا چاہیے ۔ ۔ یا آپ کے پی ایس ٹو پورٹ‌میں مسیلہ ممکن ہے ۔ ہو سکتا ہے پی سی ٹو بورڈ کا کوی کنکشن اندر سے خراب ہو چکا ہو ۔ اسلیے آسان حل یہی ہے کہ آپ پی ایس ٹو کو چھوڑ کر یو ایس بھی کی بورڈ‌لے لیں ۔
مجھے نہیں علم آپ کے پاس نوٹ بک ہے یا ڈیسک ٹاپ ، لیکن Q W E R U I O P والے بٹن اکثر لیپ ٹاپ میں خراب ہوتے ہیں ۔ اگر لیپ ٹاپ ہو تب بھی یو ایس بی کی بورڈ تو اس میں‌لگ ہی جاے گا۔
 

الف عین

لائبریرین
دفتر کا ڈیسک ٹاپ ہے بھائی۔ اور یہ تو لکھ چکا ہوں کہ کی بورڈ بھی نیا لے لیا اور کل دو پہر کو اسے لگایا تو وہی کنجیاں، دائیں جانب کی چار اور بائیں جانب کی چار کام نہیں کرتیں۔
پورٹ بدلنے کا بھی لکھ چکا ہوں، ماؤس کا کی بورڈ میں اور کی بورڈ کا ماؤس میں لگا یا Ps2 پورٹ میں ہی۔
یاں ییو اس بی کی بورڈ کہیہں دیکھا تو نہیں کسی کے پاس کی ٹیسٹ کر کے دیکھوں۔ اگر واقعی یو ایس بی کام کرے تو تبدیل کروں ورنہ شک ہے کہ مدر بورڈ ہی بدلنا پڑے گا۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
بھائی جا ن، اپنا سسٹم ری اسٹور کر کے دیکھیں، امید ہے افاقہ ہوگا!

بھائی جان غور سے پڑھیں انہوں نے لکھا ہے Dos سے بھی سسٹم Boot کیا ہے - اگر ڈوس میں بھی یہی مسئلہ ہے تو سسٹم ری سٹور کیا کرلے گا؟
اعجاز صاحب اس کا صرف یہی حل ہے کہ یو ایس بی کی بورڈ استعمال کریں انشااللہ افاقہ ہوگا -
 

arifkarim

معطل
بھائی جان غور سے پڑھیں انہوں نے لکھا ہے Dos سے بھی سسٹم Boot کیا ہے - اگر ڈوس میں بھی یہی مسئلہ ہے تو سسٹم ری سٹور کیا کرلے گا؟
اعجاز صاحب اس کا صرف یہی حل ہے کہ یو ایس بی کی بورڈ استعمال کریں انشااللہ افاقہ ہوگا -

بھائی جان سسٹم ری اسٹور سے یہ پتا لگ جائے گا کہ اصل مسئلہ کہاں پر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

اظفر

محفلین
السلام علیکم
سر جی میں ایک سال تک کمپیوٹر ہارڈ ویر سیکھتا رہا ہوں‌۔ میں نے کبھی ایسا کیس نہیں دیکھا کہ مدر بورڈ کی وجہ سے کچھ کنجیاں‌بند ہو جاٰیں
جو پی سی ٹو پورٹ‌ہوتی ہے وہ مدر بورڈ سے الگ ہوتی ھے اور اس پر سولڈ ہوتی ہے ۔ اس میں مسیلہ آنا عام سی بات ہے ۔ پاکستان میں یو ایس بھی کی بوڈ 150 کا مل جاے گا ۔ اور نہایت آسانی سے دستیاب ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
یو ایس بی کی بورڈ تو نہیں لیکن اسی کی بورڈ کو اڈاپٹر کے ذریعے یو ایس بی پورٹ میں لگایا۔۔ کوئی فرق نہیں۔۔۔۔
کل اوبنٹو میں بھی دیکھ لیا۔۔ کوئی فرق نہیں۔۔۔۔
مطلب۔۔۔ مدر بورڈ؟؟؟
 
Top