کےاوبنٹو میرا تجربہ

دوست

محفلین
کل بروز بدھ جب کہ ہمارا کاسٹ اکاؤنٹ کا پرچہ تھا ہمارے حساب کے عین مطابق کے اوبنٹو کے پانچ عدد سی ڈیاں یہاں‌ پہنچ گئیں۔ انھیں بھی لگتا ہے پاکستانی شیخ‌ ٹکر گئے ہیں ظالموں نے ایک ہی سی ڈی میں دونوں کام کردیے لائیو بھی اور انسٹال بھی۔
سی ڈی چلاؤ بوٹ ہو کر سرمنظر سامنے آجائے گا۔ وہاں سے انسٹال کے آئیکن پر کلک کرو اور سارا کچھ آپ کے سامنے نصب ہونا شروع ہوجائے گا جیسے کے اوبنٹو نہیں اوپن آفس نصب ہورہا ہو۔
سی ڈیوں کی شاید کوالٹی اچھی نہیں کل اچھی بھلی تنصیب ہوتے ہوتے آدھ میں‌جا کر کام رک گیا۔ جس کی وجہ سے مجھے اپنی ونڈوز سے بھی ہاتھ دھونا پڑے۔
اب ایک بار پھر فارمیٹ مارنے اور ونڈوز سے ہاتھ دھونے کا حوصلہ دل میں لیے کوشش کروں گا۔
دعا کیجیے گا کہ اس بار مسئلہ نہ ہو۔
 

قیصرانی

لائبریرین
کوئی بات نہیں دوست بھائی، بلکہ آپ کو مذاق میں حوصلہ دوں؟
کوئی بات نہیں چندا۔ ایسا ہوتا رہتا ہے
غلام
 

دوست

محفلین
بس جناب دعا کیجیے گا۔ ابھی پنگا لینے ہی لگا ہوں میں نے سوچا ایک آخری بار انٹرنیٹ کی شکل دیکھ لوں پھر سسٹم وفا کرے نہ کرے۔۔۔
ہوسکتا ہے کل کےاوبنٹو سے حاضری دوں یا پھر ایکس پی کی ہی کسی نئی تنصیب کے ساتھ۔
 

الف عین

لائبریرین
میں بھی عرصے سے اپنا تجربہ لکھنے کی سوچ رہا تھا۔ ل؛یکن اب تک وقت اور موقعہ نہیں ملا۔
مجھے دس سیڈیز مل گئ تھیں۔ میں نے لیپ ٹاپ کو اس سے بوٹ کیا تو یہ نارمل میں بوٹ ہی نہیں ہوا۔ آخر وی جی اے موڈ میں نہ صرف بوٹ ہوا بلکہ کام کرنے لگا۔ لیکن جب میں نے انسٹال بٹن دبایا، تو کچھ دیر تک انسٹال کا آئکون ک ڈ ای کے قانون کے مطابق اچھلتا رہا، پھر تھک کر سو گیا۔ دوسرے کچھ پروگرام بھی اسی طرح اچھل اچھل کر لائیو سی ڈی میں بھی نہیں کھل سکے۔ سوائے ٹیکسٹ اڈیٹر اور کنٹرول سینٹر کے کچھ نہیں کھل سکا۔ اب ان کی فورم کو کچھ لکھنا پڑے گا شاید۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کچھ دن پہلے ایک دوست سے معلوم ہوا کہ مارکیٹ میں ایسی کم قیمت سی ڈیز وافر موجود ہیں جو بظاہر کسی اٹریکٹو پروگرام کے نام سے ہیں لیکن اصل میں آپ کا سسٹم اڑانے کے کام آتی ہیں اور یوں بزنس بھی چلتا رہے اس طرح سے بھی اور اُس طرح سے بھی
 

دوست

محفلین
ان کی سی ڈیوں‌ میں مسئلہ آرہا ہے ۔ اس کا آسان حل یہ ہے کہ سی ڈی بدل کر دیکھیں۔ مجھے بھی دوسری ہی سی ڈی ٹھیک مل گئی جس سے بخیر و خوبی کے اوبنٹو 6.06 نصب ہوگیا ہے۔ اب اس میں وہی موڈم والا سیاپا پھرکرنا پڑے گا پرانے طریقے سے نصب ہی نہیں‌ ہورہا ورنہ میں اس وقت لینکس سے آنلائن ہوتا۔
آپ بھی سی ڈی بدل کر دیکھ لیجیے امید ہے کام بن جائے گا۔
 

