نبیل
تکنیکی معاون
عزیز دوستو، السلام علیکم
میں نے فورم میں زکریا کی کی گئی ایک تبدیلی کو شامل کردیا ہے۔ دراصل شارق مستقیم اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ کسی طرح آج کی پوسٹس دیکھ سکیں۔ ہم نے جو MOD انسٹال کیا ہے اس میں اس سے قریب تر functionality موجود ہے۔ فورم کے صفحہ اول پر اوپر آپ 24h 48h 72h دیکھ سکتے ہیں اور اس کے ذریعے آپ گزشتہ 24، 48 یا 72 گھنٹے کی پوسٹس کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ میں نے اس موڈ کو ٹیسٹ کیا ہے تو مجھے یہ اندازہ ہوا ہے کہ اس طرح گزشتہ ، 48 یا 72 گھنٹے کی تمام پوسٹس کی بجائے ان موضوعات کی لسٹ سامنے آتی ہے جن پر اس تمام عرصے میں پوسٹس ہوئی تھیں۔
اس موڈ کو شامل کرنےکے ساتھ ساتھ میں نے پہلی مرتبہ ورژن کنٹرول پر پہلی مرتبہ اپنے ہاتھ بھی صاف کیے ہیں۔ زکریا نے کافی صبرتحمل سے مجھے subversion پر کام کرنا سکھایا ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ اب فورم پر معمول کے مطابق بہتری لاتا رہوں گا۔
والسلام