گستاخی رسول پر 15 سالہ بچے نے اپنا ہاتھ کاٹ دیا

پڑھے لکھے کا الٹ جاہل نہیں ہوتا، ان پڑھ ہوتا ہے۔
جاہل تو کتنا بھی پڑھ لے وہ جاہل ہی رہے گا۔
آپ کی بات خاصی مبہم ہے، شاید آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ اکثریت اپنی سادہ لوحی کی وجہ سے اندھی تقلید کرتے ہیں اور نقصان اٹھاتے ہیں۔

میں نے مختصر کمنٹ کیا اس لیے شاید آپ کو ابہام معلوم ہوا۔ ویڈیو دیکھنے سے شاید آپ کا یہ ابہام دور ہوجائے۔ میں نے یہ ویڈیو فیس بک پر شئیر کی تھی اور اس کے ساتھ باقی لوگوں کے کمنٹس بھی سنے اور دیکھے تھے۔ پڑھے لکھے کا الٹ بتانے کا شکریہ، میں یہاں اردو گرامر کو ڈسکس نہیں کررہا۔ ایک المیے پر اپنا نقطہ نظر پیش کیا ہے۔

خرم بھائی، لوگوں کی اکثریت اسلام کے بارے کیا صحیح سننا پسند نہیں کرتی، اس کی وضاحت فرما دیں۔ اسلام کے بارے کیا صحیح ہے جو اکثریت کو ناگوار گزرتا ہے؟

ہم لوگ تفرقوں میں بٹے ہوئے ہیں۔ یہ تفرقے مسالک کی صورت میں ہیں۔ یہاں اگر میں تقلید اور اندھی تقلید پر بات شروع کروں تو مجھے یقین ہے ایک نئی بحث شروع ہوجائے گی۔ اس حوالے سے فیس بک کام کرچکا ہوں۔ اس کے لیے ہم علیحدہ سے مکالمہ شروع کرسکتے ہیں۔ جہاں تک بات اکثریت کی اورسچ بات نا سننے کی ہے تو عرض کرنا چاہتا ہوں کہ یہ کمیونٹی (اردو محفل) چونکہ شعورمند افراد کی ہے اس لیے اس ویڈیو میں موجود لڑکے کی حرکت کو پسند نہیں فرمارہے لیکن اس ویڈیو پر ایسے بے شمار کمنٹس کی کمی نہیں ہے جس میں لوگ اسے بھر پور مبارکباد دے رہے ہیں۔ یہ لنک ہے جس پر آپ یہ سب کچھ دیکھ سکتے ہیں۔ | انسٹھ ہزار شئیرز اور تقریبا نو لاکھ ویوز دکھائی دے رہے ہیں۔
 
اس سارے قضیے میں اس مولوی کو کوئی لعن طعن نہیں کرتا جو کہ اصل کلپریٹ ہے۔
اس محفل نعت میں ایسے سوال کا کیا جواز تھا؟ جہاں سب ہی عاشق رسول ہوتے ہیں۔ اور عشق رسول ہی کی وجہ سے جمع ہوئے ہوتے ہیں۔
اس مولوی میں اور ایک نوسرباز مجمع باز مداری میں کیا فرق رہ گیا؟

درست کہا
 
بازو کا ایسے کاٹا جانا افسوس ناک واقعہ ہے۔ لیکن دیگر لوگوں کی جانب سے اس کو سراہا جانا یا اس کا دفاع کرنا شرم ناک واقعہ ہے۔
میں ابھی سے اندازہ لگا سکتا ہوں کہ لوگ اس بچے کے دیدار اور اس کے ودسرے ہاتھ کو چومنے کے لئے جوق در جوق چلے آ رہے ہوں گے۔ اور افسوس ناک یہ کہ وہ اس (یعنی شرفِ دیدار) کو عین اسلام کی خدمت سمجھ کے بجا لا رہے ہوں گے۔
سمجھ لیں ایک اور ممتاز قادری تیار ہے۔

آپ سے بالکل متفق ہوں۔
 

زیک

مسافر
اس سارے قضیے میں اس مولوی کو کوئی لعن طعن نہیں کرتا جو کہ اصل کلپریٹ ہے۔
اس محفل نعت میں ایسے سوال کا کیا جواز تھا؟ جہاں سب ہی عاشق رسول ہوتے ہیں۔ اور عشق رسول ہی کی وجہ سے جمع ہوئے ہوتے ہیں۔
اس مولوی میں اور ایک نوسرباز مجمع باز مداری میں کیا فرق رہ گیا؟
اس معاملے میں کسی کا بھی کردار اچھا نہیں رہا۔ بچے کے والدین بھی ماشاء اللہ کافی جاہل واقع ہوئے۔
 

ایم اے راجا

محفلین
ہر مسلمان پر اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت فرض ہے اور مسلمانی کا دوسرا نام ہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ہے مگر بھائیو محبت کے آداب کچھ اور ہی ہوا کرتے ہیں۔ اللہ ہمیں درست اور سیدھے راستے پر چل کر اسلام کو ٹھیک طریقے سے سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ ہم نے تو اسلام کو صرف پوجا پاٹ کا مذہب بنا لیا ہے حالانکہ یہ ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اور قرآن مجید فرقان حمید اس ضابطہ کی کتاب ہے جبکہ ہم نے قرآن کو تعویز گنڈوں کی کتاب گردان لیا ہے۔ استغفراللہ
 
Top