الف نظامی
لائبریرین
-
-
اقوام متحدہ نے گستاخانہ فلم کوآزادی اظہارکی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس شرم ناک اقدام کو کسی طرح سے تحفظ نہیں دیاجائیگا۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گستاخانہ فلم غیرمہذب اور شرمناک اقدام ہےاور گستاخانہ فلم بنانے والے نے آزادی اظہار کا غلط استعمال کیا
سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا کہ نفرت پھیلانے اور تضحیک کیلیے آزادی اظہار کی حمایت نہیں کی جاسکتی
اظہارآزادی کا سب کو حق حاصل ہے، مگراس کا اس طرح سے اظہار شرم ناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشترکہ مفادات اور مقاصد کے حصول کے لیے آزادی اظہار کو تحفظ حاصل ہے۔اگرکوئی آزادی اظہار کواس طرح کی توہین کے لیے استعمال کرے گا تو اس کو تحفظ حاصل نہیں ہوگا۔
بان کی مون نے کہا کہ گستاخانہ فلم کے باعث مسلم ممالک میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