گرتے بالوں کی روک تھام کے لیے آسان ٹوٹکا

عینی مروت

محفلین
بال گرنا آجکل سب کا مشترکہ مسئلہ ہے اور یہ یقیناً پریشانی کی بات ہے ۔عرصہ پہلے کسی خاتون کا شیئر کیا گیا ایک بےحد سادہ ٹوٹکا کہیں پڑھا تھا جو انہوں نے خود اپنے 55 ۔۔یا 60 سالہ تجربے اور عمر کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا تھا۔
صبح اٹھنے کے بعد اور رات سونے سے پہلے بال سنوارتےوقت اپنے بالوں میں کنگھی یا ہیئر برش ہلکے ہاتھ سے (تاکہ بال گرنے یا ٹوٹنے کا اندیشہ نہ ہو)پھیرتے جائیں کم از کم سو دفعہ صبح سو دفعہ شام ۔

اسکا فائدہ یہ ہے کہ برش کرتے رہنے سے ایک تو بالوں میں موجود خشکی کے ذرات اور کمزور بال جھڑ جاتے ہیں تاکہ نئے بال اگ سکیں
دوسرا اور اہم یہ کہ برش سے ایک طرح سے مساج کرنے سے تازہ خون اس حصے کی طرف دوڑتا ہے تو دوران خون تیز ہونے کی وجہ سے بالوں کی جڑوں کو تقویت ملتی ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین

کہیں یہ بھی ویسا ٹوٹکا تو نہیں، جس کے لئے ہسپتال کے آس پاس آباد ہونا پڑے؟ :)
 
Top