عارف انجم

محفلین
جناب دوست کی طرح مجھے بھی بدھ کو پانچ سی ڈیز موصول ہوئی ہیں۔ میرا خیال تھا کہ کبنٹو کی پوری انسٹالیشن ان پانچ سی ڈیز پر پھیلی ہوگی لیکن ان پر کوئی نمبر شمار نہیں ہے۔ ممکن ہے ہر ایک میں‌ علیحدہ انسٹالیشن ہو۔ کیا کوئی صاحب میری رہنمائی کر سکتے ہیں؟ کہ پانچ سی ڈیز کا مقصد کیا ہے۔ اضافی کاپیاں یا ایک انسٹالیشن پانچ پر پھیلی ہوئی؟
انسٹالیشن کے دوران کیا مسائل پیش آ سکتے ہیں، اس پر رہنمائی کے لیے بھی ممنون رہوں گا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
عارف بھائی، ہر سی ڈی اپنی جگہ مکمل انسٹالیشن سی ڈی ہے۔ یعنی ایک ہی سی دی کی پانچ کاپیاں

لائیو سی ڈی کی مدد سے پہلے اپنے ڈرائیورز چیک کر لیں۔ پھر کسی بھی ایک سی ڈی سے انسٹال کر لیں

میرے 2 بار انسٹالیشن کے مواقع پر کوئی بھی مسئلہ نہیں‌ہوا تھا

قیصرانی
 

دوست

محفلین
اب لائیو سی ڈی اور انسٹال سی ڈی ایک ہی میں ہیں۔ لائیو سی ڈی سے بوٹ کریں۔ سرمنظر( ڈیسکٹاپ) سامنے آجائے گا۔ اگر سب کچھ ٹھیک ٹھاک چل رہا ہے تو اللہ کا نام لے کر انسٹال کے ربط پر کلک کردیں۔
وہیں تنصیب شروع ہوجائے گی جیسے لینکس نہیں کوئی عام سا سافٹویر نصب ہورہا ہے۔ چھ مرحلوں میں کام ختم اور آپ کے پاس کے اوبنٹو حاضر۔
 

الف عین

لائبریرین
میں تو تین سی ڈیز لے کر تجربہ کر چکا ہوں، ہر سی ڈی محض سیف موڈ میں بوٹ ہوتی ہے اور انسٹال بٹن کلک کرنے پر یا تو تھوڑی دیر بعد کام بند ہو جاتا ہے یا سسٹم لٹک جاتا ہے۔
شاید میرے لئے سی ڈی جلانے والے والنٹئر کے پاس کوئی گڑبڑ رہی ہو۔
اور عارف انجم، یہ پانچ سی ڈیز اس لئے ہیں کہ آپ دوسروں کو تقسیم کر سکیں۔ اب تک تو میں پچیس منگواتا تھا۔ اس بار ہی پانچ منگوائی ہیں
 

دوست

محفلین
جی میرے ساتھ بھی ایسا ہوا تھا۔ ایک سی ڈی میں ۔
اس کے بعد میں‌ نے سی ڈی بدلی تو کام ٹھیک ہوگیا۔ اب میں‌ نے اس پر بڑا سا اوکے لکھا ہوا ہے تاکہ دوبارہ نصب کروں تو مسئلہ نہ ہو۔
 

عارف انجم

محفلین
نصب تو ہوگیا۔ اور ڈسک مائونٹ کرنے کا مسئلہ بھی حل کر لیا میں‌نے تمام ڈیٹا بچاتے ہوئے :) لیکن اب ڈائل اپ پر جاتا ہوں تو ایک پیغام آتا ہے کہ resolv.confنامی فائل لاپتہ ہے۔ ساتھ میں یہ بھی لکھا ہے کہ ایڈمن یہ فائل بنا کر etc ڈائریکٹری میں رکھ سکتا ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ جب میں فائل بنا کر وہاں رکھنے کی کوشش کرتا ہوں‌ تو رائٹ کی اجازت نہیں۔ چھیڑ چھاڑ کر کے دیکھ لی، کچھ فائدہ نہیں ہوا۔ (سسٹم نے موڈیم کو تلاش کر لیا ہے )
 

دوست

محفلین
یہ /etc میں ہوگی۔
اس کے لیے آپ کو روٹ کی اجازتیں درکار ہیں۔ فائل مدوِن کرنے کےلیے تو متعلقہ فائل پر کلک کرکے ایکشن میں جاکر ایڈٹ ایز روٹ کی کمانڈ موجود ہے۔ نئی فائل بنانا ہوتو میرے ذہن میں‌اس کا ایک ہی حل آرہا ہے کہ آپ روٹ کو فعال کرلیں۔ فعال کرنے کا طریقہ کار آپ کو اوبنٹو/کبنٹو کےفورم سے مل جائے گا۔تلاش کے الفاظ یہ رکھیے گا
How to enable root sudo
متعلقہ چوپالوں کے پتے
www.ubuntuforums.org
www.kubuntuforums.net
امید ہے آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا میرا تو مشورہ ہے روٹ کو کھول ہی لیں بعد میں‌بھی کئی کام اسی وجہ سے رک جائیں گے۔
 

