گدھا

شمشاد

لائبریرین
ایک آدمی اپنے ہمسائے سے اس کا گدھا مستعار لینے کے لیے گیا تو اس نے کہا کہ گدھا تو گھر پر نہیں ہے۔

اس نے سوچا ہو سکتا ہے کہ اس کا بیٹا یا بھائی اس کا گدھا لیکر گیا ہوا ہو۔ وہ واپسی کے لیے مُڑا تو گھر کے اندر سے گدھے کی آواز آئی۔

اس نے پلٹ کر اپنے ہمسائے سے کہا کہ تم تو کہہ رہے تھے کہ گدھا گھر پر نہیں ہے جبکہ وہ اندر ہی ہے۔

ہمسایہ بولا، کمال ہے یار تم گدھے کی بات کا اعتبار کرتے ہو اور میرا اعتبار نہیں کرتے ہو۔
 
:):):):):):)
جی تو قہقہ لگانے کو کر رہا تھا مگر مسکراہٹ پر اس ڈر سے اکتفاء کرلی کہ کہیں ابن سعید بھائی آکر یہ نہ کہیں کہ اتنی زور سے قہقہ لگاکر لطیفہ کا مزہ خراب کردیا:)
 
Top