کھویا اتنا مہنگا ہے۔۔
اچھا شاید گجریلے میں چاول بھی ڈالتے ہیں۔۔۔پھر یہ گاجر کا حلوہ ہی ہے۔
تعبیر، گاجروں کو دودھ میں اچھی طرح پکانے اور دودھ خشک ہو جانے کے بعد مکھن میں بھونا ہے۔
اندر میں کریم بھی شامل کی۔ اور میوے اور کھویا شامل کیا اور اوپر بھی چھڑکا ہے۔
کھویا۔۔حلوائی کی دکان سے۔۔ہمارے ہاں کافی پاکستانی مٹھائیوں کی دکانیں ہیں۔۔آسانی سے مل جاتا ہے۔
میں بھی کہوں اتنا مزے کا کیوں ہے۔ شاباش۔
میری ڈھیر ساری دعائیں کہ امتحان میں ڈھیر سارے نمبر ملیں۔
اب تو دھاگہ بند کر دیں ۔ میں تو ہائے ربا مینوں چک لے کہتی تھی اور آپ کہتے تھے کہ یہ دعا گاجر کا حلوہ کھلانے تک پوری نہ ہوگی ۔ چلیں یہ دعا تو سچ میں پوری نہ ہوئی لیکن زخمی ضرور ہو گئی ۔ بس اب بس کردیں دو ٹھو لوگوں نے گاجر کا حلوہ بنا کر کھلا دیا اور جیتی تو باجیاں ہی ہماری ۔ ایویں بہنوں کو نکما کہتے تھے ۔
اللہ خیر کرئے اب کہاں ٹکر مار لی جو خود کو زخمی کر لیا؟ کتنی بار سمجھایا ہے کہ سڑک پر مت کھیلا کریں، لیکن آپ سنیں بھی تو۔
اور مارواء کو اپنے ساتھ بلکہ کسی کے ساتھ بھی شامل نہ کریں۔ وہ میری اردو محفل کی سب سے پہلی بہن ہے بلکہ پکی کچور بہن ہے۔ اس کے حلوے میں کسی بہن کا حصہ نہیں ہے۔