کاشفی

محفلین
گدھے کا قتل - دلاور فگار

گدھے کا قتل
‫(ایک خبر تھی کہ بارہ بنکی میں کسی شخص نے ایک گدھا مار دیا۔ یہی خبر اس نظم کی محرک ہے)
‫(دلاور فگار)

بشکریہ: حیدرآبادی - ابو مَروان:grin:


بارہ بنکی سے ملی ہے یہ المناک خبر
ایک انساں نے کیا ، ایک گدھے کا مرڈر

ہائے یہ قتل کہ جس میں کوئی ملزم نہ وکیل
نہ عدالت نہ وکالت ، نہ ضمانت نہ اپیل

ایں چہ ظلم است کہ بادیدہ ترمی بےنام
تیغ قاتل ہمہ برگردنِ خرمی ، بےنام

خر بھی اب جنگ کو تیار نظر آتے ہیں
عالمی جنگ کے آثار نظر آتے ہیں

اس سے پہلے کہ بھڑک اٹھیں گدھوں کے جذبات
خرِ مقتول کے بارے میں یہ ہو تحقیقات

یہ گدھا کون تھا ، کس ملک کا باشندہ تھا؟
کیا کسی خاص جماعت کا نمائیندہ تھا

قتل سے پہلے کس بات پر شرمندہ تھا ؟
کیا ثبوت اس کا وہ مردہ تھا یا زندہ تھا ؟

بحر تقریر کبھی اس نے زبان کھولی تھی ؟
اور کھولی تھی تو اردو تو نہیں بولی تھی ؟

اب سے پہلے وہ پرستارِ وفا تھا کہ نہیں ؟
یہ جوان مرگ ہمیشہ سے گدھا تھا کہ نہیں ؟

یہ بھی معلوم کیا جائے بہ تحقیقِ تمام
کس لیے قتل ہوا ہے یہ خرِ گل اندام

کہیں یہ قتل سیاست کا نتیجہ تو نہیں ؟
مرنے والا کسی لیڈر کا بھتیجا تو نہیں ؟

کہیں اس قتل کے پیچھے کوئی سازش تو نہیں ؟
کہیں یہ بھی کمیونسٹوں کی نوازش تو نہیں ؟

کہیں اس قتل کے پیچھے کوئی رومان نہ ہو ؟
کہیں یہ قتل کسی نظم کا عنوان نہ ہو ؟

کہیں بیمارِ غمِ دل تو نہیں تھا یہ گدھا ؟
کہیں خود اپنا ہی قاتل تو نہیں تھا یہ گدھا ؟

مجھ کو ڈر ہے یہ گدھا حق کا پرستار نہ ہو
ذوق کے دور میں غالب کا طرفدار نہ ہو

اگر ایسا ہے تو اس قتل پر افسوس ہی کیا
مرنے والا بھی گدھا ، مارنے والا بھی گدھا

ہاں مگر غم ہے تو اس کا کہ جواں تھے موصوف
صرف ایک خر ہی نہیں، فخرِ خراں تھے موصوف

ایک حیواں جو ہم سب سے بڑا تھا نہ رہا
شہر میں ایک ہی معقول گدھا تھا نہ رہا

آؤ اس ظلم پہ کچھ دیر کو اب پچھتائیں
دو منٹ کے لئے خاموش کھڑے ہو جائیں
 

رانا

محفلین
بہت ہی اعلی۔ کافی عرصہ پہلے کسی رسالے پڑھی تھی یہ نظم۔ اب پھر فاتح بھائی نے یاد دلادی۔:)
 

عاطف بٹ

محفلین
اگر ایسا ہے تو اس قتل پہ افسوس ہی کیا
مارنے والا بھی گدھا ، مرنے والا بھی گدھا
واہ، خوب۔
 

احمد شاکر

محفلین
اب گدھوں میں بھی سازشیں ہو گئیں اسکا مطلب یہ ہوا کہ گدھا بھی عقل پکڑتا جا رہا ہے۔۔ گو کہ استعمال سے ابھی نا واقف ہے
 

شمشاد

لائبریرین
گدھا اور عقل دو متضاد باتیں ہیں۔
ہماری حکومت میں اتنے گدھے ہیں، آج تک ان کو کبھی عقل کی بات کرتے دیکھا ہے آپ نے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
یہ جوان مرگ ہمیشہ سے گدھا تھا کہ نہیں ؟

واہ۔۔۔۔! کیا خوب نظم ہے۔ اور حیرت ہے کہ تیسری بار محفل میں شائع کی گئی تب جا کر نظر آئی۔ یعنی ہم نے بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔ :D
 
بارہ بنکی میں تو ایک گدھا قتل ہوا تھا ، اب تو باقاعدہ پرچے ، ضمانتیں ہو گئی ہیں۔

صوبہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں ایک گدھے کی موت پر وزیر مملکت بجلی و پانی عابد شیر علی اور صوبائی محکمہ مال مویشی جام خان شورو کے درمیان جنگ شروع ہوگئی ہے۔

 
Top