گزشتہ رات کی ملاقات

محمد وارث

لائبریرین
پہلے تو صبح صبح ناشتے پر ملاقاتیں ہوتی تھیں، اب راتوں کو ملنے لگے، گویا بقولِ داغ:
ع - اور کھل جائیں گے دو چار ملاقاتوں میں
:)
 

محمد وارث

لائبریرین
اور پہلے جلوت میں ملاقات ہوتی تھی اور اب خلوت میں ہو رہی ہے۔ :)
اور پہلے یہاں محفل میں ببانگِ دہل اعلان کر کے اور پلان کر کے ملاقاتیں ہوتی تھیں، اب خفیہ خفیہ، رات میں ملاقات اور ہمیں ملاقات کر چکنے کے بعد اطلاع دی جاتی ہے، واہ جی واہ مفتی صاحب قبلہ۔ :)
 

سید عمران

محفلین
اور پہلے یہاں محفل میں ببانگِ دہل اعلان کر کے اور پلان کر کے ملاقاتیں ہوتی تھیں، اب خفیہ خفیہ، رات میں ملاقات اور ہمیں ملاقات کر چکنے کے بعد اطلاع دی جاتی ہے، واہ جی واہ مفتی صاحب قبلہ۔
دیکھیں جی یہ تو پھر بھی ہماری دیانت داری ہوئی نا کہ بتا دیتے ہیں۔۔۔
ورنہ لوگ باگ ہاتھی کے ہاتھی نگل جاتے ہیں اور ڈکار بھی نہیں لیتے!!!
 

سید عمران

محفلین
پھر تو وہ پہلے جو ایک ملاقات کا عنوان رکھا تھا، وہی آج بھی رکھ لیتے۔
عنوان تو اس مرتبہ پہلے سے بھی زیادہ پھڑک دار اور بھڑک دار رکھنا چاہ رہے تھے کہ اس بہانے کمپنی کی مشہوری ہوتی ہے اور لوگ باگ جذبۂ شوق کے ہاتھوں مجبور ہوکر دور دور سے کھنچے چلے آتے ہیں۔ وہ لوگ بھی جو مختلف لڑیوں کے پھیکے پھیکے عنوانات دیکھ کے منہ بناتے ہیں، منہ سے رال ٹپکاتے ہانپتے کانپتے ایسی لڑیوں کو کھولنا مقصد حیات گردانتے ہیں۔ لیکن کیا کریں کہ پچھلی بار اس طرح کا طرح دار عنوان رکھنے پر جو لے دے ہوئی اور یار لوگوں نے وہ لتے لیے کہ ہم نے کانوں کو ہاتھ لگائے اور ایسے طرح دار عنوانات رکھنے سے تائب ہوئے۔
یہاں حقیقت حال واضح کرنے کے لیے یہ بتانا ضروری ہے کہ ایسا نہیں تھا کہ لوگ رنگین اور شباب آور عنوان رکھنے پر ناراض تھے، بلکہ غصہ اس بات پر تھا کہ شرابِ بے خود کا لیبل لگا کر منرل واٹر پلادیا گیا۔ پیرس کی رنگین رات کا عنوان رکھ کر کتاب میں محض پیرس کے دن کی باتیں کی گئیں۔ لاحول ولا قوۃ۔
ایک نقصان یہ ہوا کہ کچھ لوگ جو اندر سے جیسے بھی ہوں ظاہراً خود کو وضع دار ظاہر کرتے ہیں، ایسا ہوش ربا عنوان دیکھ کر لڑی کے اندر تو در آئے مگر جاتے سمے نقشِ پا بھی جھاڑ پونچھ کر نکلے۔ یہ ظاہر کرنے کے لیے کہ ہم پاکیزہ لوگ اس طرح کی ناپاک لڑیوں میں نہیں آتے۔

ویسے دل ہی دل میں انہوں نے بھی کوسا ضرور ہوگا کہ کھایا پیا کچھ نہیں گلاس توڑا بارہ آنے!!!
:heehee::heehee::heehee:
 
