پنجاب یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام بی اے/بی ایس سی کے سالانہ امتحانات میں گدڑی کے لال نے سب کو مات دے دی، جھونپڑی میں رہنے اورتنور میں روٹیاں لگانے والے محمد محسن ایم ایس سی کرنا چاہتے ہیں، پنجاب یونیورسٹی کے زیرِاہتمام بی اے/بی ایس سی کے امتحانات میں حافظ آبادکے محمدمحسن نے 688نمبرلے کر پہلی پوزیشن حاصل کی،انہوں نے جیونیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ مزدورکے بیٹے ہیں ،اور تنورمیں روٹیاں لگاکر تعلیم کاشوق پورا کیا، وہ کالجوں کی فیس ادا نہیں کر سکتے تھے،اس لئے پرائیویٹ امتحان دیا،محمد محسن نے کہا کہ وہ ایم ایس سی کرناچاہتے ہیں لیکن اخراجات برداشت نہیں کرسکتے،اگرپنجاب حکومت نے مدد کی تو وہ ضرور ایم ایس سی کریں گے،محمد محسن کے والدین اپنے لال کی کامیابی پربہت خوش ہیں،انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی نے جھونپڑی میں رہنیوالے مزدور کو عزت دی ہے