گرل فرینڈ

عمر سیف

محفلین
فیسبکی پہ ابھی کچھ پڑھا، کاپی پیسٹ کرتا ہوں۔

میں ہی نہیں عجیب میرے شاگرد بھی عجیب عجیب باتیں کرتے ہیں...
گزشتہ دنوں کلاس میں صورت حال اس وقت پیچیدہ ہو گئی جب میں نے اپنی کلاس کو اسباق گزشتہ سے چند سوالوں کے جواب نہ دینے پر یہ مصرع سنایا " یاد ماضی عذاب ہے یا رب " اور حسب سابق کہا کہ میں دوسرا مصرع پڑھنے سے گھبراتا ہوں ... کچھ دیر میں مجھے احساس ہوا کہ کچھ بچوں کو میری بات سمجھ نہیں آئی ... میں نے شعر مکمل کردیا ...

یاد ماضی عذاب ہے یا رب!!
چھین لے مجھ سے حافظہ میرا

پھر بھی بات ہضم ہوتی نہیں محسوس ہوئی تو ایک محترم شاگرد جو اتفاق سے حافظ تھے سے پوچھا ... " کیوں حافظ صاحب ! اس شعر کی سمجھ آئی ؟؟
انہوں نے کمال سنجیدگی سے جواب دیا ... سر! مجھے پہلے ہی شک ہو گیا تھا آپ کا اشارہ میری طرف ہے لیکن میں آپ کو ابھی بتا دوں میری کوئی گرل فرینڈ نہیں ہے۔


 
Top