جہانزیب

محفلین
عارف انجم نے کہا:
نصب تو ہوگیا۔ اور ڈسک مائونٹ کرنے کا مسئلہ بھی حل کر لیا میں‌نے تمام ڈیٹا بچاتے ہوئے :) لیکن اب ڈائل اپ پر جاتا ہوں تو ایک پیغام آتا ہے کہ resolv.confنامی فائل لاپتہ ہے۔ ساتھ میں یہ بھی لکھا ہے کہ ایڈمن یہ فائل بنا کر etc ڈائریکٹری میں رکھ سکتا ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ جب میں فائل بنا کر وہاں رکھنے کی کوشش کرتا ہوں‌ تو رائٹ کی اجازت نہیں۔ چھیڑ چھاڑ کر کے دیکھ لی، کچھ فائدہ نہیں ہوا۔ (سسٹم نے موڈیم کو تلاش کر لیا ہے )
اسکا آسان طریقہ ہے آپ فائل بنا لیں اسکے بعد آپ ٹرمینل میں جا کر
sudo nautilus کی کمانڈ لکھیں اپنا پاسورڈ لکھیں اب آپ کو ناٹلیس میں تمام اجازت نامے حاصل ہوں گے اور بنائی گئی فائل کو etc میں منتقل کر دیں
 

جیسبادی

محفلین
عام طور پر ہاتھ سے فائلیں بنانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ آپ kppp چلاؤ، اور کنفگر کرو، تو یہ فائل بن جاتی چاہیے۔ kppp کے پاس suid ہوتا ہے۔ ویسے بھی یہ فائل عارضی ہوتی ہے، ڈائل اپ کی صورت میں۔
 

عارف انجم

محفلین
کنبٹو فورم سے رجوع کی صلاح کے لیے جناب دوست کا بے حد شکریہ۔ میں‌ نے وہاں جا کر تلاش کیا اور معلوم ہوا کہ کئی لوگوں کو اس مسئلے کا سامنا ہے۔ خیر مسئلہ حل بھی ہوگیا اور طریقہ میں یہاں لکھ رہا ہوں resolv.confکی فائل کچھ اس طرح سے بنتی ہے۔ ‌
systemکے مینو میں جا کر Konsole( شاید یہی ہجے ہیں) کھول کر یہ ٹائپ کیا جائے۔
cd /etc
اس کے بعد اگلی لائن میں‌ sudo کی touch کمانڈ جس سے فائل بنے گی۔
sudo touch/etc/resolv.conf

اور بس اب جا کر etcکی ڈائریکٹری میں دیکھ لیں۔ فائل بن گئی۔

لیکن موڈیم کے سارے مسئلے کا حل یہ نہیں ہے۔ ATI Queryسے میرا موڈیم اب بھی نہیں مل رہا۔ اگرچہ Infokonsole میں‌ PCI پر کلک کرنے سے اس کا نام دکھائی دے رہا ہے۔ شاید مجھے ڈرائیور انسٹال کرنے کی ضرورت ہے۔ کیا ایسا ہی ہے؟ اور اگر ایسا ہے تو ڈرائیور کیسے انسٹال ہوگا؟ اگر کوئی صاحب بتا سکیں۔ نیز ڈائون لوڈ کہاں ‌سے کیا جا سکتا ہے۔ ویسے میں خود بھی تلاش کر رہا ہوں۔

کیا یونکس کے ڈرائیورز کبنٹو پر بھی کام کریں ‌گے یا نہیں؟
 

دوست

محفلین
ڈرائیور ہی انسٹال کرنا ہوگا۔ آپ متعلقہ فورموں پر اپنا مسئلہ پوسٹ کریں تو زیادہ رہنمائی ملے گی۔ اپنی ساری سسٹم کنفگریشن موڈم کا نام وغیرہ وہاں پوسٹ کریں انشاء اللہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔
اصل میں میرا علم بھی ابھی چند ماہ کا ہے اس سلسلے میں۔ کوئی رائے دینے کے قاصر ہوں۔
جیسادی شاید کچھ بتا سکیں اگرچہ انھوں نے مجھے بھی ایک متعلقہ فورم سے ہی کچھ مواد لے کر یہاں فراہم کیا تھا۔
 

عارف انجم

محفلین
شکریہ شاکر۔۔۔ موڈیم کا مسئلہ تو انشا اللہ حل ہو ہی جائے گا۔ لیکن اس کے بعد کنبٹو کو‌ اردو لکھنے کے قابل بنانے کا مرحلہ بھی درپیش آئے گا۔ اور کنبٹو پر سافٹ ویئر کیسے انسٹال ہوں گے اس بارے میں بھی میں‌ کورا ہوں۔
 

دوست

محفلین
عارف آپ شارق بھائی کی ویب سائٹ بوریت کے اس صفحے پر چلے جائیں۔ یہاں ساری معلومات موجود ہیں۔ کی بورڈ کرلپ کا ہے۔ اگر اردو ویب کا کی بورڈ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو میں نے اس کیبورڈ میں اردو ویب کے مطابق تبدیلیاں کی ہیں جو محفل کے ہی دھاگے سے مل جائے گا۔ جو آپ کی پسند ہو چن لیجیے اور طریقہ کار سارا متعلقہ پی ڈی ایف فائل میں موجود ہوگا جو بوریت کے صفحے پر موجود ہے۔
 
Top