کے پی کے حکومت کی کارکردگی

اس بات سے اختلاف یقیناً ہے کہ اگر عمران خان ہی سب کچھ ہے تو پھر تحریک انصاف کی کیا ضرورت اور اگر تحریک انصاف بااثر ہے تو پھر عمران خان کو اتنی پروجیکشن نہیں دی جانی چاہیئے کہ صرف وہی دکھائی دے :)

ہم شخصیت پرست ہیں۔ نہ ہم نے یہ بت توڑے ہیں اور نہ توڑنے کا کوئی ارادہ ہے اور شاید ابھی ہم بہ حیثیت قوم اتنے مظبوط بھی نہیں ہوئے کہ شخصیات کے بجائے اداروں کو مظبوط کریں ۔ اور شاید ہمارے ادارے نہ تو فعال اور مظبوط ہیں اور نہ ہی مسقبل قریب میں ہوتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
تو فی الحال شخصیات ہی۔۔۔۔۔
 

زرقا مفتی

محفلین
اس بات سے اختلاف یقیناً ہے کہ اگر عمران خان ہی سب کچھ ہے تو پھر تحریک انصاف کی کیا ضرورت اور اگر تحریک انصاف بااثر ہے تو پھر عمران خان کو اتنی پروجیکشن نہیں دی جانی چاہیئے کہ صرف وہی دکھائی دے :)

آپ کو ہر چینل پر تحریک انصاف کے ایم این اے یا نئے راہنما نظر آتے ہوں گے ۔میڈیا اُنہیں پروجیکشن دے رہا ہے ۔ انہیں مقبول ہونے میں کچھ وقت تو لگے گا
 

زرقا مفتی

محفلین
B1V3r3vCUAEzz0L.jpg
 

زرقا مفتی

محفلین
سوات کی پولیس کے لیے عوام کے گولڈ میڈل
141027112206_pakistan_swat_police_medals_512x288_bbc_nocredit.jpg


انھوں نے تحصیل کبل کے علاقے کانجو میں پولیس کے جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ علاقے کے لوگوں نے اپنے خرچے پر گولڈ میڈل بنا کر تفتیشی افسر کو پہنایا اور بڑی تقریب کا اہتمام کیا جس میں پولیس افسران اور اہلکاروں کو ہار بھی پہنائے گئے۔

http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2014/10/141027_swat_police_medals_tk?ocid=socialflow_facebook
 

کاشفی

محفلین
کے پی کے میں ایک ایسے شخص کی پارٹی کی حکومت ہے جو پلے بوائے کے نام سے بھی مشہور ہے۔ اس شخص کی پارٹی نے خیبرپختونخواہ کا بیڑا غرق کردیا ہے۔
 

منقب سید

محفلین
اس بات کا تسلیم کرنے میں کسی بھی پاکستانی کو عار نہیں محسوس کرنی چاہییے کہ خیبر پختونخواہ میں کافی مدت کے بعد واقعی کافی حد تک ترقی کے ثمرات عوامی سطح تک پہنچ رہے ہیں لیکن ان ثمرات کو مد نظر رکھتے ہوئے خان کو پُل صراط پر چڑھا دینا بھی غلط ہے۔ خان بھی انسان ہے اس کی کوئی پالیسی غلط یا سہی ہو سکتی ہے لیکن بظاہر ایسا نہیں لگتا کہ وہ دیگر سیاستدانوں کی تقلید کرتے ہوئے ذاتی مفاد کی خاطر ملک کا سودا کرے گا۔ میں خان یا دوسرے کسی بھی سیاستدان کا حمایتی نہیں ہوں بس ایک ایسا پاکستانی شہری ہوں جو سیاست کے اس کھیل کو صحافیانہ ذمہ داریاں ادا کرنے کے دوران بہت قریب سے دیکھتا آیا ہوں اور اب صرف خاموش ناظر کے طور پر صورتحال کا جائزہ لیتا رہتا ہوں۔ انسان غلطی کرتا ہے اور سمجھدار انسان وہ ہے جو غلطی تسلیم کر کے اس سے سبق حاصل کرے۔ نہ کہ دوبارہ ویسی ہی غلطی کر بیٹھے۔ اگر بات ملک کی ہے تو من حیث القوم ہمیں خود اس کوسنوارنا ہے۔ اگر سب ذمہ داری حکمرانوں یا سیاستدانوں پر ڈال دیں گے تو ترقی کے ثمرات بھی بس ان ہی کے حصے میں آئیں گے۔
 

زرقا مفتی

محفلین
TV Program about about PTI Government's performance in KPK. The citizens of the province in program "Aaj with Sadia Afzaal" gave very positive feedback and are convinced that "Tabdeeli Aa Gayi Hai"
 

زلفی شاہ

لائبریرین
اس شخص کی پارٹی نے خیبرپختونخواہ کا بیڑا غرق کردیا ہے۔[/QUOTE]
دلیل کے بغیر کی گئی بات نہ صرف اپنی ذات میں کھوکھلی ہوتی ہے بلکہ بات کرنے والے کی ذہنی لیاقت کی بھی غمازی کرتی ہے۔
 

x boy

محفلین
زبردست
سندھ سے لاکھ گناہ بہتر کارکردگی کے پی کے کی ہے
پٹھان قوم اور پنجابی قوم میں ایک بات خاص ہے کام کرتے ہیں
جبکہ سندھی قوم میں اور بلوچی قوم میں کاہلی بہت ہے پرکٹیکل ایکپیرنس۔
مہاجرین جو انڈیا سے کراچی سندھ دیگر ایریا میں منتقل ہوئے بہت محنتی قوم ہے
جن میں گجراتیوں کا اپنا کاروبار، میمن برادری کا اپنا کاروبار،کاٹھیاواری اور کچی لوگ بھی
دوسرے کے ہاں نوکری کم کرتے ہیں اپنا چھوٹا موٹا کاروبار ضرور کرتے ہیں
کراچی کے دیگر فلاحی ادارے ایدھی، سیلانی،میمن فاؤنڈیشن سب کے سب مہاجرین نے شروع کی۔
سندھیوں کا کوئی فاؤنڈیشن نظر نہیں آتا نہ بلوچیوں کا۔
 
Top