کبنٹو میں فونٹس کے فولڈر میں جائیں اور سب کو سلیکٹ کرلیں۔ پھر رائٹکلک کرکے انسٹال فونٹ سے وہ انسٹال ہوجائیں گے۔ دو آپشن ہونگے سسٹم وائیڈ یا پرسنل، میں سسٹم میں ہی انسٹال کیا کرتا ہوں۔
اردو لکھنے کے لیے کی بورڈ پہلے سے موجود ہوتا ہے۔ لیکن یہ اردو محفل کے کی بورڈ سے مختلف ہے۔ اردو محفل والا انسٹال کرنا چاہیں
یہاں سے اتاریں۔ ٹیکسٹ فائل ہے اسے اتار کر کھول لیں۔
آلٹ جمع ایف 2 دبائیں رن باکس کھل جائے گا اس میں لکھیں
sudo konqueror /etc/X11/xkb/symbols
کیڈی کے فائل مینجر میں فولڈر کھل جائے گا۔ یہاں pk نام کی فائل ہے۔ اس کو ٹیکسٹ ایڈیٹر میں کھول لیں، ڈبل کلک کھول دے گا اب اتاری ہوئی فائل میں سے سب کچھ کاپی کرکے اسمیں پیسٹ کردیں۔ یعنی پرانا اوورائٹ کردیں۔ محفوظ کریں۔ اس کے بعد کے مینیو میں جائیں (جیسے سٹارٹ مینیو ہے ونڈوز میں) وہاں سے سسٹم سیٹنگ اور پھر کی بورڈ میں چلی جائیں۔ یہاں کی بورڈ لے آؤٹ کا آپشن ہوگا۔ جسے فعال کرنے اور اس کے بعد پاکستان کا آئکن منتخب کرکے شامل کرنے سے دو کی بورڈ آجائیں گے۔
جی یو آئی والا یہ کام مشکل نہیں ہے۔ اگر کہیں سے مسئلہ ہو تو پوچھ لیں۔ میرے پاس اس وقت کے ڈی ای نہیں ورنہ آپ کو سکرین شاٹس کے ساتھ بتا دیتا۔
وسلام