کی بورڈ کا ایک مسئلہ لے کر سوالی ہو رہا ہوں۔ میں خاصے عرصے سے ونڈوز 7 میں اردو دوست کی بورڈ استعمال کر رہا تھا، لیکن پرسون کلین ٹچ ڈکشنری انسٹال کی تو ساتھ اس کا کی بورڈ بھی انسٹال ہو گیا۔ اب وہی کی بورڈ ڈی فالٹ کی بورڈ بن گیا ہے۔ میں لینگوئج سیٹنگز میں جا کر اسے ان انسٹال کرنے کی کوشش کی لیکن اس سے اردو کی سپورٹ ہی مکمل طور پر ختم ہو جاتی ہے، باوجود اس کے کہ وہاں اردو دوست لکھا ہوا موجود ہوتا ہے۔ قصہ مختصر کہ کلین ٹچ کی بورڈ کو ایکٹویٹ کیے بغیر میں کوئی اردو کی بورڈ استعمال نہيں کر سکتا۔
کلین ٹچ کی بورڈ میں کئی خامیاں ہیں، مثلاً اس میں بریکٹ نہیں ہیں اور نہ ہی واو کے اوپر ہمزہ لکھنے کا کوئی طریقہ ہے۔ اس کے علاوہ اس میں سوالیہ نشان بھی نہیں ہے، اور نہ ہی ایکس کلیمیشن مارک۔
کیا کوئی دوست اس مسئلے کا کوئی حل بتا سکتے ہیں ۔۔
پیشگی شکریہ