گرب سے نجات کے لئے مدد کاطالب(غالبنہیں غالب کا ادنیٰ شاگرد)

الف عین

لائبریرین
اب تک میرے پاس اوپن سوسے 10 انسٹال تھا۔ اس سے پہلے ایک زمانے میں میں نے آرک لینکس انسٹال کیا تھا اور بہت پسند آیا تھا لیکن اس نے ڈوئل بوٹ نہیں رہنے دیا تھا۔ کچھ دن تک اس کا لی لو کانفیگیور کرنے کی کوشش میں ناکامی کے بعد میں نے اسے انسٹال کر دیا۔ اب میں نے نیا ورژن حاصل کیا ہے تو پھر دل چاہ رہا ہے کہ اسے دیکھا جائے۔ ونڈوز پارٹیشن میں اسے زیادہ جگہ دستیاب نہیں ہے اور چاہتا ہے کہ مکمک خالی ان فارمیٹیڈ پارٹیشن میں انسٹال کرے گا۔ میں یہ چاہتا ہوں کہ انسٹال کرنے سے پہلے ونڈوز سے وہ اوپن سوسے کا پارٹیشن تو از سرِ نو حاصل کر لوں گا لیکن بہتر ہو کہ پہلے اس کا گرب (GRUB) بھی نکل جائے، تاکہ یہ نہ ہو کہ میں پھر بغیر آپریٹنگ سسٹم کے (اور بغیر انٹر نیٹ اور اردو ویب کے) رہ جاؤں۔ اس لئے گرب ماسٹر بوٹ ریکارڈ سے نکالنے کے لئے میں نے دونوں طریقوں سے کام کیا لیکن ناکامی ہوئی۔ مشورہ دیں کہ اب کیا کیا جائے۔ جو میں نے عمل کیا وہ یہ کہ (1) مینڈریک کی سی ڈی سے بوٹ کیا اور ریسکیو آپشن چنا۔ لیکن یہ آگے نہیں بڑھا۔ ایک اور لینکس پی سی کیو نے بھی یہی حرکت کی۔ کوئی صاحب ہیں کرنل پینک  ان کا نام لے کر بوٹ ہی نہیں ہوا
(2) اب میں نے ونڈوز کی سی ڈی سے بوٹ کیا اور ریپیر آپشن لیا۔ پارٹیشن سلیکٹ کیا لیکن اس کے بعد اس نے کچھ نہیں کیا۔ میں نے پھر اسے حکم دیا کہ بوٹ کو فکس کرو۔ اس نے کچھ کیا یا نہیں لیکن واپس سی: ونڈوز پرامپٹ پر لے آیا اور ری بوٹ کرنے پر پھر بھی اوپن سوسے کا گرب ویسے کا ویسا ہی موجود ہے۔ کیا فرماتے ہیں علمائے لینکس دریں مسئلے لے؟
 
FIXMBR

جی اعجاز صاحب میرا بھی طریقہ یہی ہوتا ہے کہ جیسے ایک سسٹم پر ونڈوز اور لینکس موجود ہیں اور میں نئی ڈسٹرو چیک کرنا چاہ رہا ہوں تو لینکس کا بوٹ مینیجر صاف کرنے کے لیے ایکس پی کی سی ڈی لگائی، پھر رپیئر کا آپشن دیا۔ پھر پارٹیشن بتایا :)C) پھر ایڈمن پاسورڈ دیا، پھر ایک کمانڈ چلائی بنام

C:\> FIXMBR

اس سے ونڈوز کا بوٹ لوڈر واپس بوٹ ایریا پر حاوی ہوجاتا ہے۔ بہت دفعہ یہ کام کامیابی سے کرچکا ہوں۔ دیکھیں شاید آپ کے کسی کام آئے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شارق، شاید FDISK پروگرام کے ذریعے بھی بوٹ سیکٹر ریسٹور کرنا ممکن ہے۔ اگر میری یادداشت ساتھ دے رہی ہے تو ذیل کی کمانڈ دینا پڑتی ہے۔ گوگل کے ذریعے اس کی تصدیق کی جا سکتی ہے۔

کوڈ:
FDISK /MBR
 

الف عین

لائبریرین
نبیل۔ ایف ڈسک ڈاس میں بوٹ کرنے سے کام کرتی ہے۔ ونڈوز ایکس پی کی سی ڈی سے بوٹ کلرنے پر یہ آپشن نہیں ہوتا۔ فکس بوٹ ہوتا ہے۔ یا فکس ایم بی آر
 
Top