شکریہ۔
ابھی میں نے سرسری سا دیکھا ہے اچھی معلومات ہیں۔
اب آپ اردو فورمز کے نمائندہ موجود ہیں یہاں تو میرے ذہن میں ایک تجویز تھی اردو فورمز پر کافی سارے مضمون ان پیج میں ہیں۔وہ باآسانی یونیکوڈ میں آسکتے ہیں اگر آپ انھیں ڈھال کر یہاں پیش کردیں تو اردو ویب کا بھی کوئی منہ سر بن جائے۔
اگر ایسا نہیں تو اردو فورمز کو یونیکوڈ پر کیوں نہیںلے آتے آپ۔
آپ کے اراکین اتنی مشقت کرکے ان پیج میںلکھ کر پھر سے تصویر بنا کر اپلوڈ کرتے ہیں اگر آپ پی ایچ پی بی بی کی اردو ریلیز نصب کر لو تو میرا خیال ہے بہت فائدہ مند ہوگا۔اس طرح آپ پچھلا ڈیٹا بھی آہستہ آہستہ اور اگلا تو یقینًا یونیکوڈ میں ہوگا۔اس طرح گوگل وغیرہ کی تلاش میں اس کے ظاہر ہونے سے اردو والوں کا بہت بھلا ہوگا۔کام تو کافی زیادہ ہے مگر فائدہ مند بھی ہے۔
وسلام۔