آخری تدوین:
قصہ کچھ یوں ہے کہ بروز سوموار 11 بجے دن سید عمران بھائی کی کال بامقصد خیروعافیت آئی۔
بھیا کا شکوہ تھا کہ ہم محفل پر کیوں نہیں آ رہے ۔ہم نے کچھ اپنی دفتری امور کی مصروفیات کی مجبوری بتائی اور بھیا سے ملنے کی شدید خواہش کا بھی اظہار کر دیا۔ بس پھر کیا وہ تو شاید تیار بیٹھے تھے ۔فورا ہی ملاقات کا شرف بخشنے کے لیے بیتاب ہو گئے اور منگل کی رات کھانے پر ہمیں اور ساتھ شاہد بھائی المعروف ٹرومین کو مدعو کر ڈالا۔
ہم اپنے خواب کی آن ہی آن میں تعبیر ملنے جانے پر دم بخود سے رہے گئے۔
منگل کے دن ہماری طبیعت میں ناسازی کے آثار سے پیدا ہوئے۔ ہم نے اپنے پچھلے ملاقات کے یادگار ریکارڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے بھیا کو آگاہ کرنا ضروری سمجھا تاکہ مستقبل کی رسوائی سے محفوظ رہے سکیں۔
فون پر ہم نے منگل کی ملاقات پر آنے سے معذرت کرتے ہوئے بروز جمعہ المبارک کو بمقام حسین آباد پر آنے کی یقین دہانی کروائی۔ جسے پر بھیا نے نا جانے کس دل سے اعتبار کیا کیونکہ ہم ٹھہرے عادی مجرم جو عین موقع پر غائب ہونے کا ہنر جانتے ہیں اور ہمارے اس ہنر بے مثال سے بھیا خوب واقف ہیں۔
بروز جمعہ کو دن کے وقت سے ہی عارضی واٹس اپ گروپ بسلسلہ ملاقات کا قیام عمل میں لاتے ہوئے بھیا موصوف نے ہمیں اور شاہد بھائی المعروف ٹرومین سے رات کی ملاقات پر آنے کی یاد دہانی کروانی شروع کر دی۔ ہم تو اپنی روزی روٹی کی فکر میں مگن تھے اور ذہن سے رات کی ملاقات کو یکسر فراموش کر بیٹھے تھے اور ہمارا واٹس والا فون ہم سے دور چارجر سے جڑ کر تنہائی میں راز و نیاز میں مشغول تھا اور ہم بے خبری میں اپنے دفتری امور میں لگے ہوئے تھے۔ شاید دوپہر ایک بجے کے قریب ہمارے زیر استعمال دوسرے موبائل فون پر بھیا کی جانب سے ایک عدد ننھی اور معصوم سے مس کال موصول ہوئی۔اس مس کال کو ہم نے اپنے لیے جان کی امان کا درجہ دیتے ہوئے فوری اپنے واٹس اپ والے فون کی جانب رجوع کیا تو پتا چلا کہ بھیا ہمارے واٹس پر کافی وقت سے قسمت آزمائی کر چکے ہیں۔
ہم نے فوری اپنی مدھر آواز ہوئے ایک واٹس اپ پیغام ارسال کر ڈالا تاکہ بھیا چھری تلے دم لیں۔
اس پیغام میں ہم نے ایک دفعہ پھر اپنی ملاقات کی حاضری کی پر زور انداز میں یقین دہانی کروائی کہ شاید بھیا کو تھوڑا سا یقین آجائے کہ ان کے ساتھ اس دفعہ ہم ہر گز کسی بھی قسم کی ہیرا پھیری کے موڈ میں نہیں۔
 
آخری تدوین:
سید عمران بھائی کی کال بامقصد خیروعافیت آئی۔
بے مقصد خیر و عافیت نہیں پوچھتے عمران بھائی؟
فورا ہی ملاقات کا شرف بخش نے کے لیے بیتاب ہو گئے
یہ ملاقات بخشنے میں فاصلہ کورونا کی وجہ سے ہے؟
تعبیر
ہم نے فوری اپنی مدھر آواز ہوئے ایک واٹس اپ پیغام ارسال کر ڈالا تاکہ بھیا چھری تلے دم لیں۔
کہنا کیا چاہتے ہو بھائی؟ :dont-know:
 
Top