hakimkhalid
محفلین
قیصرانی نے کہا:حکیم بھائی، بہت بہت شکریہ۔ کوشش کریںکہ جلد آیاکریں۔ اچھا یہ تو بتائیں کہ گردے کی پتھری کا بتائیں کوئی ایسا حل جو مجھے اس پر دیس میںبھی مل سکے۔ مجھے اس کی شکایت ہے کچھ عرصے سے۔
بےبی ہاتھی
قیصرانی بھائی!
انجیریعنی Figکے مسلسل استعمال سے پتھری حل ہوکر نکل سکتی ہے اس کے لیے انجیر کے تازہ یا ٹن پیک پانچ دانے صبح نہار منہ استعمال کریں۔اس سے آگزیلیٹ اور یوریٹس کی پتھری ریت بنکرخارج ہو سکتی ہے۔بھارتی ماہرین طب نے طب نبوی میں بکثرت استعمال ہونے والے اس پھل پرتحقیی تجربات کیے ہیں۔جس سے پتھری کےاخراج کے حوصلہ بخش نتائج ملے ہیں۔سبز سیب کے فریش جوس سے بھی پتھری نکلنے کے شواہد موجود ہیں۔لیکن یہ یاد رہے کہ بعض قسم کی پتھریا ں کسی طور خارج نہیں ہوتیں اور ان کا حتمی علاج آپریشن یا لیزر تھیراپی ہی ہے ۔اس کے علاوہ فیروز اجملی دواخانہ ملتان(پاکستان) کی بنی ہوئی دوا ''یوروسٹون'' بھی آزمودہ ہے۔
اس سلسلے میں تفصیلی مضمون ورلڈ پیس فورم پر بھی جلدہی لکھوں گا۔